🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. مَا جَاءَ فِي الْإِحْرَامِ
باب: حالت احرام کا بیان
شواہد الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 2432 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن دارقطنی: 2432
سنن نسائی: 2757
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2399 ترقیم الرسالہ : -- 2432
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ ، نا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي الطَّيِّبِ ، قَالَ: قُرِئَ عَلَى أَبِي بَكْرِ بْنِ عَيَّاشٍ ، وَأَنَا أَنْظُرُ فِي هَذَا الْكِتَابِ، فَأَقَرَّ بِهِ عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ عَطَاءٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" اغْتَسَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ لَبِسَ ثِيَابَهُ، فَلَمَّا أَتَى ذَا الْحُلَيْفَةِ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ قَعَدَ عَلَى بَعِيرِهِ، فَلَمَّا اسْتَوَى بِهِ عَلَى الْبَيْدَاءِ أَحْرَمَ بِالْحَجِّ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے غسل کیا، پھر آپ نے اپنے کپڑے پہن لیے، پھر جب آپ ذوالحلیفہ تشریف لائے، تو وہاں آپ نے دو رکعت ادا کیں، پھر آپ اپنے اونٹ پر بیٹھے، جب آپ کی سواری آپ کو لے کر بیداء کے مقام پر سیدھی ہوئی، تو وہاں سے آپ نے حج کا احرام باندھا (یعنی اس کی نیت کی)۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2432]
ترقیم العلمیہ: 2399
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1663، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1770، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 9071، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2432، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 2394، وأبو يعلى فى ((مسنده)) برقم: 2513، والطحاوي فى ((شرح معاني الآثار)) برقم: 3550»
«قال ابن حجر: ويعقوب ضعيف، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (2 / 450)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2757
أَخْبَرَنِي عِمْرَانُ بْنُ يَزِيدَ، قَالَ: أَنْبَأَنَا شُعَيْبٌ، قَالَ: أَخْبَرَنِي ابْنُ جُرَيْجٍ، قَالَ: سَمِعْتُ جَعْفَرَ بْنَ مُحَمَّدٍ يُحَدِّثُ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَابِرٍ،" فِي حَجَّةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا أَتَى ذَا الْحُلَيْفَةِ صَلَّى وَهُوَ صَامِتٌ، حَتَّى أَتَى الْبَيْدَاءَ".
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حج کے سلسلے میں جابر رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ جب آپ ذوالحلیفہ آئے تو آپ نے (ظہر کی) نماز پڑھی، اور آپ خاموش رہے یہاں تک کہ بیداء آئے۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2757]
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حجۃ الوداع کے بارے میں روایت ہے کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم ذوالحلیفہ میں تشریف لائے تو آپ نے نماز پڑھی، آپ ( «لَبَّيْكَ» سے) خاموش رہے حتیٰ کہ آپ بیداء میں پہنچے۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2757]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 2619) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں