الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
1. بَابُ
باب بلاعنوان
شواہد الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 2880 (کل: 13 مقامات، 12 کتب)
سنن دارقطنی: 2880
صحیح مسلم: 4069
سنن نسائی: 4571
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم: 515
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 1330
صحیح ابن حبان: 5012
مسند امام شافعی: 1387
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 212
الجامع الكامل: 5705
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3422
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 6376
1 تا 10
ترقیم العلمیہ : 2844 ترقیم الرسالہ : -- 2880
نَا أَبُو إِسْحَاقَ نَهْشَلُ بْنُ دَارِمٍ التَّمِيمِي ُّ نَا عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الشَّافِعِيُّ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ ، يُحَدِّثُ عَنْ عُمَرَ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّه ْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الدِّينَارُ بِالدِّينَارِ، وَالدِّرْهَمُ بِالدِّرْهَمِ لا فَضْلَ بَيْنَهُمَا، مَنْ كَانَتْ لَهُ حَاجَةٌ بِوَرِقٍ فَلْيَصْرِفْهَا بِذَهَبٍ، وَإِنْ كَانَتْ لَهُ حَاجَةٌ بِذَهَبٍ، فَلْيَصْرِفْهَا بِوَرِقٍ، وَالصَّرْفُ هَاءٌ وَهَاءٌ" .
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”دینار کو دینار کے عوض میں، درہم کو درہم کے عوض میں کسی اضافی ادائیگی کے بغیر لیا اور دیا جائے گا، جس شخص کو چاندی کی ضرورت ہو، وہ اسے سونے کے عوض میں لین دین کرے اور جس شخص کو سونے کی ضرورت ہو، وہ چاندی کے عوض میں لین دین کرے، لیکن یہ لین دین دست بہ دست ہونا چاہیے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 2880]
ترقیم العلمیہ: 2844
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2321، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2261، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2880، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 6347»
ترقیم عبدالباقی: 1588 ترقیم شاملہ: -- 4069
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ يَعْنِي ابْنَ بِلَالٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَبِي تَمِيمٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " الدِّينَارُ بِالدِّينَارِ لَا فَضْلَ بَيْنَهُمَا، وَالدِّرْهَمُ بِالدِّرْهَمِ لَا فَضْلَ بَيْنَهُمَا "،
سلیمان بن ہلال نے ہمیں موسیٰ بن ابی تمیم سے حدیث بیان کی، انہوں نے سعید بن یسار سے اور انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دینار سے دینار کی بیع میں ان کے درمیان اضافہ (جائز) نہیں اور درہم سے درہم کے تبادلے میں ان کے درمیان اضافہ (جائز) نہیں۔“ [صحيح مسلم/كتاب المساقاة/حدیث: 4069]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دینار، دینار کے عوض، ان میں اضافہ نہیں ہوگا، اور درہم، درہم کے عوض دونوں میں ایک طرف زائد نہیں ہوں گے۔“ [صحيح مسلم/كتاب المساقاة/حدیث: 4069]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1588
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 4571
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ , عَنْ مَالِكٍ , عَنْ مُوسَى بْنِ أَبِي تَمِيمٍ , عَنْ سَعِيدِ بْنِ يَسَارٍ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" الدِّينَارُ بِالدِّينَارِ , وَالدِّرْهَمُ بِالدِّرْهَمِ , لَا فَضْلَ بَيْنَهُمَا".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دینار کے بدلے دینار اور درہم کے بدلے درہم ہو تو ان دونوں میں کمی زیادتی نہ ہو“۔ [سنن نسائي/كتاب البيوع/حدیث: 4571]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دینار کا سودا دینار سے کرنا ہو اور درہم کا درہم سے تو کمی بیشی جائز نہیں۔“ [سنن نسائي/كتاب البيوع/حدیث: 4571]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/المساقاة 15 (البیوع 36) (1588)، (تحفة الأشراف: 13384)، موطا امام مالک/البیوع 16 (29)، مسند احمد (2/379، 485) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مسلم
حدیث نمبر: 515
192- مالك عن موسى بن أبى تميم عن سعيد بن يسار عن أبى هريرة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ”الدينار بالدينار، والدرهم بالدرهم، لا فضل بينهما.“
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دینار دینار کے بدلے اور درہم درہم کے بدلے (برابر برابر ہوں) ان کے درمیان کوئی اضافہ نہ ہو۔“ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 515]
تخریج الحدیث: «192- الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 232/2 ح 1360، ك 31 ب 16 ح 29) التمهيد 189/13، الاستذكار:1283، و أخرجه مسلم (588/85) من حديث مالك به.»
قال الشيخ زبير على زئي:سنده صحيح
حدیث نمبر: 8936
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِدْرِيسَ ، أَخْبَرَنَا مَالِكٌ ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَبِي تَمِيمٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " الدِّينَارُ بِالدِّينَارِ، وَالدِّرْهَمُ بِالدِّرْهَمِ، لَا فَضْلَ بَيْنَهُمَا" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ایک دینار ایک دینار کے بدلے میں اور ایک درہم ایک درہم کے بدلے میں ہوگا اور ان کے درمیان کمی پیشی نہیں ہوگی۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 8936]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 1588
حدیث نمبر: 10293
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، قََالَ: حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قََالَ: حَدَّثَنِي مُوسَى بْنُ أَبِي تَمِيمٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , قََالَ: قََالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الدِّينَارُ بِالدِّينَارِ، وَالدِّرْهَمُ بِالدِّرْهَمِ، لَا فَضْلَ بَيْنَهُمَا" ، قَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ : وَقَرَأْتُهُ عَلَى مَالِكٍ ، يَعْنِي هَذَا الْحَدِيثَ.
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ایک دینار ایک دینار کے بدلے میں ایک درہم ایک درہم کے بدلے میں ہوگا اور ان کے درمیان کمی بیشی نہیں ہوگی۔ یہ حدیث امام احمد رحمہ اللہ کے استاذ عبد الرحمن نے امام مالک رحمہ اللہ سے بھی پڑھی ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 10293]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 1588
حدیث نمبر: 1330
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ مُوسَى بْنِ أَبِي تَمِيمٍ ، عَنْ أَبِي الْحُبَاب سَعِيدِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " الدِّينَارُ بِالدِّينَارِ، وَالدِّرْهَمُ بِالدِّرْهَمِ، لَا فَضْلَ بَيْنَهُمَا"
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک دینار کو ایک دینار کے بدلے میں بیچو اور ایک درہم کو ایک درہم کے بدلے میں، نہ زیادہ کے بدلے میں۔“ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 1330]
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1588، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5012، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 4571، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 6115، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 10597، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8923، 10436، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6375، 6376، والبزار فى «مسنده» برقم: 8214، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 5779، 5780، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 6103، فواد عبدالباقي نمبر: 31 - كِتَابُ الْبُيُوعِ-ح: 29»
الحكم على الحديث:
مرفوع صحيح
حدیث نمبر: 5012
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ بِمَنْبِجَ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَبِي تَمِيمٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " الدِّينَارُ بِالدِّينَارِ، وَالدِّرْهَمُ بِالدِّرْهَمِ، لا فَضْلَ بَيْنَهُمَا" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”دینار کے عوض میں دینار، درہم کے عوض میں درہم (کا لین دین کرتے ہوئے) کوئی اضافی ادائیگی نہیں ہو گی۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب البيوع/حدیث: 5012]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1588، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5012، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 4581، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 6115، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 10597، وأحمد فى (مسنده) برقم: 9058» «رقم طبعة با وزير 4991»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «أحاديث البيوع»: م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
حدیث نمبر: 1387
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَبِي تَمِيمٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، [ ص: 171 ] أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:"الدِّينَارُ بِالدِّينَارِ وَالدِّرْهَمُ بِالدِّرْهَمِ لَا فَضْلَ بَيْنَهُمَا".
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دینار کی دینار کے بدلے اور درہم کی درہم کے عوض زیادتی جائز نہیں۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب البيوع /حدیث: 1387]
تخریج الحدیث: «اخرجه مسلم، المساقاة، باب الصرف وبيع الذهب بالورق نقدا (1588).»
حدیث نمبر: 212
عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَبِي تَمِيمٍ , عَنْ سَعِيدِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" الدِّينَارُ بِالدِّينَارِ وَالدِّرْهَمُ بِالدِّرْهَمِ لا فَضْلَ بَيْنَهُمَا".
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک دینار ایک دینار کے ہی برابر ہے اور ایک درہم ایک درہم ہی کے برابر ہے ان میں کوئی اور فضیلت نہیں۔“ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب في البيوع/حدیث: 212]
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم، المساقاة، باب الصرف وبيع الذهب بالورق نقدا، رقم: 1588 .»