الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
4. بَابُ وَقْفِ الْمَسَاجِدِ وَالسِّقَايَاتِ
مساجد اور پینے کے پانی کو وقف کرنا
شواہد الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 4436 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
سنن دارقطنی: 4436
مسند احمد: 511
صحیح ابن خزیمہ: 2487
مصنف ابن ابی شیبہ: 40602
فضائل صحابہ: 827
ترقیم العلمیہ : 4356 ترقیم الرسالہ : -- 4436
حَدَّثَنَا الْقَاضِي الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نَا جَرِيرٌ ، نَا حُصَيْنُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ جَاوَانَ . ح وَنا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورِ بْنِ أَبِي الْجَهْمِ ، نَا السَّرِيُّ بْنُ عَاصِمٍ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ . ح وَقُرِئَ عَلَى مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي الشَّوَارِبِ، بِالْمِفْتَحِ، وَأَنَا أَسْمَعُ قِيلَ لَهُ سَمِعْتَ الْعَبَّاسَ بْنَ يَزِيدَ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، قَالَ: سَمِعْتُ حُصَيْنَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ جَاوَانَ . ح وَنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدَانَ ، نَا شُعَيْبُ بْنُ أَيُّوبَ ، نَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، عَنْ حُصَيْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ جَاوَانَ السَّعْدِيِّ . ح وَحَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، نَا عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ ، عَنْ حُصَيْنٍ ، حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ جَاوَانَ الْمَازِنِيُّ ، قَالَ: سَمِعْتُ الأَحْنَفَ بْنَ قَيْسٍ . ح وَنا أَبُو صَالِحٍ الأَصْبَهَانِيُّ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَعِيدٍ ، نَا أَبُو مَسْعُودٍ ، نَا أَبُو دَاوُدَ ، نَا أَبُو عَوَانَةَ ، أَخْبَرَنِي حُصَيْنٌ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ جَاوَانَ . ح وَنا أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، نَا أَبِي ، نَا بَهْزُ بْنُ أَسَدٍ ، نَا أَبُو عَوَانَةَ ، نَا حُصَيْنٌ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ جَاوَانَ . ح وَنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَكَرِيَّا ، نَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ النَّسَائِيُّ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عن المعتمر بْنِ سُلَيْمَانَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي ، يُحَدِّثُ عَنْ حُصَيْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ جَاوَانَ ، رَجُلٍ مِنْ بَنِي تَمِيمٍ، وَذَاكَ أَنِّي قُلْتُ لَهُ: أَرَأَيْتَ اعْتِزَالَ الأَحْنَفِ مَا كَانَ؟، قَالَ: سَمِعْتُ الأَحْنَفَ، يَقُولُ: وَأَنَا حَاجٌّ، فَبَيْنَمَا نَحْنُ فِي مَنَازِلِنَا نَضَعُ رِحَالَنَا إِذْ أَتَانَا آتٍ، فَقَالَ: قَدِ اجْتَمَعَ النَّاسُ فِي الْمَسْجِدِ فَانْطَلَقْتُ فَإِذَا النَّاسُ يَجْتَمِعُونَ وَإِذَا بَيْنَ أَظْهُرِهِمْ نَفَرٌ قُعُودٌ، فَإِذَا هُوَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ، وَالزُّبَيْرُ، وَطَلْحَةُ، وَسَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ، فَلَمَّا قُمْتُ عَلَيْهِمْ، قِيلَ: هَذَا عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ قَدْ أَتَيْتُ الْمَدِينَةَ، قَالَ: فَجَاءَ وَعَلَيْهِ مُلاءَةٌ صَفْرَاءُ فَقُلْتُ لِصَاحِبِي: كَمَا أَنْتَ حَتَّى أَنْظُرَ مَا جَاءَ بِهِ، فَقَالَ عُثْمَانُ : أَهَاهُنَا عَلِيٌّ، أَهَاهُنَا الزُّبَيْرُ، أَهَاهُنَا طَلْحَةُ، أَهَاهُنَا سَعْدُ بْنُ أَبِي قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ: فَأَنْشُدُكُمْ بِاللَّهِ الَّذِي لا إِلَهَ إِلا هُوَ أَتَعْلَمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: مَنْ يَبْتَاعُ مِرْبَدَ بَنِي فُلانٍ غَفَرَ اللَّهُ لَهُ، فَابْتَعْتُهُ فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: إِنِّي قَدِ ابْتَعْتُ مِرْبَدَ بَنِي فُلانٍ، قَالَ: فَاجْعَلْهُ فِي مَسْجِدِنَا وَأَجْرُهُ لَكَ، فَقَالُوا: نَعَمْ، قَالَ: فَأَنْشُدُكُمْ بِاللَّهِ الَّذِي لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ، هَلْ تَعْلَمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: مَنْ يَبْتَاعُ بِئْرَ رُومَةَ غَفَرَ اللَّهُ لَهُ، فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: إِنِّي قَدِ ابْتَعْتُ بِئْرَ رُومَةَ، قَالَ: فَاجْعَلْهَا سِقَايَةً لِلْمُسْلِمِينَ وَأَجْرُهَا لَكَ، قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ: فَأَنْشُدُكُمْ بِاللَّهِ الَّذِي لا إِلَهُ إِلا هُوَ هَلْ تَعْلَمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: مَنْ يُجَهِّزُ جَيْشَ الْعُسْرَةِ غَفَرَ اللَّهُ لَهُ، فَجَهَّزْتُهُمْ حَتَّى مَا يَفْقِدُونَ عِقَالا وَلا خِطَامًا، قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ: اللَّهُمَّ اشْهَدْ، اللَّهُمَّ اشْهَدْ، اللَّهُمَّ اشْهَدْ" ، هَذَا لَفْظُ حَدِيثِ مُعْتَمِرٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ حُصَيْنٍ، وَقَالَ ابْنُ إِدْرِيسَ فِي حَدِيثِهِ:" مَنْ يَبْتَاعُ مِرْبَدَ بَنِي فُلانٍ غَفَرَ اللَّهُ لَهُ"، فَابْتَعْتُهُ بِعِشْرِينَ أَلْفًا أَوْ بِخَمْسَةٍ وَعِشْرِينَ أَلْفًا، وَقَالَ أَيْضًا فِي بِئْرِ رُومَةَ: فَابْتَعْتُهَا بِكَذَا وَكَذَا، ثُمَّ أَتَيْتُهُ، وَقَالَ:" اجْعَلْهَا سِقَايَةً لِلْمُسْلِمِينَ وَأَجْرُهَا لَكَ". وَقَالَ عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ فِي حَدِيثِهِ فِي قِصَّةِ الْمِرْبَدِ: فَابْتَعْتُهُ بِكَذَا وَكَذَا، ثُمَّ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: قَدِ ابْتَعْتُ مِرْبَدَ بَنِي فُلانٍ تُوَسِّعُ بِهِ فِي مَسْجِدِ الْمُسْلِمِينَ، فَقَالَ:" نَعَمْ، وَقَدْ وَجَبَ أَجْرُهُ لَكَ"، وَقَالَ فِي بِئْرِ رُومَةَ: فَابْتَعْتُهَا بِعِشْرِينَ أَلْفًا أَوْ خَمْسَةٍ وَعِشْرِينَ أَلْفًا، الشَّكُّ مِنْ حُصَيْنٍ، وَقَالَ أَبُو دَاوُدَ، عَنْ أَبِي عَوَانَةَ فِي قِصَّةِ الْمِرْبَدِ: فَابْتَعْتُهُ بِبَضْعَةٍ وَعِشْرِينَ أَلْفًا أَوْ نَحْوِ ذَلِكَ، وَبَقِيَّةُ أَلْفَاظِهِمْ مُتَقَارِبَةٌ وَالْمَعْنَى وَاحِدٌ. وَفِي حَدِيثِ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ فِي بِئْرِ رُومَةَ، فَابْتَعْتُهَا بِكَذَا وَكَذَا.
حصین بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں کہ میں نے عمرو بن جاوان سے، جن کا تعلق بنو تمیم سے تھا، پوچھا: آپ کا کیا خیال ہے کہ احنف کس بنیاد پر الگ ہوئے تھے؟ تو انہوں نے بتایا: میں نے احنف رحمہ اللہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے: میں ایک مرتبہ مدینہ منورہ آیا، میں حج کے لیے جا رہا تھا۔ ابھی ہم اپنے پڑاؤ کی جگہ پر تھے اور اپنی سواریاں بٹھائی ہی تھیں کہ ایک شخص ہمارے پاس آیا اور بولا: لوگ مسجد میں اکٹھے ہو گئے ہیں۔ میں بھی وہاں گیا، تو میں نے دیکھا کہ وہاں بہت سے لوگ مسجد میں اکٹھے ہو گئے ہیں اور ان کے سامنے کچھ افراد بیٹھے ہوئے ہیں، جن میں سیدنا علی بن ابوطالب، سیدنا زبیر، سیدنا طلحہ اور سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہم بھی تھے۔ جب میں ان کے قریب جا کر کھڑا ہوا، تو یہ اعلان ہوا کہ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ تشریف لا رہے ہیں۔ جب وہ تشریف لائے، تو انہوں نے زرد رنگ کی چادر اوڑھی ہوئی تھی۔ میں نے اپنے ساتھی سے کہا: کہ یہیں ٹھہرو! ہم دیکھتے ہیں کہ یہاں کیا ہوتا ہے؟ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: کیا علی یہاں ہیں؟ کیا زبیر یہاں ہیں؟ کیا طلحہ یہاں ہیں؟ کیا سعد بن ابی وقاص یہاں ہیں؟ لوگوں نے بتایا: جی ہاں۔ پھر عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں آپ لوگوں کو اللہ کے نام کی قسم دے کر دریافت کرتا ہوں، جس کے علاوہ کوئی معبود نہیں، کیا آپ لوگ یہ جانتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی تھی: ’جو شخص فلاں شخص کی کھجوروں کو سکھانے والی جگہ خرید کر اللہ تعالیٰ کے نام کر دے گا، اللہ تعالیٰ اس کی مغفرت کر دے گا۔‘ تو میں نے وہ جگہ خرید کر دی۔“ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے آپ کو بتایا کہ میں نے وہ جگہ خرید لی ہے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس جگہ کو ہماری مسجد میں شامل کر دو، تمہیں اس کا اجر ملے گا۔“ تو وہاں موجود تمام افراد نے کہا: یہ بات بالکل ٹھیک ہے۔ اس کے بعد سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں آپ لوگوں کو اللہ کی قسم دے کر یہ دریافت کرتا ہوں، جس کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے، کیا آپ حضرات یہ بات جانتے ہیں؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی تھی: ’جو شخص رومہ کا کنواں خریدے گا، اللہ تعالیٰ اس کی مغفرت کر دے گا۔‘ تو یہ سننے کے بعد میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے عرض کی: میں نے رومہ کا کنواں خرید لیا ہے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اسے مسلمانوں کے پانی پینے کے لیے چھوڑ دو، تمہیں اس کا اجر ملے گا۔“ اس پر تمام حاضرین نے کہا: کہ آپ نے یہ بات بالکل ٹھیک بیان کی ہے۔ اس کے بعد سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں آپ لوگوں کو اس اللہ کے نام کی قسم دے کر دریافت کرتا ہوں، جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، کیا آپ کو یہ بات معلوم ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ’کون شخص ہے، جو غزوہ تبوک کے لیے سامان فراہم کرے گا، اللہ تعالیٰ اس کی مغفرت کر دے گا۔‘“ (سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:) تو میں نے اس لشکر کو پورا سامان فراہم کیا، یہاں تک کہ اونٹ کو باندھنے والی رسی اور مہار بھی انہیں فراہم کی۔ تو سب لوگوں نے کہا: آپ نے یہ بات بھی ٹھیک بیان کی ہے۔ اس پر سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے یہ فرمایا: ”اے اللہ! تو گواہ ہو جا! اے اللہ! تو گواہ ہو جا! اے اللہ! تو گواہ ہو جا!“ یہ الفاظ معتمر کی اپنے والد کے حوالے سے، حصین سے منقول روایت کے ہیں۔ ابن ادریس نامی راوی نے اپنی روایت میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”کون شخص بنو فلاں کی کھجوروں کو سکھانے والی جگہ کو خریدے گا کہ اللہ تعالیٰ اس کی مغفرت کر دے، تو میں نے بیس ہزار درہم کے عوض میں (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) پچیس ہزار درہم کے عوض میں اسے خریدا۔“ اسی طرح انہوں نے بئر رومہ کے بارے میں بھی یہ بات بیان کی کہ میں نے اسے اتنی، اتنی رقم کے عوض میں خریدا تھا، پھر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”تم اسے مسلمانوں کے پینے کے لیے وقف کر دو، اس کا اجر تمہیں ملے گا۔“ علی بن عاصم نامی راوی نے اپنی روایت میں کھجوروں کو سکھانے والی جگہ کے واقعے میں یہ بات نقل کی ہے: میں نے اتنی، اتنی رقم کے عوض میں اسے خریدا تھا، پھر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی ہے: میں نے بنو فلاں کی کھجوروں والی جگہ کو خرید لیا ہے، آپ اسے مسلمانوں کی مسجد میں توسیع کے لیے استعمال کریں، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ٹھیک ہے! تمہارا اجر واجب ہو گیا ہے۔“ اسی طرح انہوں نے بئر رومہ کے بارے میں یہ فرمایا تھا: میں نے اسے بیس ہزار درہم کے عوض میں (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) پچیس ہزار درہم کے عوض میں خریدا۔ جبکہ ابوعوانہ نامی راوی نے اپنی روایت میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: میں نے کھجوروں کو سکھانے والی جگہ کو بیس ہزار سے کچھ زیادہ رقم کے عوض میں خریدا۔ ان تمام روایات کا مفہوم ایک دوسرے کے قریب ہے۔ احمد بن حنبل کی روایت میں بئر رومہ کے بارے میں یہ الفاظ ہیں: میں نے اسے اتنی، اتنی رقم کے عوض میں خریدا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الأحباس/حدیث: 4436]
ترقیم العلمیہ: 4356
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2487، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 6920، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 3184، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 4376، 6400، 6401، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 12054، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4436، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 518، وأخرجه ابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 25244، 31271»
حدیث نمبر: 511
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا بَهْزٌ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، حَدَّثَنَا حُصَيْنٌ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ جَاوَانَ ، قَالَ: قَالَ الْأَحْنَفُ : انْطَلَقْنَا حُجَّاجًا، فَمَرَرْنَا بِالْمَدِينَةِ، فَبَيْنَمَا نَحْنُ فِي مَنْزِلِنَا، إِذْ جَاءَنَا آتٍ، فَقَالَ: النَّاسُ مِنْ فَزَعٍ فِي الْمَسْجِدِ، فَانْطَلَقْتُ أَنَا وَصَاحِبِي، فَإِذَا النَّاسُ مُجْتَمِعُونَ عَلَى نَفَرٍ فِي الْمَسْجِدِ، قَالَ: فَتَخَلَّلْتُهُمْ حَتَّى قُمْتُ عَلَيْهِمْ، فَإِذَا عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ، وَالزُّبَيْرُ، وَطَلْحَةُ، وَسَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ، قَالَ: فَلَمْ يَكُنْ ذَلِكَ بِأَسْرَعَ مِنْ أَنْ جَاءَ عُثْمَانُ يَمْشِي، فَقَالَ: أَهَهُنَا عَلِيٌّ ؟ قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ: أَهَهُنَا الزُّبَيْرُ ؟ قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ: أَهَهُنَا طَلْحَةُ ؟ قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ: أَهَهُنَا سَعْدٌ ؟ قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ: أَنْشُدُكُمْ بِاللَّهِ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ، أَتَعْلَمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ يَبْتَاعُ مِرْبَدَ بَنِي فُلَانٍ غَفَرَ اللَّهُ لَهُ"، فَابْتَعْتُهُ، فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: إِنِّي قَدْ ابْتَعْتُهُ، فَقَالَ:" اجْعَلْهُ فِي مَسْجِدِنَا وَأَجْرُهُ لَكَ"؟ قَالُوا: نَعَمْ. قَالَ: أَنْشُدُكُمْ بِاللَّهِ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ، أَتَعْلَمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ يَبْتَاعُ بِئْرَ رُومَةَ؟" فَابْتَعْتُهَا بِكَذَا وَكَذَا، فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ إِنِّي قَدْ ابْتَعْتُهَا، يَعْنِي بِئْرَ رُومَةَ، فَقَالَ:" اجْعَلْهَا سِقَايَةً لِلْمُسْلِمِينَ، وَأَجْرُهَا لَكَ"؟ قَالُوا:" نَعَمْ. قَالَ: أَنْشُدُكُمْ بِاللَّهِ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ، أَتَعْلَمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَظَرَ فِي وُجُوهِ الْقَوْمِ يَوْمَ جَيْشِ الْعُسْرَةِ، فَقَالَ:" مَنْ يُجَهِّزُ هَؤُلَاءِ غَفَرَ اللَّهُ لَهُ"، فَجَهَّزْتُهُمْ، حَتَّى مَا يَفْقِدُونَ خِطَامًا وَلَا عِقَالًا؟ قَالُوا: اللَّهُمَّ نَعَمْ، قَالَ: اللَّهُمَّ اشْهَدْ، اللَّهُمَّ اشْهَدْ، اللَّهُمَّ اشْهَدْ، ثُمَّ انْصَرَفَ.
احنف بن قیس کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ ہم حج کے ارادے سے روانہ ہوئے، مدینہ منورہ سے گزر ہوا، ابھی ہم اپنے پڑاؤ ہی میں تھے کہ ایک شخص آیا اور کہنے لگا کہ مسجد نبوی میں لوگ بڑے گھبرائے ہوئے نظر آ رہے ہیں، میں اپنے ساتھی کے ساتھ وہاں پہنچا تو دیکھا کہ لوگوں نے مل کر مسجد میں موجود چند لوگوں پر ہجوم کیا ہوا ہے، میں ان کے درمیان سے گزرتا ہوا وہاں جا کر کھڑا ہوا تو دیکھا کہ وہاں سیدنا علی، سیدنا زبیر، سیدنا طلحہ اور سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہم کھڑے ہیں، زیادہ دیر نہ گزری تھی کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ بھی دھیرے دھیرے چلتے ہوئے آ گئے۔ انہوں نے آ کر پوچھا کہ یہاں علی رضی اللہ عنہ ہیں؟ لوگوں نے کہا: جی ہاں! پھر باری باری مذکورہ حضرات صحابہ رضی اللہ عنہ کا نام لے کر ان کی موجودگی کے بارے میں پوچھا اور لوگوں نے اثبات میں جواب دیا، اس کے بعد انہوں نے فرمایا: میں تمہیں اس اللہ کا واسطہ دے کر کہتا ہوں جس کے علاوہ کوئی معبود نہیں، کیا تم جانتے ہو کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ فرمایا تھا جو شخص فلاں قبیلے کے اونٹوں کا باڑہ خرید کر دے گا، اللہ اس کے گناہوں کو معاف فرما دے گا، میں نے اسے خرید لیا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر وہ خرید لینے کے بارے بتایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اسے ہماری مسجد میں شامل کر دو، تمہیں اس کا اجر ملے گا۔ لوگوں نے ان کی تصدیق کی۔ پھر انہوں نے فرمایا کہ تمہیں اس اللہ کی قسم دے کر پوچھتا ہوں جس کے علاوہ کوئی معبود نہیں، کیا تم جانتے ہو کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا، بیر رومہ کون خریدے گا، میں نے اسے اچھی خاصی رقم میں خریدا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آ کر بتایا کہ میں نے اسے خرید لیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اسے مسلمانوں کے پینے کے لئے وقف کر دو، تمہیں اس کا اجر ملے گا؟ لوگوں نے اس پر بھی ان کی تصدیق کی۔ پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں تمہیں اس اللہ کا واسطہ دے کر پوچھتا ہوں جس کے علاوہ کوئی معبود نہیں کیا تم جانتے ہو کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جیش العسرۃ (غزوہ تبوک) کے موقع پر لوگوں کے چہرے دیکھتے ہوئے فرمایا تھا کہ جو شخص ان کے لئے سامان جہاد کا انتظام کرے گا، اللہ اسے بخش دے گا، میں نے ان کے لئے اتنا سامان مہیا کیا کہ ایک لگام اور ایک رسی بھی کم نہ ہوئی؟ لوگوں نے اس پر بھی ان کی تصدیق کی اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے تین مرتبہ فرمایا: اے اللہ تو گواہ رہ، یہ کہہ کر وہ واپس چلے گئے۔ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 511]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح ، عمرو بن جاوان لم يرو عنه غير حصين، ولم يذكره أحد في الثقات غير ابن حبان
حدیث نمبر: 2487
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، قَالَ: سَمِعْتُ حُصَيْنًا يَذْكُرُ، عَنْ عُمَرَ بْنِ جَاوَانَ ، عَنِ الأَحْنَفِ بْنِ قَيْسٍ ، فَذَكَرَ حَدِيثًا طَوِيلا فِي قَتْلِ عُثْمَانَ، وَقَالَ: فَإِذَا عَلِيٌّ ، وَالزُّبَيْرُ ، وَطَلْحَةُ ، وَسَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ ، وَأَنَا كَذَلِكَ إِذْ جَاءَ عُثْمَانُ ، فَقَالَ: أَنْشُدُكُمْ بِاللَّهِ الَّذِي لا إِلَهَ إِلا هُوَ، أَتَعْلَمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ: " مَنْ يَبْتَاعُ بِئْرَ رُومَةَ غَفَرَ اللَّهُ لَهُ"، فَابْتَعْتُهَا بِكَذَا وَكَذَا وَأَتَيْتُهُ، فَقُلْتُ: قَدِ ابْتَعْتُهَا بِكَذَا، قَالَ:" اجْعَلْهَا سِقَايَةً لِلْمُسْلِمِينَ، وَأَخِّرْهَا لَكَ"، قَالُوا: اللَّهُمَّ نَعَمْ
حضرت احنف بن قیس رحمه الله نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی شہادت کے بارے میں ایک طویل حدیث بیان کی۔ اور فرمایا تو اچانک سیدنا علی، زبیر، طلحہ اور سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہم آگئے جبکہ میں اسی حالت میں کھڑا تھا۔ پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ تشریف لائے تو اُنہوں نے فرمایا کہ میں تمہیں اس اللہ کی قسم دے کر پوچھتا ہوں جس اللہ کے سوا کوئی معبود حقیقی نہیں ہے کیا تم جانتے ہو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: ”کون ہے جو رومہ کا کنواں خریدے (اور مسلمانوں کے لئے وقف کردے) اللہ اس کی بخشش فرمائے۔“ تو میں نے وہ کنواں اتنا اتنا مال دے کر خرید لیا۔ پھر میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوا تو میں نے عرض کیا کہ میں نے وہ کنواں اتنی قیمت دیکر خرید لیا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اس کنویں کو مسلمانوں کے لئے سبیل بنادو (لوگ اس سے پانی پئیں اور پلائیں) اور اس کا اجر تمہیں ملے گا۔ سب سامعین نے کہا کہ ہاں یقیناً ایسا ہی ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الصدقات والمحبسات/حدیث: 2487]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2487، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6920، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3182، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 12054، والدارقطني فى (سننه) برقم: 4436، وأحمد فى (مسنده) برقم: 518»
ترقیم عوامۃ: 38953 ترقیم الشثری: -- 40602
حدثنا ابن إدريس ، عن حصين ، عن عمر بن جاوان ، عن الاحنف بن قيس قال: قدمنا المدينة ونحن نريد الحج، فإنا لبمنازلنا نضع رحالنا إذ اتانا آت فقال: إن الناس قد فزعوا واجتمعوا في المسجد، فانطلقت فإذا الناس مجتمعون في المسجد، فإذا علي والزبير وطلحة وسعد بن ابي وقاص، قال: فإنا لكذلك إذ جاءنا عثمان ، فقيل: هذا عثمان، فدخل، عليه ملية له صفراء، قد قنع بها راسه، قال: ها هنا علي؟ قالوا: نعم، قال: ها هنا الزبير؟ قالوا: نعم، قال: ها هنا طلحة؟ قالوا: نعم، قال ها هنا سعد؟ قالوا: نعم، قال: انشدكم بالله الذي لا إله إلا هو، هل تعلمون ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: من يبتاع مربد بني فلان غفر الله له، فابتعته بعشرين الفا، او بخمسة وعشرين الفا، فاتيت رسول الله صلى الله عليه وسلم فقلت له: ابتعته، قال: اجعله في مسجدنا ولك اجره؟ قال: فقالوا: اللهم نعم.
[2 ] - قال: فقال: انشدكم بالله الذي لا إله إلا هو، اتعلمون ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: من ابتاع رومة غفر الله له، فابتعتها بكذا وكذا، ثم اتيته فقلت: قد ابتعتها، قال: اجعلها سقاية للمسلمين واجرها لك؟ قالوا: اللهم نعم.
[3 ] - قال: انشدكم بالله الذي لا إله إلا هو، اتعلمون ان رسول الله صلى الله عليه وسلم نظر في وجوه القوم فقال: من جهز هؤلاء غفر الله له؟ يعني: جيش العسرة، فجهزتهم حتى لم يفقدوا خطاما ولا عقالا؟ قال: قالوا: اللهم نعم، قال: اللهم اشهد - ثلاثا -.
[4 ] - قال الاحنف: فانطلقت فاتيت طلحة والزبير فقلت: ما تامراني به ومن ترضيانه لي، فإني لا ارى هذا إلا مقتولا؟ قالا: نامرك بعلي، قال: قلت: تامراني به وترضيانه لي؟ قالا: نعم.
[5 ] - قال: ثم انطلقت حاجا حتى قدمت مكة، فبينا نحن بها إذ اتانا قتل عثمان، وبها عائشة ام المؤمنين، فلقيتها فقلت لها: من تامريني به ان ابايع؟ فقالت: عليا، فقلت: اتامرينني به وترضينه لي؟ قالت: نعم.
[6 ] - فمررت على علي بالمدينة فبايعته، ثم رجعت [إلى البصرة] ، ولا ارى إلا ان الامر قد استقام، قال: فبينا انا كذلك إذ اتاني آت فقال: هذه عائشة ام المؤمنين وطلحة والزبير قد نزلوا جانب الخريبة، قال: قلت: ما جاء بهم؟ قال: ارسلوا إليك يستنصروك على دم عثمان، قتل مظلوما، قال: فاتاني افظع امر اتاني قط! فقلت: إن خذلاني هؤلاء ومعهم ام المؤمنين وحواري رسول الله صلى الله عليه وسلم لشديد! وإن قتالي ابن عم رسول الله صلى الله عليه وسلم بعد ان امروني ببيعته لشديد! فلما اتيتهم قالوا: جئنا نستنصرك على دم عثمان، قتل مظلوما، قال: فقلت: يا ام المؤمنين! انشدك بالله! هل قلت لك: من تامريني به؟ فقلت: عليا، فقلت: تامريني به وترضينه لي؟ [فقلت: نعم] ، قالت: نعم، ولكنه بدل.
[7 ] - قلت: يا زبير! يا حواري رسول الله صلى الله عليه وسلم، يا طلحة، نشدتكما بالله اقلت لكما: من تامراني به؟ فقلتما: عليا، فقلت: تامراني به وترضيانه لي؟ فقلتما: نعم؟ قالا: بلى، ولكنه بدل.
[8 ] - قال: فقلت: لا والله، لا اقاتلكم ومعكم ام المؤمنين وحواري رسول الله صلى الله عليه وسلم، ولا اقاتل ابن عم رسول الله صلى الله عليه وسلم امرتموني ببيعته، اختاروا مني إحدى ثلاث خصال: إما ان تفتحوا لي باب الجسر فالحق بارض الاعاجم، حتى يقضي الله من امره ما قضى، او الحق بمكة فاكون بها حتى يقضي الله من امره ما قضى، او اعتزل فاكون قريبا، قالوا: ناتمر، ثم نرسل إليك، فاتمروا فقالوا: نفتح له باب الجسر فيلحق به المفارق والخاذل، [او يلحق] بمكة فيتعجسكم في قريش ويخبرهم باخباركم، ليس ذلك بامر، اجعلوه ها هنا قريبا حيث تطؤون على صماخه، وتنظرون إليه.
[9 ] - فاعتزل بالجلحاء من البصرة على فرسخين، واعتزل معه زهاء ستة آلاف.
[10 ] - ثم التقى القوم، فكان اول قتيل طلحة، [وكعب بن سور ومعه المصحف يذكر هؤلاء وهؤلاء حتى قتل بينهم] ، وبلغ الزبير سفوان من البصرة، كمكان القادسية منكم، فلقيه النعر - رجل من بني مجاشع - قال: اين تذهب يا حواري رسول الله؟ إلي فانت في ذمتي، لا يوصل إليك، فاقبل معه، قال: فاتى إنسان الاحنف قال: هذا الزبير قد لحق بسفوان قال: فما يامن؟ جمع بين المسلمين حتى ضرب بعضهم حواجب بعض بالسيوف، ثم لحق ببيته واهله! فسمعه عمير بن جرموز، وغواة من غواة بني تميم، وفضالة بن حابس، ونفيع، فركبوا في طلبه، فلقوه معه النعر، فاتاه عمير بن جرموز - وهو على فرس له ضعيفة - فطعنه طعنة خفيفة، وحمل عليه الزبير وهو على فرس له يقال [له] : ذو الخمار، حتى إذا ظن انه قاتله نادى صاحبيه: يا نفيع، يا فضالة، فحملوا عليه حتى قتلوه.
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد
[2 ] - قال: فقال: انشدكم بالله الذي لا إله إلا هو، اتعلمون ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: من ابتاع رومة غفر الله له، فابتعتها بكذا وكذا، ثم اتيته فقلت: قد ابتعتها، قال: اجعلها سقاية للمسلمين واجرها لك؟ قالوا: اللهم نعم.
[3 ] - قال: انشدكم بالله الذي لا إله إلا هو، اتعلمون ان رسول الله صلى الله عليه وسلم نظر في وجوه القوم فقال: من جهز هؤلاء غفر الله له؟ يعني: جيش العسرة، فجهزتهم حتى لم يفقدوا خطاما ولا عقالا؟ قال: قالوا: اللهم نعم، قال: اللهم اشهد - ثلاثا -.
[4 ] - قال الاحنف: فانطلقت فاتيت طلحة والزبير فقلت: ما تامراني به ومن ترضيانه لي، فإني لا ارى هذا إلا مقتولا؟ قالا: نامرك بعلي، قال: قلت: تامراني به وترضيانه لي؟ قالا: نعم.
[5 ] - قال: ثم انطلقت حاجا حتى قدمت مكة، فبينا نحن بها إذ اتانا قتل عثمان، وبها عائشة ام المؤمنين، فلقيتها فقلت لها: من تامريني به ان ابايع؟ فقالت: عليا، فقلت: اتامرينني به وترضينه لي؟ قالت: نعم.
[6 ] - فمررت على علي بالمدينة فبايعته، ثم رجعت [إلى البصرة] ، ولا ارى إلا ان الامر قد استقام، قال: فبينا انا كذلك إذ اتاني آت فقال: هذه عائشة ام المؤمنين وطلحة والزبير قد نزلوا جانب الخريبة، قال: قلت: ما جاء بهم؟ قال: ارسلوا إليك يستنصروك على دم عثمان، قتل مظلوما، قال: فاتاني افظع امر اتاني قط! فقلت: إن خذلاني هؤلاء ومعهم ام المؤمنين وحواري رسول الله صلى الله عليه وسلم لشديد! وإن قتالي ابن عم رسول الله صلى الله عليه وسلم بعد ان امروني ببيعته لشديد! فلما اتيتهم قالوا: جئنا نستنصرك على دم عثمان، قتل مظلوما، قال: فقلت: يا ام المؤمنين! انشدك بالله! هل قلت لك: من تامريني به؟ فقلت: عليا، فقلت: تامريني به وترضينه لي؟ [فقلت: نعم] ، قالت: نعم، ولكنه بدل.
[7 ] - قلت: يا زبير! يا حواري رسول الله صلى الله عليه وسلم، يا طلحة، نشدتكما بالله اقلت لكما: من تامراني به؟ فقلتما: عليا، فقلت: تامراني به وترضيانه لي؟ فقلتما: نعم؟ قالا: بلى، ولكنه بدل.
[8 ] - قال: فقلت: لا والله، لا اقاتلكم ومعكم ام المؤمنين وحواري رسول الله صلى الله عليه وسلم، ولا اقاتل ابن عم رسول الله صلى الله عليه وسلم امرتموني ببيعته، اختاروا مني إحدى ثلاث خصال: إما ان تفتحوا لي باب الجسر فالحق بارض الاعاجم، حتى يقضي الله من امره ما قضى، او الحق بمكة فاكون بها حتى يقضي الله من امره ما قضى، او اعتزل فاكون قريبا، قالوا: ناتمر، ثم نرسل إليك، فاتمروا فقالوا: نفتح له باب الجسر فيلحق به المفارق والخاذل، [او يلحق] بمكة فيتعجسكم في قريش ويخبرهم باخباركم، ليس ذلك بامر، اجعلوه ها هنا قريبا حيث تطؤون على صماخه، وتنظرون إليه.
[9 ] - فاعتزل بالجلحاء من البصرة على فرسخين، واعتزل معه زهاء ستة آلاف.
[10 ] - ثم التقى القوم، فكان اول قتيل طلحة، [وكعب بن سور ومعه المصحف يذكر هؤلاء وهؤلاء حتى قتل بينهم] ، وبلغ الزبير سفوان من البصرة، كمكان القادسية منكم، فلقيه النعر - رجل من بني مجاشع - قال: اين تذهب يا حواري رسول الله؟ إلي فانت في ذمتي، لا يوصل إليك، فاقبل معه، قال: فاتى إنسان الاحنف قال: هذا الزبير قد لحق بسفوان قال: فما يامن؟ جمع بين المسلمين حتى ضرب بعضهم حواجب بعض بالسيوف، ثم لحق ببيته واهله! فسمعه عمير بن جرموز، وغواة من غواة بني تميم، وفضالة بن حابس، ونفيع، فركبوا في طلبه، فلقوه معه النعر، فاتاه عمير بن جرموز - وهو على فرس له ضعيفة - فطعنه طعنة خفيفة، وحمل عليه الزبير وهو على فرس له يقال [له] : ذو الخمار، حتى إذا ظن انه قاتله نادى صاحبيه: يا نفيع، يا فضالة، فحملوا عليه حتى قتلوه.
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (عمرو).
(٢) في [ع]: (رجالنا).
(٣) في [س]: (إذا).
(٤) سقط من: [س].
(٥) سقط من: [هـ].
(٦) في [أ]: زيادة (وآله).
(٧) في [س]: زيادة (نظر في وجوه القوم فقال: "من جهز هولاء غفر اللَّه له"، يعني جيش العسرة، فجهزته حتى لم يفقدوا خطامًا ولا عقالًا، قال: قالوا: اللهم نعم، اشهد ثلاثًا، قال الأحنف: فانطلقت فأتيت طلحة والزبير).
(٨) سقط من: [أ، ب].
(٩) سقط من: [أ، ب، س، ع].
(١٠) في [أ]: زيادة (واله).
(١١) سقط ما بين المعكوفين من: [ب].
(١٢) في [س]: (عظامًا).
(١٣) سقط من: [س].
(١٤) في [ع]: (قالوا).
(١٥) في [ع]: (أتيت).
(١٦) في [س]: (إذا).
(١٧) في [ع]: (تأمروني).
(١٨) في [أ، ب]: (ترضيه).
(١٩) في [أ، ب]: (علا).
(٢٠) في [ع]: زيادة (أهل).
(٢١) في [جـ]: (قالت).
(٢٢) في [أ]: زيادة (وم له).
(٢٣) في [أ، ب، جـ، س، ع]: (قتال).
(٢٤) سقط من: [س].
(٢٥) في [أ]: زيادة (واله).
(٢٦) في [س، ع]: (قلت).
(٢٧) في [أ، جـ، س]: (علي).
(٢٨) في [أ، ب]: (ترضيه).
(٢٩) في [هـ]: زيادة (فقالت: نعم).
(٣٠) في [س]: (لكن).
(٣١) سقط ما بين المعكوفين من: [ع].
(٣٢) في [س]: (فقلته).
(٣٣) سقط من: [هـ].
(٣٤) في [هـ]: (بيعته).
(٣٥) في [هـ]: زيادة (لي).
(٣٦) في [أ، ب، س]: (فايتمروا).
(٣٧) سقط من: [أ، ب، جـ، س، ع].
(٣٨) في [أ، ب]: (فيتعجبكم)، وفي [جـ]: (فتعجبكم)، وفي [ع]: (فيتعجمكم)، وسقط من: [س].
(٣٩) في [س]: (اجعلوا).
(٤٠) في [أ، ب]: (أيطؤن)، وفي [س]: (يطئون).
(٤١) في [هـ]: (كعب).
(٤٢) في [س، ع]: (الفارسية).
(٤٣) في [س]: (البعير).
(٤٤) في [أ، ب، جـ، س، ع]: زيادة ﷺ، وفي [هـ]: (وآله وسلم)، وفي [جـ]: كلمة غير واضحة.
(٤٥) في [ب]: (فإني).
(٤٦) في [أ، ب، س، ع]: (سفوان).
(٤٧) في [س]: (تأمر).
(٤٨) في [س]: (من).
(٤٩) في [ع]: (ببنيه)، وفي [ط]: (بلية).
(٥٠) في [أ، ب، جـ، ع]: (عميرة بن جرموز)، وفي [س]: (عمرة بن جرموز)، وفي [هـ]: (جوموز).
(٥١) في [ع]: (نقيع).
(٥٢) في [أ، ب، جـ، س، ع]: (عميرة).
(٥٣) في [ب]: (جوموز).
(٥٤) في [س]: (ضعيقة).
(٥٥) في [أ، ب، س، ع]: (ذو الحفار).
(٥٦) مجهول؛ لجهالة عمر بن جاوان، وأخرجه أحمد (٥١١)، والنسائي (٦٤٣٣)، وابن خزيمة (٢٤٨٧)، وابن حبان (٦٩٢٠)، وابن سعد ٧/ ٩٢، والبخاري في الأوسط (٢٩٠)، والطيالسي (٨٢)، والبزار (٣٩٠)، والدارقطني ٤/ ١٩٥، وإسحاق كما في المطالب العالية (٤٤٠١)، وابن أبي عاصم في السنة (١٣٠٣)، والضياء في المختارة (٣٥٠)، والبيهقي ٦٧/ ١٦، وابن عساكر ١٨/ ٤١٥، وابن شبه (٤٤٤)، والمزي ١٣/ ٤٢٠، والخطابي في الغريب ٣/ ٣٩، وابن جرير ٤/ ٤٩٧.
حضرت احنف بن قیس سے منقول ہے کہ ہم مدینے پہنچے ہمارا حج کرنے کا ارادہ تھا۔ اپنی منزل پر پہنچ کر ہم نے اپنے کجاوے رکھے کہ اچانک آنے والے نے کہا کہ لوگ مسجد میں پریشان حال جمع ہیں۔ پس میں مسجد پہنچا اور لوگوں کو وہاں جمع دیکھا۔ حضرت علی، زبیر، طلحہ اور سعد بن وقاص بھی وہاں موجود تھے۔ میں بھی اس طرح کھڑا ہوگیا کہ حضرت عثمان بھی تشریف لائے۔ کسی نے کہا یہ عثمان ہیں ان کے سر پر زرد رنگ کا کپڑا تھا جس سے انہوں نے سر ڈھانپا ہوا تھا فرمانے لگے یہ حضرت علی رضی اللہ عنہ ہیں؟ لوگوں نے کہا جی ہاں۔ پھر فرمایا یہ حضرت زبیر ہیں؟ لوگوں نے کہا جی ہاں۔ پھر فرمایا یہ طلحہ ہیں لوگوں نے جواب دیا جی ہاں۔ پھر فرمایا یہ سعد ہیں لوگوں نے کہا جی ہاں۔ پھر فرمانے لگے میں تمہیں اس اللہ کی قسم دیتا ہوں جس کے علاوہ کوئی معبود نہیں۔ کیا تم کو معلوم ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تھا جو فلاں قبےلل کے باڑے کو خرید لے گا اللہ تعالیٰ اس کی مغفرت فرمائیں گے۔ پس میں نے اسے بیس یا پچیس ہزار درہم کے عوض خریدا اور حاضر خدمت ہو کر میں نے عرض کیا تھا کہ میں نے خرید لیا ہے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تم اسکو ہماری مسجد میں شامل کر دو اور تمہارے لیے اجر ہے؟ تو لوگوں نے کہا بالکل اسی طرح ہے۔ پھر حضرت عثمان نے فرمایا میں تمہیں اللہ کی قسم دیتا ہوں کیا تم جانتے ہو؟ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تھا جو بئر رومہ (کنواں) خرید لے گا اللہ تعالیٰ اس کی مغفرت فرمائیں گے۔ پھر میں نے اسے خریدا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہو کر عرض کیا۔ میں نے کنواں خرید لیا ہے۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اسے مسلمانوں کے لیے وقف کردو اس کا اجر اللہ تم کو دے گا۔ لوگوں نے کہا جی بالکل ایسے ہے۔ پھر حضرت عثمان نے لوگوں سے فرمایا میں تمہیں اللہ کی قسم دیتا ہوں کیا آپ جانتے ہو جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کچھ کے چہروں کی طرف دیکھتے ہوئے کہ جو ان لوگوں کو سامان جنگ مہیاکرے گا (غزوہ تبوک میں) اللہ تعالیٰ اس کے مغفرت فرمائیں گے۔ پس میں نے ان لوگوں کو سامان جنگ دیا حتیٰ کہ لگام اور اونٹ باندھنے کی رسی تک میں نے مہیا کی؟ لوگوں نے کہا جی بالکل ایسے ہے۔ حضرت عثمان نے تین دفعہ فرمایا اے اللہ تو گواہ رہنا۔ احنف کہتے ہیں کہ میں چلا اور حضرت طلحہ اور حضرت زبیر کی خدمت میں حاضر ہوا اور ان سے عرض کیا کہ اب آپ مجھے کس چیز کا حکم دیتے ہیں؟ اور میرے لیے (بیعت کے لیے) کس کو پسند کرتے ہو؟ کیونکہ ان کو (حضرت عثمان) شہید ہوتے دیکھ رہاہوں۔ دونوں نے جواب دیا ہم آپ کو حضرت علی رضی اللہ عنہ سے بیعت کرنے کا حکم دیتے ہیں۔ میں نے پھر عرض کیا آپ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں حکم دے رہے ہیں اور آپ میرے لیے ان پر راضی ہیں دونوں نے جواب دیا ہاں۔ پھر میں حج کے لیے مکہ روانہ ہوا کہ اس دوران حضرت عثمان کی شہادت کی خبر پہنچی۔ مکہ میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بھی قیام فرماتھیں۔ میں ان سے ملا اور ان سے عرض کیا کہ اب میں کن سے بیعت کروں انہوں نے بھی حضرت علی رضی اللہ عنہ کا نام لیا۔ میں نے عرض کیا آپ مجھے علی رضی اللہ عنہ سے بیعت کا حکم دے رہی ہیں اور آپ اس پر راضی ہیں انہوں نے اثبات میں جواب دیا۔ میں نے واپسی پر حضرت علی رضی اللہ عنہ سے بیعت کی مدینہ میں۔ پھر میں بصرہ لوٹ آیا۔ پھر میں نے معاملے کو مضبوط ہوتے ہوئے ہی دیکھا۔ اسی اثناء میں ایک آنے والا میرے پاس آیا اور کہنے لگا حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا حضرت طلحہ اور حضرت زبیر خریبہ مقام پر قیام فرماں ہیں۔ میں نے پوچھا وہ کیوں آئے ہیں؟ تو اس نے جواب دیا وہ آپ سے مدد چاہتے ہیں حضرت عثمان کے خون کا بدلہ لینے میں جو مظلوم شہید ہوئے ہیں۔ احنف نے فرمایا مجھ پر اس سے زیادہ پریشان کرنے والا معاملہ کبھی نہیں آیا۔ میرا ان سے (طلحہ زبیر) جدا ہونا بڑا دشوار کن مرحلہ ہے جبکہ ان کے ساتھ ام المومنین اور رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حواری بھی ہیں۔ اور دوسری طرف نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چچا زاد سے قتال کرنا بھی چھوٹی بات نہیں جب کہ ان کی بیعت کا حکم وہ (طلحہ، زبیر، ام المومنین) خود دے چکے ہیں۔ جب میں ان کی خدمت میں حاضر ہوا تو وہ کہنے لگے کہ ہم حضرت عثمان کے خون کا بدلہ کے سلسلہ میں مدد لینے کے لیے آئے ہیں جو مظلوم قتل ہوئے ہیں۔ احنف کہتے ہیں کہ میں نے کہا اے ام المومنین! میں آپ کو الٰہ کی قسم دے کر پوچھتا ہوں کیا میں نے آپ سے کہا تھا کہ آپ مجھے کس کی بیعت کا حکم دیتی ہیں؟ آپ نے فرمایا تھا علی رضی اللہ عنہ کا میں نے پھر کہا تھا کہ آپ مجھے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں حکم دیتی ہیں اور آپ میرے لیے ان پر خوش ہیں تو آپنے فرمایا تھا ہاں۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے جواب دیا بالکل ایسے ہی ہے لیکن اب علی رضی اللہ عنہ بدل چکے ہیں۔ پھر یہی بات میں نے حضرت طلحہ اور حضرت زبیر کو مخاطب کر کے کہی انہوں نے کہا کیوں نہیں لیکن علی رضی اللہ عنہ بدل چکے ہیں۔ میں نے کہا نہیں اللہ کی قسم میں آپ لوگوں سے قتال نہیں کروں گا جبکہ آپ کے ساتھ ام المومنین اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حواری ہیں اور نہ ہی میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا زاد سے قتال کروں گا جن کی بیعت کا آپ نے مجھے حکم دیا تھا۔ آپ میرے لیے تین باتوں میں سے ایک کو اختیار کر لیں: یا تو آپ پل کا دروازہ کھول دیں تاکہ میں عجم کی سرزمین میں چلا جاؤں یہاں تک کہ اللہ اپنے معاملے میں جو فیصلہ کرنا ہے کر دے، یا میں مکہ چلا جاؤں اور وہیں رہوں یہاں تک کہ اللہ اپنے معاملے میں جو فیصلہ کرنا ہے کر دے، یا میں الگ ہو کر قریب ہی رہوں۔ انہوں نے کہا ہم مشورہ کر کے آپ کو پیغام بھیجیں گے۔ پس انہوں نے مشورہ کیا اور کہا اگر ہم اس کے لیے پل کا دروازہ کھول دیں تو منافق اور ساتھ چھوڑنے والا اس کے ساتھ جا ملے گا۔ اور اگر یہ مکہ چلا گیا تو قریش میں تمہارے لیے رکاوٹ بنے گا اور انہیں تمہاری خبریں دے گا۔ یہ کوئی مناسب بات نہیں۔ اسے یہیں قریب رکھو جہاں تم اس کے کان کو روند سکو اور اس پر نظر رکھ سکو۔ چنانچہ وہ بصرہ سے دو فرسخ کے فاصلے پر جلحاء میں الگ ہوگئے اور ان کے ساتھ تقریباً چھ ہزار آدمی الگ ہوئے۔ پھر دونوں گروہوں کا آمنا سامنا ہوا تو سب سے پہلے قتل ہونے والے حضرت طلحہ تھے۔ اور ابن سور کو مصحف دے کر بھیجا گیا جو ان کو اور ان کو نصیحت کرتے رہے یہاں تک کہ ان میں سے جو قتل ہوئے قتل ہوگئے۔ اور حضرت زبیر بصرہ کے سفوان تک پہنچے جو ایسے فاصلے پر ہے جیسے تم سے قادسیہ۔ وہاں انہیں بنو مجاشع کا ایک آدمی نعر ملا، اس نے کہا اے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حواری! کہاں جا رہے ہیں؟ میرے پاس آجائیں آپ میری پناہ میں ہیں، آپ تک کوئی نہیں پہنچ سکے گا۔ پس وہ اس کے ساتھ چل پڑے۔ پھر ایک شخص احنف کے پاس آیا اور کہا یہ زبیر ہیں جو سفوان میں مل گئے ہیں۔ احنف نے کہا وہ کیسے امن میں رہ سکتے ہیں؟ انہوں نے مسلمانوں کو جمع کیا یہاں تک کہ وہ ایک دوسرے کی بھنووں پر تلواریں مارنے لگے، پھر خود اپنے گھر اور اہل و عیال سے جا ملے۔ یہ بات عمیر بن جرموز اور بنو تمیم کے گمراہوں میں سے چند گمراہ لوگوں اور فضالہ بن حابس اور نفیع نے سن لی، چنانچہ وہ ان کی تلاش میں سوار ہوکر نکلے اور ان کے ساتھ نعر کو پایا۔ پس عمیر بن جرموز ان کے پاس آیا، وہ اپنی ایک کمزور گھوڑی پر سوار تھا، اس نے انہیں ہلکا سا نیزہ مارا۔ حضرت زبیر نے اس پر حملہ کیا اور وہ اپنے گھوڑے پر تھے جس کا نام ذوالخمار تھا، یہاں تک کہ جب اس نے گمان کیا کہ یہ اسے قتل کر دیں گے تو اپنے دونوں ساتھیوں کو پکارا اے نفیع! اے فضالہ! پس انہوں نے ان پر حملہ کیا یہاں تک کہ انہیں قتل کر دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله/حدیث: 40602]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: مجهول؛ لجهالة عمر بن جاوان .»
«أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2487، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6920، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 348، 350، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 3182 / 3، 3608 / 1، 3609 / 2، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 4376، 6401، 6400، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 12054، والدارقطني فى «سننه» برقم: 4436، وأحمد فى «مسنده» برقم: 518، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 82، والبزار فى «مسنده» برقم: 390، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 4401 / 1، 4401 / 2، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 26356، 32657، 34191، ترقيم محمد عوامة: 38953»
«أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2487، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6920، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 348، 350، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 3182 / 3، 3608 / 1، 3609 / 2، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 4376، 6401، 6400، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 12054، والدارقطني فى «سننه» برقم: 4436، وأحمد فى «مسنده» برقم: 518، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 82، والبزار فى «مسنده» برقم: 390، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 4401 / 1، 4401 / 2، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 26356، 32657، 34191، ترقيم محمد عوامة: 38953»
الحكم على الحديث:
إسناده مجهول
حدیث نمبر: 827
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَثَنَا حَجَّاجُ بْنُ نُصَيْرٍ ، قَثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ حُصَيْنٍ، قَالَ: قُلْتُ لِعَمْرِو بْنِ جَاوَانَ: لِمَ كَانَ اعْتَزَلَ الْأَحْنَفُ؟، قَالَ: قَالَ الْأَحْنَفُ انْطَلَقْنَا حُجَّاجًا فَمَرَرْنَا بِالْمَدِينَةِ، فَبَيْنَمَا نَحْنُ فِي مَنْزِلِنَا إِذْ أَتَانَا آتٍ فَقَالَ: إِنَّ النَّاسَ قَدْ فَزِعُوا فِي الْمَسْجِدِ، قَالَ: فَانْطَلَقْتُ أَنَا وَصَاحِبِي، فَإِذَا النَّاسُ مُجْتَمِعُونَ عَلَى نَفَرٍ فِي وَسَطِ الْمَسْجِدِ، قَالَ: فَتَخَلَّلْتُهُمْ حَتَّى قُمْتُ عَلَيْهِمْ، وَإِذَا عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ ، وَطَلْحَةُ، وَالزُّبَيْرُ، وَسَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ قُعُودٌ، فَلَمْ يَكُنْ ذَلِكَ بِأَسْرَعَ مِنْ أَنَّ جَاءَ عُثْمَانُ يَمْشِي فِي الْمَسْجِدِ عَلَيْهِ مُلَيَّةٌ صَفْرَاءُ قَدْ رَفَعَهَا، فَقُلْتُ لِصَاحِبِي: كَمَا أَنْتَ حَتَّى أَنْظُرَ مَا جَاءَ بِهِ، فَلَمَّا دَنَا قَالُوا: هَذَا ابْنُ عَفَّانَ، قَالَ: أَهَاهُنَا عَلِيٌّ؟ قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ: أَهَاهُنَا الزُّبَيْرُ؟ قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ: أَهَاهُنَا طَلْحَةُ؟ قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ: أَهَاهُنَا سَعْدٌ؟ قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ: أَنْشُدُكُمُ اللَّهَ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ، أَتَعْلَمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "مَنْ يَبْتَاعُ مِرْبَدَ بَنِي فُلَانٍ"؟ فَابْتَعْتُهُ - قَالَ حُصَيْنٌ: أَحْسَبُهُ قَالَ: بِعِشْرِينَ أَلْفًا، أَوِ بِخَمْسَةٍ وَعِشْرِينَ أَلْفًا - فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي قَدِ ابْتَعْتُهُ، قَالَ: "فَاجْعَلْهُ فِي مَسْجِدِنَا وَأَجْرُهُ لَكَ"؟ قَالُوا: اللَّهُمَّ نَعَمْ، قَالَ: أَنْشُدُكُمُ اللَّهَ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ، هَلْ تَعْلَمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "مَنْ يَبْتَاعُ بِئْرَ رُومَةَ غَفَرَ اللَّهُ لَهُ"، فَابْتَعْتُهَا بِكَذَا وَكَذَا، فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ: إِنِّي قَدِ ابْتَعْتُ بِئْرَ رُومَةَ قَالَ: "اجْعَلْهَا سِقَايَةً لِلْمُسْلِمِينَ وَأَجْرُهَا لَكَ"؟ قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ: أَنْشُدُكُمُ اللَّهَ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ، أَتَعْلَمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَظَرَ فِي وُجُوهِ الْقَوْمِ يَوْمَ جَيْشِ الْعُسْرَةِ فَقَالَ: "مَنْ يُجَهِّزْ هَؤُلَاءِ غَفَرَ اللَّهُ لَهُ"، فَجَهَّزْتُهُمْ حَتَّى مَا يَفْقِدُونَ خِطَامًا وَلَا عِقَالًا؟ قَالُوا: اللَّهُمَّ نَعَمْ، قَالَ: اللَّهُمَّ اشْهَدِ، اللَّهُمَّ اشْهَدِ، اللَّهُمَّ اشْهَدْ، ثُمَّ انْصَرَفَ.
حصین رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عمرو بن جاوان رحمہ اللہ سے پوچھا: ”احنف بن قیس رحمہ اللہ (فتنے کے دور میں) کیوں گوشہ نشین ہو گئے تھے؟“ تو انہوں نے بتایا کہ احنف رحمہ اللہ نے (اس کا سبب بیان کرتے ہوئے) کہا: ”ہم حج کے ارادے سے نکلے اور مدینہ منورہ سے گزرے، ہم اپنی منزل پر ہی تھے کہ ایک شخص ہمارے پاس آیا اور کہنے لگا: لوگ مسجد میں گھبراہٹ کے عالم میں جمع ہو گئے ہیں۔ میں اور میرا ساتھی وہاں گئے تو دیکھا کہ لوگ مسجد کے عین وسط میں چند افراد کے گرد اکٹھے ہیں۔ میں نے ان کے درمیان سے راستہ بنایا یہاں تک کہ ان کے پاس جا کھڑا ہوا، وہاں سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ، سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ، سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ اور سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ تشریف فرما تھے۔ ابھی تھوڑی ہی دیر گزری تھی کہ سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ مسجد میں پیدل چلتے ہوئے آئے، انہوں نے زرد رنگ کی ایک چھوٹی چادر اوڑھ رکھی تھی جسے انہوں نے اوپر اٹھایا ہوا تھا۔ میں نے اپنے ساتھی سے کہا: تم اپنی جگہ ٹھہرو یہاں تک کہ میں دیکھوں کہ وہ کس مقصد کے لیے آئے ہیں۔ جب وہ قریب پہنچے تو لوگوں نے کہا: یہ (سیدنا) ابن عفان (رضی اللہ عنہ) ہیں۔“
انہوں نے (آ کر) پوچھا: ”کیا یہاں سیدنا علی (رضی اللہ عنہ) موجود ہیں؟“ لوگوں نے کہا: ”جی ہاں۔“ انہوں نے پوچھا: ”کیا یہاں سیدنا زبیر (رضی اللہ عنہ) موجود ہیں؟“ لوگوں نے کہا: ”جی ہاں۔“ انہوں نے پوچھا: ”کیا یہاں سیدنا طلحہ (رضی اللہ عنہ) موجود ہیں؟“ لوگوں نے کہا: ”جی ہاں۔“ انہوں نے پوچھا: ”کیا یہاں سیدنا سعد (رضی اللہ عنہ) موجود ہیں؟“ لوگوں نے کہا: ”جی ہاں۔“
پھر انہوں نے فرمایا: ”میں تمہیں اس اللہ کا واسطہ دے کر پوچھتا ہوں جس کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، کیا تم جانتے ہو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: ”کون ہے جو فلاں خاندان کے اونٹ بیٹھنے کی جگہ (خالی زمین) خریدے گا؟“ تو میں نے اسے خرید لیا تھا — حصین رحمہ اللہ (راوی) کہتے ہیں کہ میرا خیال ہے انہوں نے بیس ہزار یا پچیس ہزار (درہم) کہے تھے — پھر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں نے وہ جگہ خرید لی ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے ہماری مسجد (کی توسیع) میں شامل کر دو اور اس کا اجر تمہارے لیے ہے۔“ ان سب نے جواب دیا: ”اے اللہ! ہاں (ہم گواہ ہیں)۔“
انہوں نے پھر پوچھا: ”میں تمہیں اس اللہ کا واسطہ دے کر پوچھتا ہوں جس کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، کیا تم جانتے ہو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: ”جو شخص بئرِ رومہ خریدے گا، اللہ اسے بخش دے گا“، تو میں نے اسے اتنی اتنی قیمت میں خریدا، پھر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: میں نے بئرِ رومہ خرید لیا ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے مسلمانوں کے لیے پانی پینے کی جگہ بنا دو اور اس کا اجر تمہارے لیے ہے۔“ انہوں نے کہا: ”جی ہاں۔“
انہوں نے پھر پوچھا: ”میں تمہیں اس اللہ کا واسطہ دے کر پوچھتا ہوں جس کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، کیا تم جانتے ہو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جیشِ عسرت کے دن لوگوں کے چہروں کی طرف دیکھ کر فرمایا تھا: ”جو ان (مجاہدین) کے لیے سامانِ سفر مہیا کرے گا، اللہ اسے بخش دے گا“، تو میں نے ان کی اس طرح تیاری کی کہ وہ ایک نکیل اور پٹے تک کی کمی محسوس نہیں کرتے تھے؟“ انہوں نے کہا: ”اے اللہ! ہاں (ہم گواہ ہیں)۔“ تب سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: «اللَّهُمَّ اشْهَدِ، اللَّهُمَّ اشْهَدِ، اللَّهُمَّ اشْهَدْ» ”اے اللہ! تو گواہ رہ، اے اللہ! تو گواہ رہ، اے اللہ! تو گواہ رہ“، پھر وہ واپس تشریف لے گئے۔“ [فضائل الصحابة/فضائل عثمان بن عفان رضي الله عنه/حدیث: 827]
انہوں نے (آ کر) پوچھا: ”کیا یہاں سیدنا علی (رضی اللہ عنہ) موجود ہیں؟“ لوگوں نے کہا: ”جی ہاں۔“ انہوں نے پوچھا: ”کیا یہاں سیدنا زبیر (رضی اللہ عنہ) موجود ہیں؟“ لوگوں نے کہا: ”جی ہاں۔“ انہوں نے پوچھا: ”کیا یہاں سیدنا طلحہ (رضی اللہ عنہ) موجود ہیں؟“ لوگوں نے کہا: ”جی ہاں۔“ انہوں نے پوچھا: ”کیا یہاں سیدنا سعد (رضی اللہ عنہ) موجود ہیں؟“ لوگوں نے کہا: ”جی ہاں۔“
پھر انہوں نے فرمایا: ”میں تمہیں اس اللہ کا واسطہ دے کر پوچھتا ہوں جس کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، کیا تم جانتے ہو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: ”کون ہے جو فلاں خاندان کے اونٹ بیٹھنے کی جگہ (خالی زمین) خریدے گا؟“ تو میں نے اسے خرید لیا تھا — حصین رحمہ اللہ (راوی) کہتے ہیں کہ میرا خیال ہے انہوں نے بیس ہزار یا پچیس ہزار (درہم) کہے تھے — پھر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں نے وہ جگہ خرید لی ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے ہماری مسجد (کی توسیع) میں شامل کر دو اور اس کا اجر تمہارے لیے ہے۔“ ان سب نے جواب دیا: ”اے اللہ! ہاں (ہم گواہ ہیں)۔“
انہوں نے پھر پوچھا: ”میں تمہیں اس اللہ کا واسطہ دے کر پوچھتا ہوں جس کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، کیا تم جانتے ہو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: ”جو شخص بئرِ رومہ خریدے گا، اللہ اسے بخش دے گا“، تو میں نے اسے اتنی اتنی قیمت میں خریدا، پھر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: میں نے بئرِ رومہ خرید لیا ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے مسلمانوں کے لیے پانی پینے کی جگہ بنا دو اور اس کا اجر تمہارے لیے ہے۔“ انہوں نے کہا: ”جی ہاں۔“
انہوں نے پھر پوچھا: ”میں تمہیں اس اللہ کا واسطہ دے کر پوچھتا ہوں جس کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، کیا تم جانتے ہو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جیشِ عسرت کے دن لوگوں کے چہروں کی طرف دیکھ کر فرمایا تھا: ”جو ان (مجاہدین) کے لیے سامانِ سفر مہیا کرے گا، اللہ اسے بخش دے گا“، تو میں نے ان کی اس طرح تیاری کی کہ وہ ایک نکیل اور پٹے تک کی کمی محسوس نہیں کرتے تھے؟“ انہوں نے کہا: ”اے اللہ! ہاں (ہم گواہ ہیں)۔“ تب سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: «اللَّهُمَّ اشْهَدِ، اللَّهُمَّ اشْهَدِ، اللَّهُمَّ اشْهَدْ» ”اے اللہ! تو گواہ رہ، اے اللہ! تو گواہ رہ، اے اللہ! تو گواہ رہ“، پھر وہ واپس تشریف لے گئے۔“ [فضائل الصحابة/فضائل عثمان بن عفان رضي الله عنه/حدیث: 827]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده حسن لغيره. .»
«أخرجه سنن النسائي برقم: 3182، وأخرجه مسند أحمد برقم: 513، وأخرجه فتح الباري برقم: 2627، وأخرجه مسند البزار برقم: 391، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2487، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 350، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 7958»
«سنن النسائي: 233/6»
«أخرجه سنن النسائي برقم: 3182، وأخرجه مسند أحمد برقم: 513، وأخرجه فتح الباري برقم: 2627، وأخرجه مسند البزار برقم: 391، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2487، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 350، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 7958»
«سنن النسائي: 233/6»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن لغيره