الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
7. بَابٌ مِنَ الشَّهَادَاتِ
باب: گواہی کا بیان
شواہد الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 4602 (کل: 7 مقامات، 5 کتب)
بلوغ المرام: 1203
الفتح الربانی: 6427
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7236
ترقیم العلمیہ : 4521 ترقیم الرسالہ : -- 4602
نَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ الْوَكِيلُ ، نَا أَبُو بَدْرٍ ، وَعَبَّادُ بْنُ الْوَلِيدِ ، قَالا: نَا حَبَّانُ بْنُ هِلالٍ ، نَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ ، حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ الْقُرَشِيُّ ، نَا الزُّهْرِيُّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا تَرْفَعُهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لا تَجُوزُ شَهَادَةُ خَائِنٍ، وَلا خَائِنَةٍ، وَلا مَجْلُودٍ حَدًّا، وَلا ذِي غِمْرٍ عَلَى أَخِيهِ، وَلا الْقَانِعِ مِنْ أَهْلِ الْبَيْتِ لَهُمْ" ، يَزِيدُ هَذَا، ضَعِيفٌ لا يُحْتَجُّ بِهِ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا یہ روایت نقل کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خیانت کرنے والے مرد، خیانت کرنے والی عورت، حد میں سزا یافتہ مرد، اپنے بھائی کے خلاف کینہ رکھنے والے شخص اور گھر کے ملازم کی گھروالوں کے حق میں گواہی درست نہیں ہے۔“ امام دارقطنی کہتے ہیں: یزید نامی یہ راوی ضعیف ہے، اس سے استدلال نہیں کیا جا سکتا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب فى الأقضية والأحكام وغير ذلك/حدیث: 4602]
ترقیم العلمیہ: 4521
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الترمذي فى ((جامعه)) برقم: 2298، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 20636، 20923، 20924، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4602، والطحاوي فى ((شرح مشكل الآثار)) برقم: 4866»
«قال ابن حجر: فيه يزيد بن زياد الشامي وهو ضعيف، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (4 / 364)»
«قال ابن حجر: فيه يزيد بن زياد الشامي وهو ضعيف، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (4 / 364)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 1203
وعن عبد الله بن عمرو رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «لا تجوز شهادة خائن ولا خائنة ولا ذي غمر على أخيه ولا تجوز شهادة القانع لأهل البيت» رواه أحمد وأبو داود.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” خائن مرد و عورت کی گواہی جائز نہیں اور دشمن اور کینہ ور شخص کی اپنے بھائی کے خلاف بھی گواہی جائز نہیں اور جو شخص کسی دوسرے کے زیر کفالت ہو اس کی گواہی کفیل خاندان کے حق میں جائز نہیں ہے۔“ (مسند احمد، ابوداؤد) [بلوغ المرام/حدیث: 1203]
«وَعَنْ» اور سے – «عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو» عبداللہ بن عمرو – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا» اللہ ان دونوں سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ» فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «لَا تَجُوزُ» جائز نہیں – «شَهَادَةُ خَائِنٍ» خیانت کرنے والے مرد کی گواہی – «وَلَا خَائِنَةٍ» اور نہ خیانت کرنے والی عورت کی – «وَلَا ذِي غِمْرٍ» اور نہ کینہ رکھنے والے کی – «عَلَى أَخِيهِ» اپنے بھائی کے خلاف – «وَلَا تَجُوزُ» اور جائز نہیں – «شَهَادَةُ الْقَانِعِ» (گھر کے) زیر کفالت خادم کی گواہی – «لِأَهْلِ الْبَيْتِ» گھر والوں کے حق میں۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «أَحْمَدُ» احمد نے – «وَأَبُو دَاوُدَ» اور ابو داود نے۔
اور سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”خیانت کرنے والے مرد اور خیانت کرنے والی عورت کی گواہی جائز نہیں، اور نہ اپنے بھائی کے خلاف کینہ رکھنے والے کی، اور گھر والوں کے حق میں ان کے زیر کفالت (خادم) کی گواہی جائز نہیں۔“ اسے احمد اور ابو داود نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1203]
اور سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”خیانت کرنے والے مرد اور خیانت کرنے والی عورت کی گواہی جائز نہیں، اور نہ اپنے بھائی کے خلاف کینہ رکھنے والے کی، اور گھر والوں کے حق میں ان کے زیر کفالت (خادم) کی گواہی جائز نہیں۔“ اسے احمد اور ابو داود نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1203]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، القضاء، باب من ترد شهادة، حديث:3600 وأحمد:2 /181، 203.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 6899
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَاشِدٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَجُوزُ شَهَادَةُ خَائِنٍ وَلَا خَائِنَةٍ، وَلَا ذِي غَمْرٍ عَلَى أَخِيهِ، وَلَا تَجُوزُ شَهَادَةُ الْقَانِعِ لِأَهْلِ الْبَيْتِ، وَتَجُوزُ شَهَادَتُهُ لِغَيْرِهِمْ"، وَالْقَانِعُ الَّذِي يُنْفِقُ عَلَيْهِ أَهْلُ الْبَيْتِ.
سیدنا ابن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی خائن مرد و عورت کی گواہی اور کسی کینہ رکھنے والے آدمی کی اپنے بھائی کے خلاف گواہی مقبول نہیں نیز نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نوکر کی گواہی اس کے مالکان کے حق میں قبول نہیں فرمائی البتہ دوسرے لوگوں کے حق میں قبول فرمائی ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 6899]
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 6940
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، أَخْبَرَنَا الْحَجَّاجُ ، وَمُعَمَّرُ بْنُ سُلَيْمَانَ الرَّقِّيُّ ، عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَاةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَجُوزُ شَهَادَةُ خَائِنٍ، وَلَا مَحْدُودٍ فِي الْإِسْلَامِ، وَلَا ذِي غِمْرٍ عَلَى أَخِيهِ".
سیدنا ابن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی خائن مرد و عورت کی گواہی مقبول نہیں نیز جس شخص کو اسلام میں حد لگائی گئی ہو یا وہ آدمی جو اپنے بھائی سے کینہ رکھتا ہو اس کی گواہی بھی اس کے بھائی کے خلاف مقبول نہیں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 6940]
الحكم على الحديث:
حديث حسن.
ترقیم العلمیہ : 4522 ترقیم الرسالہ : -- 4603
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ خَلَفٍ الدِّمَشْقِيُّ ، نَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، نَا عَبْدُ الأَعْلَى بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، نَا الزُّهْرِيُّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَ، فَقَالَ:" أَلا لا تَجُوزُ شَهَادَةُ الْخَائِنِ وَلا الْخَائِنَةِ، وَلا ذِي غِمْرٍ عَلَى أَخِيهِ، وَلا الْمَوْقُوفِ عَلَى حَدٍّ" ، يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ مَتْرُوكٌ، وَعَبْدُ الأَعْلَى، ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ دیتے ہوئے فرمایا: ”یاد رکھنا کہ خیانت کرنے والے مرد، خیانت کرنے والی عورت، اپنے بھائی کے خلاف کینہ رکھنے والے شخص اور جس شخص پر حد جاری ہوئی ہو، ان کی گواہی درست نہیں ہے۔“ امام دارقطنی کہتے ہیں: یحییٰ بن سعید نامی راوی متروک ہے اور عبدالاعلیٰ نامی راوی ضعیف ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب فى الأقضية والأحكام وغير ذلك/حدیث: 4603]
ترقیم العلمیہ: 4522
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 20637، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4603»
«قال ابن حجر: فيه عبد الأعلى وهو ضعيف وشيخه يحيى بن سعيد الفارسي ضعيف، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (4 / 364)»
«قال ابن حجر: فيه عبد الأعلى وهو ضعيف وشيخه يحيى بن سعيد الفارسي ضعيف، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (4 / 364)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 6427
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لَا يَجُوزُ شَهَادَةُ خَائِنٍ وَلَا خَائِنَةٍ وَلَا ذِي غِمْرٍ عَلَى أَخِيهِ وَلَا تَجُوزُ شَهَادَةُ الْقَانِعِ لِأَهْلِ الْبَيْتِ وَيَجُوزُ شَهَادَتُهُ لِغَيْرِهِمْ وَالْقَانِعُ الَّذِي يُنْفِقُ عَلَيْهِ أَهْلُ الْبَيْتِ وَفِي لَفْظٍ وَرَدَّ شَهَادَةَ الْقَانِعِ الْخَادِمِ التَّابِعِ لِأَهْلِ الْبَيْتِ وَأَجَازَهَا لِغَيْرِهِمْ
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: نہ خیانت کرنے والے مرد و زن کی شہادت جائز ہے اور نہ اس کی جس کے دل میں بھائی کے خلاف کینہ ہو، اسی طرح اس شخص کی شہادت بھی اس خاندان کے حق میں جائز نہیں ہے جو کسی خاندان کا خادم اور تابع ہو، ان کے علاوہ دوسروں کے حق میں اس کی شہادت جائز ہو گی۔ اَلْقَانِع سے مراد وہ شخص ہے، جس پر گھر والے خرچ کرتے ہوں۔ ایک روایت میں ہے: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وہ فرد جو کسی گھر والوں کا خادم اور تابع ہو گھر والوں کے حق میں اس کی گواہی رد کی ہے اور باقی افراد کے حق میں جائز قرار دی ہے۔ [الفتح الربانی/مسائل القضاء والشهادات/حدیث: 6427]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن۔ أخرجه ابوداود: 3600، 3601، ابن ماجه: 2366، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 6899 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 6899»
وضاحت: فوائد: … خائن کا معاملہ واضح ہے، کینہ سے مراد وہ افراد ہیں کہ جن کے درمیان بظاہر دشمنی والا معاملہ ہو، زیادہ تر ایسے ہوتا ہے کہ کسی خاندان کا خادم اور تابع اس خاندان کے بارے میں عدل و انصاف کا ترازو قائم نہیں رکھ سکتا۔
الحكم على الحديث:
اسناده حسن۔ أخرجه ابوداود: 3600
حدیث نمبر: 7236
«لا تجوز شهادة خائن ولا خائنة ولا زان ولا زانية ولا ذي غمر على أخيه في الإسلام»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”کسی خائن مرد یا عورت کی گواہی جائز نہیں، اور نہ ہی کسی زانی مرد یا عورت کی، اور نہ ہی اس شخص کی جو اپنے دینی بھائی کے خلاف کینہ رکھتا ہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7236]
”کسی خائن مرد یا عورت کی گواہی جائز نہیں، اور نہ ہی کسی زانی مرد یا عورت کی، اور نہ ہی اس شخص کی جو اپنے دینی بھائی کے خلاف کینہ رکھتا ہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7236]
تخریج الحدیث: «(حسن) [د هـ] عن ابن عمرو. الإرواء 2669، المشكاة 3382.»
قال الشيخ الألباني: حسن