🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. بَابُ الْمَنْعِ مِنْ تَخْلِيلِ الْخَمْرِ
باب:شراب کو خمیر کرنے کی ممانعت کا بیان
شواہد الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 4707 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن دارقطنی: 4707
مسند احمد: 3016
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4624 ترقیم الرسالہ : -- 4707
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ الْقَطَّانُ ، نَا عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ الْهَيْثَمِ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْنِ الطَّبَّاعِ ، نَا فَرَجُ بْنُ فَضَالَةَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: كَانَتْ لَنَا شَاةٌ فَمَاتَتْ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا فَعَلَتْ شَاتُكُمْ؟، قُلْنَا: مَاتَتْ، قَالَ: أَفَلا انْتَفَعْتُمْ بِإِهَابِهَا؟، قُلْنَا: إِنَّهَا مَيْتَةٌ، قَالَ: يَحِلُّ دِبَاغُهَا كَمَا يَحِلُّ خَلُّ الْخَمْرِ" ، تَفَرَّدَ بِهِ فَرَجُ بْنُ فَضَالَةَ، عَنْ يَحْيَى، وَهُوَ ضَعِيفٌ، يَرْوِي عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعْدٍ أَحَادِيثَ عِدَّةً لا يُتَابَعُ عَلَيْهَا.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ہماری ایک بکری تھی وہ مر گئی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”تمہاری بکری کو کیا ہوا؟“ ہم نے بتایا کہ وہ مر گئی ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اس کی کھال کے ذریعے فائدہ کیوں نہیں حاصل کرتے؟“ ہم نے عرض کی: وہ تو مردار ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کی دباغت اسے حلال کر دیتی ہے، جس طرح شراب سے بنایا ہوا سرکہ حلال ہوتا ہے۔“ اس روایت کو یحییٰ کے حوالے سے نقل کرنے میں فرج بن فضالہ منفرد ہے اور وہ ضعیف ہے، وہ یحییٰ بن سعید کے حوالے سے کئی ایسی احادیث نقل کرتا ہے جن میں کسی نے اس کی متابعت نہیں کی۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الأشربة وغيرها/حدیث: 4707]
ترقیم العلمیہ: 4624
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 82، 11322، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 116، 117، 119، 125، 4707»
«قال ابن حجر: وفيه الفرج بن فضالة وهو ضعيف، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (1 / 80)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3016
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِشَاةٍ مَيْتَةٍ، فَقَالَ:" لِمَنْ كَانَتْ هَذِهِ الشَّاةُ؟" فَقَالُوا: لِمَيْمُونَةَ. قَالَ:" أَفَلَا انْتَفَعْتُمْ بِإِهَابِهَا".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک مردہ بکری پر گزر ہوا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کس کی بکری ہے؟“ لوگوں نے بتایا: سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کی، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے اس کی کھال سے کیوں نہ فائدہ اٹھایا۔“ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 3016]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 1492، م: 363
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں