🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
70. بَابٌ فِي جَوَازِ التَّيَمُّمِ لِمَنْ لَمْ يَجِدِ الْمَاءَ سِنِينَ كَثِيرَةً
باب: جو شخص کئی برس تک پانی نہ پائے، اس کے لیے تیمم کا جائز ہونا
شواہد الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 723 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن دارقطنی: 723
بلوغ المرام: 112
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 712 ترقیم الرسالہ : -- 723
قَالَ: حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، حَدَّثَنَا أَبُو يُوسُفَ الْقَلُوسِيُّ يَعْقُوبُ بْنُ إِسْحَاقَ ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ صَالِحٍ ، قَالا: نا خَلَفُ بْنُ مُوسَى الْعَمِّيُّ ، نا أَبِي ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ عَمِّهِ أَبِي الْمُهَلَّبِ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" يَا أَبَا ذَرٍّ إِنَّ الصَّعِيدَ طَهُورٌ لِمَنْ لَمْ يَجِدِ الْمَاءَ عَشْرَ سِنِينَ، فَإِذَا وَجَدْتَ الْمَاءَ فَأَمْسِسْهُ بَشْرَتَكَ" .
ابومہلب، سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: وہ فرماتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے ابوذر! بیشک مٹی اس شخص کے لیے طہارت کے حصول کا ذریعہ ہے جسے پانی نہیں ملتا خواہ دس برس تک نہ ملے۔ جب تمہیں پانی مل جائے تو اسے اپنے جسم پر ڈال لو۔“ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 723]
ترقیم العلمیہ: 712
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2292، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1311، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 632، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 321، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 332، 333، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 124، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 721، 722، 723، 724، 725، 726، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 21699، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 1673»
«‏‏‏‏قال ابن القطان: هذا حديث ضعيف لا شك فيه، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (2 / 650)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 112
وعن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله: «‏‏‏‏الصعيد وضوء المسلم وإن لم يجد الماء عشر سنين. فإذا وجد الماء فليتق الله وليمسه بشرته» ‏‏‏‏. رواه البزار وصححه ابن القطان لكن صوب الدارقطني إرساله،‏‏‏‏ وللترمذي عن أبي ذر نحوه وصححه والحاکم أيضا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”مٹی مومن مسلمان کا وضو ہے خواہ دس برس تک اسے پانی نہ ملے۔ مگر جب پانی دستیاب ہو جائے تو پھر اللہ سے ڈرنا چاہیئے اور اسے اپنے جسم پر پانی پہنچانا چاہیئے۔“
اسے بزار نے روایت کیا ہے اور ابن قطان نے صحیح قرار دیا ہے، تاہم دارقطنی نے اس کے مرسل ہونے کو درست اور قرین صواب کہا ہے۔ ترمذی میں سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے بھی اسی طرح مروی ہے، اسے ترمذی نے صحیح قرار دیا ہے اور حاکم نے بھی صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 112]
«وَعَنْ» اور سے – «أَبِي هُرَيْرَةَ» ابوہریرہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» انہوں نے کہا: – «قَالَ» فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر اور سلامتی – «الصَّعِيدُ» پاک مٹی – «وُضُوءُ» وضو (پاک کرنے والی) ہے – «الْمُسْلِمِ» مسلمان کا – «وَإِنْ» اور اگرچہ – «لَمْ يَجِدِ» وہ نہ پائے – «الْمَاءَ» پانی – «عَشْرَ» دس – «سِنِينَ» سال۔ – «فَإِذَا» پس جب – «وَجَدَ» وہ پا لے – «الْمَاءَ» پانی – «فَلْيَتَّقِ» تو اسے چاہیے کہ ڈرے – «اللَّهَ» اللہ سے – «وَلْيُمِسَّهُ» اور اسے چاہیے کہ وہ اسے چھوائے (لگائے) – «بَشَرَتَهُ» اپنی جلد کو۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا ہے – «الْبَزَّارُ» بزار نے – «وَصَحَّحَهُ» اور اسے صحیح قرار دیا ہے – «ابْنُ الْقَطَّانِ» ابن القطان نے – «لَكِنْ» لیکن – «صَوَّبَ» درست قرار دیا ہے – «الدَّارَقُطْنِيُّ» دارقطنی نے – «إِرْسَالَهُ» اس کے مرسل ہونے کو، – «وَلِلتِّرْمِذِيِّ» اور ترمذی کے لیے (کی روایت میں) ہے – «عَنْ» سے – «أَبِي ذَرٍّ» ابوذر – «نَحْوَهُ» اسی طرح – «وَصَحَّحَهُ» اور اسے صحیح قرار دیا ہے انہوں (ترمذی) نے – «وَالْحَاكِمُ» اور حاکم نے – «أَيْضًا» بھی۔
اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”پاک مٹی مسلمان کا وضو (طہارت کا ذریعہ) ہے اگرچہ وہ دس سال تک پانی نہ پائے۔ پس جب وہ پانی پا لے تو اسے چاہیے کہ اللہ سے ڈرے اور اسے (پانی کو) اپنی جلد کو لگائے (غسل یا وضو کرے)۔“ اسے بزار نے روایت کیا ہے اور ابن القطان نے اسے صحیح قرار دیا ہے لیکن دارقطنی نے اس کے مرسل ہونے کو درست قرار دیا ہے، اور ترمذی میں سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے اسی طرح مروی ہے اور انہوں نے اور حاکم نے بھی اسے صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 112]
تخریج الحدیث: «أخرجه البزار، في كش الأستار: 1 / 157، حديث: 310 وهو حديث حسن بالشواهد، والترمذي، الطهارة، حديث:124، من أبي ذر رضي الله عنه، وأبوداود، الطهارة، حديث: 332 وسنده حسن.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں