الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
1. بَابُ
حیض سے متعلقہ احکام کا بیان
شواہد الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 796 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
سنن دارقطنی: 796
سنن ابوداود: 278
سنن دارمی: 811
ترقیم العلمیہ : 784 ترقیم الرسالہ : -- 796
نا عَبْدُ اللَّهِ ، نا جَدِّي ، ثنا إِسْمَاعِيلُ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ أَبِي حُبَيْشٍ اسْتُحِيضَتْ، فَسَأَلَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَوْ قَالَ: سُئِلَ لَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،" فَأَمَرَهَا أَنْ تَدَعَ الصَّلاةَ أَيَّامَ أَقْرَائِهَا، وَأَنْ تَغْتَسِلَ فِيمَا سِوَى ذَلِكَ وَتَسْتَثْفِرَ بِثَوْبٍ وَتُصَلِّي" . فَقِيلَ لِسُلَيْمَانَ: أَيَغْشَاهَا زَوْجُهَا؟ فَقَالَ: إِنَّمَا نَقُولُ فِيمَا سَمِعْنَا.
سلیمان بن یسار بیان کرتے ہیں: سیدہ فاطمہ بنت ابوحبیش رضی اللہ عنہا کو استحاضہ کی شکایت ہو گئی تو انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا۔ راوی کو شک ہے کہ یہ الفاظ ہیں: ”ان کے لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مسئلہ دریافت کیا گیا۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہدایت کی: ”وہ اپنے حیض کے مخصوص ایام کے دوران نماز کو ترک کرے، اس کے علاوہ غسل کر لیا کرے گی اور کپڑا باندھ کر نماز ادا کر لیا کرے گی۔“ سلیمان نامی راوی سے دریافت کیا گیا: ”کیا ان کے شوہر ان سے صحبت کیا کرتے تھے؟“ تو انہوں نے جواب دیا: ”ہم وہی بات بیان کریں گے جو ہم نے سنی ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحيض/حدیث: 796]
ترقیم العلمیہ: 784
تخریج الحدیث: «صحیح عند الشواھد، وأخرجه مالك فى ((الموطأ)) برقم: 199، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 6976، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 208، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 274، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 623، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 1604، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 793، 794، 795، 796، 843، 844، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 27153، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 304، وأبو يعلى فى ((مسنده)) برقم: 6894، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 1182، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 1355»
«قال البیھقی: هذا حديث مشهور أودعه مالك في الموطأ إلا أن سليمان لم يسمعه من أم سلمة، الإعلام بسنته عليه الصلاة والسلام بشرح سنن ابن
«قال البیھقی: هذا حديث مشهور أودعه مالك في الموطأ إلا أن سليمان لم يسمعه من أم سلمة، الإعلام بسنته عليه الصلاة والسلام بشرح سنن ابن
الحكم على الحديث:
صحیح عند الشواھد
حدیث نمبر: 278
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، بِهَذِهِ الْقِصَّةِ، قَالَ: فِيهِ تَدَعُ الصَّلَاةَ، وَتَغْتَسِلُ فِيمَا سِوَى ذَلِكَ وَتَسْتَثْفِرُ بِثَوْبٍ وَتُصَلِّي. قَالَ أَبُو دَاوُد: سَمَّى الْمَرْأَةَ الَّتِي كَانَتِ اسْتُحِيضَتْ حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، فِي هَذَا الْحَدِيثِ، قَالَ: فَاطِمَةُ بِنْتُ أَبِي حُبَيْشٍ.
اس سند سے ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے بھی یہی واقعہ مروی ہے، اس میں ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ نماز چھوڑ دے گی، اور اس کے علاوہ میں (یعنی حیض کے خون کے بند ہو جانے کے بعد) غسل کرے گی، اور کپڑا باندھ کر نماز پڑھے گی“۔ ابوداؤد کہتے ہیں: حماد بن زید نے ایوب سے اس حدیث میں اس مستحاضہ عورت کا نام فاطمہ بنت ابی حبیش بتایا ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الطهارة/حدیث: 278]
سلیمان بن یسار، سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے یہی قصہ بیان کرتے ہیں، اس میں ہے کہ ”نماز چھوڑ دے اور اس کے علاوہ میں غسل کرے اور کپڑے کا لنگوٹ باندھے اور نماز پڑھے۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا کہ حماد بن زید نے بواسطہ ایوب یہ روایت بیان کی تو اس میں مستحاضہ خاتون کا نام فاطمہ بنت ابی حبیش رضی اللہ عنہا بتایا۔ [سنن ابي داود/كتاب الطهارة/حدیث: 278]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر ما قبله، (تحفة الأشراف: 18158) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
انظر الأحاديث السابقة (274،275،276،277)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 24
إسناده ضعيف
انظر الأحاديث السابقة (274،275،276،277)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 24
حدیث نمبر: 811
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَمَّارٍ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فِي الْمُسْتَحَاضَةِ: "تَدَعُ الصَّلَاةَ أَيَّامَ أَقْرَائِهَا، ثُمَّ تَغْتَسِلُ ثُمَّ تَحْتَشِي وَتَسْتَثْفِرُ، ثُمَّ تُصَلِّي"، فَقَالَ الرَّجُلُ: وَإِنْ كَانَ يَسِيلُ؟ قَالَ:"وَإِنْ كَانَ يَسِيلُ مِثْلَ هَذَا الْمَثْعَبِ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مستحاضہ کے بارے میں مروی ہے کہ وہ حیض کے دنوں میں نماز ترک کرے گی، پھر غسل کر کے روئی کا پھایا لگائے گی، پھر نماز پڑھے گی، کسی نے پوچھا: اگر خون بہتا ہی رہے تو؟ فرمایا: چاہے اس پر نالے ہی کی طرح کیوں نہ بہتا رہے۔ یعنی مقام مخصوص پر روئی بھر کر نماز پڑھے چاہے جتنا خون نکلے۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 811]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 815] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [المحلی لابن حزم 252/1] ۔ نیز آگے بھی یہ روایت آرہی ہے۔
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [المحلی لابن حزم 252/1] ۔ نیز آگے بھی یہ روایت آرہی ہے۔
الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح