🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
8. بَابُ فَضْلِ صَلَاةِ التَّطَوُّعِ وَجَبْرِ الْفَرَائِضِ بِالنَّوَاقِلِ
نفلی نماز کی فضیلت اور نوافل کے ذریعے فرائض کی کمی کو پورا کرنے کا بیان
شواہد الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 1072 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
الفتح الربانی: 1072
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 769
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1072
عَنْ أَنَسِ بْنِ حَكِيمٍ الضَّبِّيِّ أَنَّهُ خَافَ زَمَنَ زِيَادٍ أَوِ ابْنِ زِيَادٍ فَأَتَى الْمَدِينَةَ فَلَقِيَ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: فَانْتَسَبَنِي فَانْتَسَبْتُ لَهُ فَقَالَ: يَا فَتَى أَلَا أُحَدِّثُكَ حَدِيثًا لَعَلَّ اللَّهَ أَنْ يَنْفَعَكَ بِهِ؟ قُلْتُ: بَلَى رَحِمَكَ اللَّهُ، قَالَ: ( (إِنَّ أَوَّلَ مَا يُحَاسَبُ بِهِ النَّاسُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنَ الصَّلَاةِ، قَالَ: يَقُولُ رَبُّنَا عَزَّ وَجَلَّ لِمَلَائِكَتِهِ وَهُوَ أَعْلَمُ: انْظُرُوا فِي صَلَاةِ عَبْدِي أَأَتَّمَهَا أَمْ نَقَصَهَا؟ فَإِنْ كَانَتْ تَامَّةً كُتِبَتْ لَهُ تَامَّةً وَإِنْ كَانَ انْتَقَصَ مِنْهَا شَيْئًا قَالَ: انْظُرُوا هَلْ لِعَبْدِي مِنْ تَطَوُّعٍ؟ فَإِنْ كَانَ لَهُ تَطَوُّعٌ قَالَ: أَتِمُّوا لِعَبْدِي فَرِيضَتَهُ مِنْ تَطَوُّعِهِ، ثُمَّ تُؤْخَذُ الْأَعْمَالُ عَلَى ذَلِكَ) ) قَالَ يُونُسُ (أَحَدُ الرُّوَاةِ) : وَأَحْسِبُهُ قَدْ ذَكَرَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ
انس بن حکیم ضبّی کہتے ہیں: میں زیاد یا ابن زیاد کے زمانے میں ڈرنے لگا، اس لیے مدینہ منورہ میں سیدنا ابو ہریرہؓ کے پاس آگیا، انھوں نے مجھ سے نسب دریافت کیا، میں نے وہ بیان کر دیا، پھر انھوں نے کہا: اے نوجوان! کیا میں تم کو ایک حدیث بیان نہ کر دوں، ممکن ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کے ذریعے تجھے کوئی فائدہ دے دے؟ میں نے کہا: جی کیوں نہیں، اللہ تعالیٰ آپ پر رحم کرے، انھوں نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیشک پہلی چیز کہ جس کے بارے میں روزِ قیامت بندوں کا محاسبہ کیا جائے گا، وہ نماز ہے۔ ہمارا ربّ تعالیٰ اپنے فرشتوں سے کہے گا، جبکہ وہ سب سے زیادہ جاننے والا ہے: تم میرے بندے کی نماز کو دیکھو، کیا اس نے اس کو پوری طرح ادا کیا ہے یا ناقص؟ پس اگر وہ پوری ہوئی تو اس کے لیے پوری لکھی جائے گی اور اگر اس میں کوئی نقص ہوا تو اللہ تعالیٰ کہے گا: تم دیکھو کہ کیا میرے بندے کی کوئی نفلی نماز ہے؟ پس اگر اس کی نفلی نماز ہوئی تو وہ کہے گا: میرے بندے کی فرض نماز کو اس کی نفل نماز کے ذریعے پورا کر دو، پھر باقی اعمال کا محاسبہ بھی اسی طرح کیا جائے گا۔ یونس راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے کہ انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ذکر کیا تھا۔ [الفتح الربانی/كتاب الصلاة/حدیث: 1072]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح۔ أخرجه ابوداود: 864، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 9494 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 9490»

الحكم على الحديث:
حديث صحيح۔ أخرجه ابوداود: 864
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 769
قَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ: ثَنَا إِسْحَاقُ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ هَذَا الْكَلَامَ أَوْ نَحْوَهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَوَّلُ مَا يُحَاسَبُ بِهِ الْعَبْدُ صَلَاتُهُ، يَقُولُ اللَّهُ لِمَلَائِكَتِهِ: انْظُرُوا فِي صَلَاةِ عَبْدِي. فَإِنْ وَجَدُوهَا كَامِلَةً كُتِبَتْ لَهُ كَامِلَةً، وَإِنْ وَجَدُوهَا انْتُقِصَ مِنْهَا شَيْءٌ قَالَ: انْظُرُوا هَلْ تَجِدُونَ لِعَبْدِي تَطَوُّعًا. فَتُكْمَلُ صَلَاتُهُ مِنْ تَطَوُّعِهِ؟ ثُمَّ تُؤْخَذُ الْأَعْمَالُ عَلَى قَدْرِ ذَلِكَ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ کلام یا اس کے ہم معنی کلمات ارشاد فرمائے: ”بندے سے سب سے پہلے جس چیز کا محاسبہ کیا جائے گا وہ اس کی نماز ہے، اللہ تعالیٰ اپنے فرشتوں سے فرمائے گا: میرے بندے کی نماز کو دیکھو؛ اگر وہ اسے کامل پائیں گے تو اس کے حق میں مکمل نماز لکھ دی جائے گی، اور اگر وہ اس میں کوئی کمی پائیں گے تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: دیکھو، کیا میرے بندے کے پاس کچھ نوافل ہیں؟ چنانچہ اس کے نوافل کے ذریعے اس کی (فرضی) نماز کی تکمیل کر دی جائے گی، پھر تمام اعمال کی بازپرس اسی ضابطے کے تحت ہو گی۔“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الصلاة/حدیث: 769]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الترمذي برقم: 413، وأخرجه سنن النسائي برقم: 465، 466، 467، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 864، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1425، وأخرجه مسند أحمد برقم: 9210، وأخرجه فتح الباري برقم: 6168، 6471، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1004، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2220، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 1605»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف؛ لضعف يزيد الرقاشي، والحديث حسن لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں