الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
19. بَابُ مَا جَاءَ فِي تَعْيِينِ يَوْمٍ وَفَاتِهِ وَمُدَّةِ عُمُرِهِ ﷺ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یومِ وفات کی تعیین اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مدتِ عمر کا بیان
شواہد الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 11065 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
مسند احمد: 24618
المعجم الکبیر للطبرانی: 16753
حدیث نمبر: 11065
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قُبِضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ ابْنُ خَمْسٍ وَسِتِّينَ
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انتقال پینسٹھ برس کی عمر میں ہوا تھا۔ [الفتح الربانی/أهم أحداث السنة الحادية عشرة للهجرة/حدیث: 11065]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، علي بن زيد بن جدعان ضعيف، أخرجه ابويعلي: 2412، والطبراني: 12845، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 1846 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 1846»
وضاحت: فوائد: … امام بیہقی نے کہا: سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ کے کثیر اور ثقہ شاگردوں کی روایت کے مطابق آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عمر تریسٹھ برس تھی اور ان ہی کی روایت اس باب کی صحیح روایت کے موافق ہے، جو کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے، سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی دو روایتوں میں سے ایک کے اور سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کیروایت کے موافق ہے (کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عمر تریسٹھ برس تھی)۔ (دلائل النبوۃ: ۷/ ۲۴۱) سیدنا معاویہ اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہما کی روایات کا ذکر آگے آ رہا ہے۔
الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف
حدیث نمبر: 24618
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ , قَالَ عَبْد اللَّهِ: وَسَمِعْتُهُ أَنَا مِنْ عُثْمَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي طَلْحَةُ بْنُ يَحْيَى الْأَنْصَارِيُّ ، عَنْ يُونُسَ الْأَيْلِيِّ ، عَنْ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: " قُبِضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ وَسِتِّينَ سَنَةً" .
حضرت عائشہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال تریسٹھ سال کی عمر میں ہوا تھا۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 24618]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 3536، م: 2349
حدیث نمبر: 11067
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ قُبِضَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ وَسِتِّينَ سَنَةً
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا تریسٹھ برس کی عمر میں انتقال ہوا۔ [الفتح الربانی/أهم أحداث السنة الحادية عشرة للهجرة/حدیث: 11067]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 3536، 4466، ومسلم: 2349، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 24618 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 25125»
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 3536
حدیث نمبر: 16753
حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَلَطِيُّ ، ثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ، ثَنَا زُهَيْرُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ جَرِيرٍ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ قَالَ: قُبِضَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ وَسِتِّينَ.
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر تریسٹھ سال تھی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 16753]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 312، حدیث 704»