🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
34. الْفَضْلُ الثَّالِثُ فِي غَزَارَةِ عِلْمِهِ وَقُوَّةِ دِينِهِ وَصَلَاحِهِ وَزُهْدِهِ
فصل سوم: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے علم کی وسعت، قوتِ دین، ان کی نیکی اورزہد کا بیان
شواہد الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 12201 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
الفتح الربانی: 12201، 12202
سنن ترمذی: 2285
فضائل صحابہ: 366
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12201
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ”بَيْنَا أَنَا نَائِمٌ رَأَيْتُ النَّاسَ يُعْرَضُونَ وَعَلَيْهِمْ قُمُصٌ مِنْهَا مَا يَبْلُغُ الثَّدْيَ وَمِنْهَا مَا يَبْلُغُ دُونَ ذَلِكَ وَمَرَّ عَلَيَّ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ وَعَلَيْهِ قَمِيصٌ يَجُرُّهُ“ قَالُوا فَمَا أَوَّلْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ ”الدِّينُ“
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کابیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں نے خواب میں لوگوں کو دیکھا، وہ میرے سامنے آرہے تھے، انہوں نے قمیصیں پہن رکھی ہیں، کسی کی قمیص اس کی چھاتی تک ہے اور کسی کی اس سے نیچے تک، جب عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ میرے سامنے سے گزرے تو وہ قمیص (لمبی ہونے کی وجہ سے) زمین پر گھسیٹ رہے تھے۔ صحابہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ نے اس کی کیا تعبیر کی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: دین۔ [الفتح الربانی/كتاب الخلافة والإمارة/حدیث: 12201]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري: 7008، ومسلم: 2390، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 11814 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 11836»
وضاحت: فوائد: … سیدناعمر رضی اللہ عنہ نبوی شہادت کے مطابق دین اسلام سے مکمل طور پر مزین تھے۔ مفہوم یہ ہوا کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی خلافت کا دورانیہ طویل ہو گا، اس میں دین کو سربلندی نصیب ہو گی، ان کی حیات میں اور موت کے بعد ان کی فتوحات کے آثار باقی رہیں گے۔ قمیض کے گھسٹنے کا معنی یہ ہوا کہ ان کی وفات کے بعد ان کے آثارِ جمیلہ اور سننِ حسنہ مسلمانوں میں باقی رہیں گی۔ (تلخیص از مرقاۃ المفاتیح:۱۰/ ۳۹۳)
جبکہ حافظ ابن حجر رحمتہ اللہ علیہ نے کہا:قمیض کی دین کی صورت میں تعبیر کرنے کی توجیہ یہ ہے کہ قمیض دنیا میں پردے کا سبب بنتی ہے اور دین آخرت میں پردے کا سبب بنے گا اور بندے کو ہر قسم کی مکروہ چیز سے بچائے گا، اس میں اصل تو اللہ تعالیٰ کایہ فرمان ہے: {وَلِبَاسُ التَّقْوٰی ذَالِکَ خَیْرٌ} اور تقویٰ کا لباس، وہ سب سے بہتر ہے۔ (سورۂ اعراف: ۲۶) عرب لوگ فضل اور پاکدامنی کو قمیض سے تعبیر کرتے ہیں، جیسا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے فرمایا تھا: ((اِنَّ اللّٰہَ سَیُلْبِسُکَ قَمِیصًا فَلَا تَخْلَعْہُ۔)) بیشک اللہ تعالیٰ عنقریب تجھے ایک قمیض پہنائے گا، پس تو نے اس کو اتارنا نہیں۔ (مسند احمد، ترمذی، ابن ماجہ) (اس قمیض سے مراد خلافت ہے)۔ (فتح الباری: ۱۲/ ۳۹۶) جبکہ ابن عربی نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے خواب میں نظر آنے والی قمیض کی تعبیر دین کی صورت میںکی، کیونکہ کپڑا بدن کی شرم والے مقامات کو چھپاتا ہے اور دین جہالت کے عیب کو چھپاتا ہے۔

الحكم على الحديث:
اخرجه البخاري: 7008
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2285
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحمَّدٍ الْجُرَيْريُّ الْبَلْخِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ، عَنْ بَعْضِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " بَيْنَمَا أَنَا نَائِمٌ رَأَيْتُ النَّاسَ يُعْرَضُونَ عَلَيَّ وَعَلَيْهِمْ قُمُصٌ مِنْهَا مَا يَبْلُغُ الثُّدِيَّ، وَمِنْهَا مَا يَبْلُغُ أَسْفَلَ مِنْ ذَلِكَ، فَعُرِضَ عَلَيَّ عُمَرُ وَعَلَيْهِ قَمِيصٌ يَجُرُّهُ، قَالُوا: فَمَا أَوَّلْتَهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: الدِّينَ ".
ابوامامہ بن سہل بن حنیف رضی الله عنہما بعض صحابہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں سویا ہوا تھا دیکھا: لوگ میرے سامنے پیش کیے جا رہے ہیں اور وہ قمیص پہنے ہوئے ہیں، بعض کی قمیص چھاتی تک پہنچ رہی تھی اور بعض کی اس سے نیچے تک پہنچ رہی تھی، پھر میرے سامنے عمر کو پیش کیا گیا ان کے جسم پر جو قمیص تھی وہ اسے گھسیٹ رہے تھے“، صحابہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ نے اس کی کیا تعبیر کی؟ آپ نے فرمایا: ”دین سے“ ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الرؤيا عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2285]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ المؤلف وانظر مابعدہ (تحفة الأشراف: 15529) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی عمر رضی الله عنہ اپنے دین میں اس طرح کامل ہیں اور اسے اس طرح مضبوطی سے پکڑ رکھا ہے کہ عمر رضی الله عنہ کا دین ان کے لیے اٹھتے، بیٹھتے، سوتے جاگتے ایک محافظ کی طرح ہے، جس طرح قمیص جسم کی حفاظت کرتی ہے گویا عمر رضی الله عنہ دینی اعتبار سے اور لوگوں کی بنسبت بہت آگے ہیں اور ان کے دین سے جس طرح فائدہ پہنچ رہا ہے اسی طرح ان کے مرنے کے بعد لوگ ان کے دینی کاموں اور ان کے چھوڑے ہوئے اچھے آثار سے فائدہ اٹھاتے رہیں گے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12202
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ عَنْ بَعْضِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ”بَيْنَا أَنَا نَائِمٌ رَأَيْتُ النَّاسَ يُعْرَضُونَ عَلَيَّ وَعَلَيْهِمْ قُمُصٌ مِنْهَا مَا يَبْلُغُ الثَّدْيَ وَفِيهَا مَا يَبْلُغُ أَسْفَلَ مِنْ ذَلِكَ فَعُرِضَ عَلَيَّ عُمَرُ وَعَلَيْهِ قَمِيصٌ يَجُرُّهُ“ قَالُوا فَمَا أَوَّلْتَ ذَاكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ ”الدِّينُ“
سہل بن حنیف کسی صحابی سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں سویا ہوا تھا کہ میں نے لوگوں کو دیکھا، وہ مجھ پر پیش کیے جانے لگے، جبکہ انھوں نے قمیضیں پہنی ہوئی تھیں، کسی کی قمیض چھاتی تک پہنچ رہی تھی اور کسی کی اس سے نیچے تک، اتنے میں عمر کو مجھ پر پیش کیا گیا، (ان کی قمیض تو اس قدر لمبی تھی) کہ وہ اسی کو گھسیٹ رہے تھے۔ صحابہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کی کیا تعبیر کی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: دین۔ [الفتح الربانی/كتاب الخلافة والإمارة/حدیث: 12202]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، اخرجه الترمذي: 2285، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 23172 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 23559»

الحكم على الحديث:
اسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 366
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ الْمَكِّيُّ ، قَثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ ، عَنْ بَعْضِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "بَيْنَا أَنَا نَائِمٌ رَأَيْتُ النَّاسَ يُعْرَضُونَ عَلَيَّ وَعَلَيْهِمُ الْقُمُصُ، مِنْهَا مَا يَبْلُغُ الثَّدْيَ، وَمِنْهَا مَا يَبْلُغُ أَكْثَرَ مِنْ ذَلِكَ، وَعُرِضَ عَلَيَّ عُمَرُ وَعَلَيْهِ قَمِيصٌ يَجُرُّهُ"، قَالُوا: فَمَا أَوَّلْتَ ذَلِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: "الدِّينُ".
سیدنا ابوامامہ بن سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعض صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں سو رہا تھا کہ (خواب میں) میں نے دیکھا کہ لوگ میرے سامنے پیش کیے جا رہے ہیں اور انہوں نے قمیصیں پہن رکھی ہیں؛ ان میں سے بعض قمیصیں سینوں تک پہنچ رہی ہیں اور بعض اس سے بھی زیادہ لمبی ہیں، اور میرے سامنے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ پیش کیے گئے جبکہ انہوں نے ایسی قمیص پہن رکھی تھی جسے وہ (لمبائی کی وجہ سے) گھسیٹ رہے تھے۔“ صحابہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ نے اس کی کیا تعبیر فرمائی؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دین۔“ [فضائل الصحابة/فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه/حدیث: 366]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده حسن . .» ‏‏‏‏
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 23، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2390، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2285، وأخرجه سنن النسائي برقم: 5011، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11405، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2151»
«تقدم تخريجه في رقم: 360»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں