🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
34. الْفَضْلُ الثَّالِثُ فِي غَزَارَةِ عِلْمِهِ وَقُوَّةِ دِينِهِ وَصَلَاحِهِ وَزُهْدِهِ
فصل سوم: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے علم کی وسعت، قوتِ دین، ان کی نیکی اورزہد کا بیان
شواہد الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 12203 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
الفتح الربانی: 12203
الادب المفرد: 515
صحیح الادب المفرد: 400
المعجم الکبیر للطبرانی: 11252
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12203
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لِأَصْحَابِهِ ذَاتَ يَوْمٍ ”مَنْ شَهِدَ مِنْكُمْ جَنَازَةً“ قَالَ عُمَرُ أَنَا قَالَ ”مَنْ عَادَ مِنْكُمْ مَرِيضًا“ قَالَ عُمَرُ أَنَا قَالَ ”مَنْ تَصَدَّقَ“ قَالَ عُمَرُ أَنَا قَالَ ”مَنْ أَصْبَحَ صَائِمًا“ قَالَ عُمَرُ أَنَا قَالَ ”وَجَبَتْ وَجَبَتْ“
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک دن اپنے صحابہ سے فرمایا: تم میں سے کس نے آج کسی جنازہ میں شرکت کی ہے؟ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: جی میں نے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کس نے آج کسی بیمارکی تیمارداری کی ہے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: جی میں نے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کس نے صدقہ کیا ہے؟ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: جی میں نے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: آج کسی نے روزہ رکھا ہوا ہے؟ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: جی میں نے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جنت واجب ہوگئی ہے، واقعی واجب ہوگئی ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الخلافة والإمارة/حدیث: 12203]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لضعف سلمة بن وردان، اخرجه ابن ابي شيبة: 3/ 235، والبزار: 1043، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 12181 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 12205»
وضاحت: فوائد: … اس حدیث کی صحیح صورت درج ذیل ہے:
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ((مَنْ أَصْبَحَ مِنْکُمُ الْیَوْمَ صَائِمًا؟)) قَالَ أَبُو بَکْرٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ: أَنَا، قَالَ: ((فَمَنْ تَبِعَ مِنْکُمُ الْیَوْمَ جَنَازَۃً۔)) قَالَ أَبُو بَکْرٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ: أَنَا، قَالَ: ((فَمَنْ أَطْعَمَ مِنْکُمُ الْیَوْمَ مِسْکِینًا؟)) قَالَ أَبُو بَکْرٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ: أَنَا، قَالَ: ((فَمَنْ عَادَ مِنْکُمُ الْیَوْمَ مَرِیضًا؟)) قَالَ أَبُو بَکْرٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ: أَنَا، فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: ((مَا اجْتَمَعْنَ فِی امْرِئٍ إِلَّا دَخَلَ الْجَنَّۃَ۔)) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا آج کس نے روزہ رکھا ہوا ہے؟ سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ نے کہا: جی میں نے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: آج کون میت کے پیچھے چلا (اور اس کی
نمازِ جنازہ ادا کی)؟ سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ نے کہا:جی میں نے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: آج کس نے مسکین کو کھانا کھلایا؟ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: جی میں نے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: آج کس نے مریض کی عیادت کی؟ سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ نے کہا: جی میں نے، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ امور جس آدمی میں جمع ہوں گے، وہ جنت میں جائے گا۔ (صحیح مسلم: ۱۷۰۷)

الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف لضعف سلمة بن وردان
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 515
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ كَيْسَانَ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ”مَنْ أَصْبَحَ الْيَوْمَ مِنْكُمْ صَائِمًا؟“ قَالَ أبوبَكْرٍ: أَنَا، قَالَ: ”مَنْ عَادَ مِنْكُمُ الْيَوْمَ مَرِيضًا؟“ قَالَ أبوبَكْرٍ: أَنَا، قَالَ: ”مَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الْيَوْمَ جَنَازَةً؟“ قَالَ أبوبَكْرٍ: أَنَا، قَالَ: ”مَنْ أَطْعَمَ الْيَوْمَ مِسْكِينًا؟“ قَالَ أبوبَكْرٍ: أَنَا، قَالَ مَرْوَانُ: بَلَغَنِي أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: ”مَا اجْتَمَعَ هَذِهِ الْخِصَالُ فِي رَجُلٍ فِي يَوْمٍ، إِلا دَخَلَ الْجَنَّةَ.“
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آج تم میں سے کس نے روزہ رکھا ہے؟“ سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”آج تم میں سے کس نے مریض کی تیمارداری کی ہے؟“ سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے کی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”آج تم میں سے کس نے جنازے کے ساتھ شرکت کی ہے؟“ سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: میں جنازے میں شریک ہوا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”آج مسکین کو کھانا کس نے کھلایا ہے؟“ سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے کھلایا ہے۔ مروان بن معاویہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کسی آدمی میں ایک دن یہ خوبیاں جمع ہو جائیں تو وہ ضرور جنت میں جائے گا۔“ [الادب المفرد/كتاب/حدیث: 515]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 1028» انظر الصحيحة: 88
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 400
400/515 عن أبي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" من أصبح اليوم منكم صائماً؟". قال أبو بكر: أنا. قال:" من عاد منكم اليوم مريضاً" قال أبو بكر: أنا. قال:"من شهد منكم اليوم جنازة". قال أبو بكر أنا. قال:" من أطعم اليوم مسكيناً؟". قال أبو بكر: أنا. قال مروان (1) : بلغني أن النبي صلى الله عليه وسلم قال:" ما اجتمع هذه الخصال في رجل في يوم، إلا دخل الجنة".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آج تم میں سے کس نے روزہ رکھا ہے؟“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آج تم میں سے کس نے مریض کی عیادت کی ہے؟“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آج تم میں سے کس نے جنازے میں شرکت کی ہے؟“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”آج کس نے مسکین کو کھانا کھلایا ہے؟“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے، مروان نے کہا کہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ (اس پر) نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کسی شخص میں ایک ہی دن میں یہ سب خصلتیں جمع ہو جائیں گی تو وہ جنت میں داخل ہو گا۔“ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 400]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث صحيح الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 1028» انظر الصحيحة: 88
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11252
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ التُّسْتَرِيُّ ، ثَنَا عُمَرُ بْنُ شَبَّةَ ، ثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ طُلَيْقٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ أَصْبَحَ صَائِمًا؟ " قَالَ أَبُو بَكْرٍ : أَنَا، قَالَ: " مَنْ عَادَ مَرِيضًا؟ قَالَ أَبُو بَكْرٍ : أَنَا، قَالَ: " مَنْ شَيَّعَ جِنَازَةً؟ " قَالَ أَبُو بَكْرٍ : أَنَا، قَالَ: " مَنْ جَمَعَهُنَّ فِي يَوْمٍ دَخَلَ الْجَنَّةَ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آج کس نے روزہ رکھا ہے؟“ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کس نے کسی مریض کی عیادت کی ہے؟“ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کس نے کسی جنازے کے ساتھ چل کر اسے پہنچایا ہے؟“ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص ایک دن میں یہ سب کام جمع کر لے وہ جنت میں داخل ہو گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11252]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 143، حدیث 11300»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں