🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. الْبَابُ الْأَوَّلُ فِيْمَا وَرَدَ فِي فَضْلِ الْأُمَّةِ الْمُحَمَّدِيَّةِ
باب اول: امت محمدیہ کی فضیلت کا بیان
شواہد الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 12485 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
الفتح الربانی: 12485
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5838
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12485
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ”مَثَلُكُمْ وَمَثَلُ الْيَهُودِ وَالنَّصَارَى كَرَجُلٍ اسْتَعْمَلَ عُمَّالًا فَقَالَ مَنْ يَعْمَلُ مِنْ صَلَاةِ الصُّبْحِ إِلَى نِصْفِ النَّهَارِ عَلَى قِيرَاطٍ قِيرَاطٍ أَلَا فَعَمِلَتِ الْيَهُودُ ثُمَّ قَالَ مَنْ يَعْمَلُ لِي مِنْ نِصْفِ النَّهَارِ إِلَى صَلَاةِ الْعَصْرِ عَلَى قِيرَاطٍ قِيرَاطٍ أَلَا فَعَمِلَتِ النَّصَارَى ثُمَّ قَالَ مَنْ يَعْمَلُ لِي مِنْ صَلَاةِ الْعَصْرِ إِلَى غُرُوبِ الشَّمْسِ عَلَى قِيرَاطَيْنِ قِيرَاطَيْنِ أَلَا فَأَنْتُمُ الَّذِينَ عَمِلْتُمْ فَغَضِبَ الْيَهُودُ وَالنَّصَارَى قَالُوا نَحْنُ كُنَّا أَكْثَرَ عَمَلًا وَأَقَلَّ عَطَاءً قَالَ هَلْ ظَلَمْتُكُمْ مِنْ حَقِّكُمْ شَيْئًا قَالُوا لَا قَالَ فَإِنَّمَا هُوَ فَضْلِي أُوتِيهِ مَنْ أَشَاءُ“
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تمہاری اور یہود و نصاریٰ کی مثال اس شخص کی مانند ہے، جو بہت سے لوگوں کو بطور مزدور لگائے اور ان سے کہے: کون ہے جو صبح سے نصف النہار تک ایک ایک قیراط کے عوض کام کرے گا؟ یہودیوں نے اس شرط پر کام کیا، اس نے پھر کہا: کون ہے جو نصف النہار سے نماز عصر تک ایک ایک قیراط کے عوض کام کرے گا؟ نصاریٰ نے اس شرط پر کام کرنا منظور کر لیا، اس نے بعد ازاں کہا: کون ہے جو نماز عصر سے غروب آفتاب تک دو دو قیراط کے عوض پر کام کرے گا۔ خبردار! وہ تم ہی ہو، جو تھوڑا وقت اور زیادہ معاوضہ پرکام کرنے والے ہو، یہ سن کر یہود اور نصاریٰ غضبناک ہوئے کہ ہم نے محنت زیادہ کی اور مزدوری تھوڑی ملی، اللہ تعالیٰ نے فرمایا: پہلے یہ بتاؤ کہ کیا میں نے تمہارے حق میں کچھ کمی کی ہے یا اجرت کے سلسلہ میں تم پر کوئی زیادتی کی ہے؟ انہوں نے کہا: جی نہیں، اللہ تعالیٰ نے فرمایا: یہ میرا فضل ہے، یہ میں جسے چاہتا ہوں، دے دیتا ہوں۔ [الفتح الربانی/كتاب الفضائل/حدیث: 12485]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 2268، 3459، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 4508 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 4508»
وضاحت: فوائد: … اللہ تعالیٰ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امت پر اتنا کرم کیا کہ اس کو تھوڑے وقت کے عوض معاوضہ زیادہ دیا۔ اس حدیث سے یہ استدلال کشید کرنے کی گنجائش نہیں ہے کہ نمازِ عصر کا وقت دو مثل سائے سے شروع ہوتا ہے، اس موضوع پر متعلقہ ابواب میں بحث ہو چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 2268
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5838
وَعَنْ عَبْدِ اللهِ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِنَّمَا أَجَلُكُمْ فِي أَجَلِ مَنْ خَلَا مِنَ الْأُمَمِ، كَمَا بَيْنَ الْعَصْرِ إِلَى مَغْرِبِ الشَّمْسِ، وَإِنَّمَا مَثَلُكُمْ وَمَثَلُ الْيَهُودِ وَالنَّصَارَى، كَمَثَلِ رَجُلٍ اسْتَعْمَلَ عُمَّالًا، فَقَالَ: مَنْ يَعْمَلُ لِي إِلَى نِصْفِ النَّهَارِ عَلَى قِيرَاطٍ؟ فَعَمِلَتِ الْيَهُودُ إِلَى نِصْفِ النَّهَارِ عَلَى قِيرَاطٍ.
ثُمَّ قَالَ: مَنْ يَعْمَلُ لِي مِنْ نِصْفِ النَّهَارِ إِلَى الْعَصْرِ عَلَى قِيرَاطٍ قِيرَاطٍ؟ فَعَمِلَتِ النَّصَارَى.
ثُمَّ قَالَ: مَنْ يَعْمَلُ مِنْ صَلَاةِ الْعَصْرِ إِلَى مَغْرِبِ الشَّمْسِ عَلَى قِيرَاطَيْنِ قِيرَاطَيْنِ؟ أَلَا فَأَنْتُمُ الَّذِينَ تَعْمَلُونَ مِنْ صَلَاةِ الْعَصْرِ إِلَى مَغْرِبِ الشَّمْسِ عَلَى قِيرَاطَيْنِ قِيرَاطَيْنِ، أَلَا فَلَكُمُ الْأَجْرُ مَرَّتَيْنِ.
فَغَضِبَ الْيَهُودُ وَالنَّصَارَى، وَقَالُوا: نَحْنُ أَكْثَرُ عَمَلًا وَأَقَلُّ عَطَاءً.
قَالَ: هَلْ ظَلَمْتُكُمْ مِنْ حَقِّكُمْ شَيْئًا؟ قَالُوا: لَا، قَالَ: فَإِنَّهُ فَضْلِي أُعْطِيهِ مَنْ شِئْتُ.
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہاری میعادِ عمل گزشتہ امتوں کی میعاد کے مقابلے میں صرف اتنی ہے جتنا عصر کی نماز سے لے کر غروبِ آفتاب تک کا وقت ہوتا ہے، اور تمہاری اور یہود و نصاریٰ کی مثال اس شخص کی سی ہے جس نے کچھ مزدوروں کو کام پر لگایا اور کہا کہ کون ہے جو نصف دن تک ایک ایک قیراط کے عوض میرے لیے کام کرے؟ تو یہودیوں نے نصف دن تک ایک ایک قیراط پر کام کیا۔ پھر اس نے کہا کہ کون ہے جو نصف دن سے لے کر نمازِ عصر تک ایک ایک قیراط کے عوض کام کرے؟ تو نصاریٰ نے کام کیا۔ پھر اس نے کہا کہ کون ہے جو عصر کی نماز سے لے کر سورج غروب ہونے تک دو دو قیراط کے عوض کام کرے؟ خبردار! تم ہی وہ لوگ ہو جو عصر کی نماز سے لے کر مغرب تک دو دو قیراط پر کام کر رہے ہو، آگاہ رہو کہ تمہارے لیے دوگنا اجر ہے۔ اس پر یہود و نصاریٰ غصے میں آ گئے اور کہنے لگے کہ ہم نے کام زیادہ کیا اور ہمیں عطا کم ملی؟ اس مالک نے پوچھا کہ کیا میں نے تمہارے حق میں کوئی کمی کر کے تم پر کچھ ظلم کیا ہے؟ انہوں نے عرض کیا کہ نہیں، تو اس نے فرمایا کہ پھر یہ میرا فضل ہے، میں جسے چاہتا ہوں عطا کرتا ہوں۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن عمر/حدیث: 5838]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه (برقم 5454)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3272، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2871، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4494، 5868، 5993، 6030، 6098، وأخرجه فتح الباري برقم: 2148، 2149، 2151، 4733، 7095، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20565، 20911، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13285، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1642، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 51، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 18221، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6639، وأخرجه شرح السنة برقم: 4017، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5812»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں