🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
52. الْفَضْلُ الثَّانِي فِي فَضْلِ أَهْلِ الْيَمَنِ
فصل دوم: اہل یمن کی فضیلت
شواہد الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 12745 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
الفتح الربانی: 12745، 12630
الادب المفرد: 482
مسند احمد: 14690
الجامع الكامل: 10552
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 5813
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12745
عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ اطَّلَعَ قِبَلَ الْيَمَنِ، فَقَالَ: ”اللَّهُمَّ أَقْبِلْ بِقُلُوبِهِمْ“، وَاطَّلَعَ مِنْ قِبَلِ كَذَا فَقَالَ: ”اللَّهُمَّ أَقْبِلْ بِقُلُوبِهِمْ، وَبَارِكْ لَنَا فِي صَاعِنَا وَمُدِّنَا“
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یمن کی طرف دیکھ کر فرمایا: اے اللہ! ان کے دلوں کو ہماری طرف پھیرے دے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: اے اللہ! ان کے دلوں کو ہماری طرف پھیرے دے اور ہمارے صاع اور مد میں برکت فرما۔ [الفتح الربانی/كتاب الفضائل/حدیث: 12745]
تخریج الحدیث: «اخرجه مسلم: 2301، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 22426 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 21946»
وضاحت: فوائد: … آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی میں اور بعد میں یمن سے جتنے لوگ مسلمان ہو کر آئے وہ اچھی صفات سے متصف تھے، جیسے اویس قرنی اور ابو مسلم خولانی ہیں، ان کے دلوں میں سلامتی اور ایمان میں قوت تھی۔ ایمان کو ان کی طرف منسوب کرنے کی وجہ یہ ہے کہ ان کا ایمان مکمل تھا۔ اہل یمن کی عظمت کا اندازہ اس حدیث سے لگایا جاسکتا ہے: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تمہارے پاس اویس نامی ایک یمنی آدمی آئے گا، وہ یمن میں اپنے اہل و عیال میں سے صرف والدہ کو چھوڑ کر آئے گا،اسے پھل بہری کی بیماری تھی، اس نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی، اللہ تعالیٰ نے ایک درہم یا دینار کے بقدر جسم کے حصے کے علاوہ اس کی بیماری کو دور کر دیا، تم میں سے جو آدمی اسے ملے، اسے چاہیے کہ وہ اپنے لیے اس سے مغفرت کی دعا کروائے۔ (مسلم) کتنی عظیم منقبت ہے کہ صحابہ کو حکم دیا جا رہا ہے کہ ان کو چاہیے کہ وہ اویس قرنی سے اپنے لیے بخشش کی دعا کرنے کی درخواست کریں۔

الحكم على الحديث:
اخرجه مسلم: 2301
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 482
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ قَالَ‏:‏ حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْمِنْبَرِ نَظَرَ نَحْوَ الْيَمَنِ فَقَالَ‏:‏ ”اللَّهُمَّ أَقْبِلْ بِقُلُوبِهِمْ“، وَنَظَرَ نَحْوَ الْعِرَاقِ فَقَالَ مِثْلَ ذَلِكَ، وَنَظَرَ نَحْوَ كُلِّ أُفُقٍ فَقَالَ مِثْلَ ذَلِكَ، وَقَالَ‏:‏ ”اللَّهُمَّ ارْزُقْنَا مِنْ تُرَاثِ الأَرْضِ، وَبَارِكْ لَنَا فِي مُدِّنَا وَصَاعِنَا‏.‏“
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے برسرِ منبر سنا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یمن کی طرف دیکھ کر فرمایا: ”اے اللہ! ان کے دلوں کو ہماری طرف متوجہ فرما۔“ اور عراق کی طرف دیکھ کر اسی طرح فرمایا بلکہ ہر طرف دیکھ کر اسی طرح دعا کی اور فرمایا: ”اے اللہ! ہم کو زمین کی پیداوار سے رزق عطا فرما اور مد اور صاع (پیمانے) میں برکت عطا فرما۔“ [الادب المفرد/كتاب/حدیث: 482]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث الأدب المفرد قال الألباني: ضعيف .» ‏‏‏‏
«أخرجه مسند أحمد برقم: 14690» المشكاة التحقيق الثاني: 6263، انظر الإرواء: 176/4
قال الشيخ الألباني: ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14690
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا حَسَنٌ ، حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا، وَنَظَرَ إِلَى الشَّامِ، فَقَالَ:" اللَّهُمَّ أَقْبِلْ بِقُلُوبِهِمْ"، وَنَظَرَ إِلَى الْعِرَاقِ، فَقَالَ نَحْوَ ذَلِكَ، وَنَظَرَ قِبَلَ كُلِّ أُفُقٍ فَفَعَلَ ذَلِكَ، وَقَالَ:" اللَّهُمَّ ارْزُقْنَا مِنْ ثَمَرَاتِ الْأَرْضِ، وَبَارِكْ لَنَا فِي مُدِّنَا وَصَاعِنَا".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک دن نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے شام کی جانب رخ کیا اور میں نے آپ کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے کہ اے اللہ ان کے دلوں کو پھیر دے پھر عراق کی طرف رخ کیا اور یہی دعاء فرمائی اور افق کی سمت رخ کر کے اسی طرح دعاء کرنے کے بعد فرمایا: اے اللہ ہمیں زمین کے پھل عطا فرما اور ہمارے مد اور ہمارے صاع میں برکت عطا فرما۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14690]

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، ابن لهيعة - وإن كان سيئ الحفظ - لكن روى عنه هذا الحديث عبدالله بن وهب عند ابن عساكر فى تاريخه: 126\1وروايته عنه صالحة عند أهل العلم،وأبو الزبير لم يصرح بسماعه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12630
عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا وَنَظَرَ إِلَى الشَّامِ، فَقَالَ: ”اللَّهُمَّ أَقْبِلْ بِقُلُوبِهِمْ“، وَنَظَرَ إِلَى الْعِرَاقِ، فَقَالَ نَحْوَ ذَلِكَ، وَنَظَرَ قِبَلَ كُلِّ أُفُقٍ فَفَعَلَ ذَلِكَ، وَقَالَ: ”اللَّهُمَّ ارْزُقْنَا مِنْ ثَمَرَاتِ الْأَرْضِ، وَبَارِكْ لَنَا فِي مُدِّنَا وَصَاعِنَا“
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شام کی طرف رخ کیا اور یہ دعا کی: اے اللہ! ان کے دلوں کو ادھر مائل کردے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عراق کی جانب اور پھر ہر افق کی جانب رخ کر کے یہی دعا فرمائی اور پھر فرمایا: اے اللہ! ہمیں زمین کے پھلوں کا رزق عطا فرما اور ہمارے مد اور صاع میں برکت فرما دے۔ [الفتح الربانی/كتاب الفضائل/حدیث: 12630]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، اخرجه البزار: 1184، والبخاري في الادب المفرد: 482، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 14690 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14746»

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10552
10552- عن جابر قال: سمعتُ رسولَ الله صلى الله عليه وسلم يومًا، ونظرَ إلى الشامِ فقال: اللهم أقبل بقلوبهم ونظر إلى العراق فقال نحو ذلك، ونظر قبل كل أفق، ففعل ذلك، وقال: اللهم ارزقنا من ثمرات الأرض، وبارك لنا في مدنا وصاعنا.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أحمد (14690) عن حسن (هو ابن موسى الأشيب)، حدثنا ابن لهيعة، حدثنا أبو الزبير، عن جابر قال: فذكره.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5813
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمًا نَظَرَ إِلَى قِبَلِ الشَّامِ فَقَالَ:" اللَّهُمَّ أَقْبِلْ بِقُلُوبِهِمْ"، وَنَظَرَ إِلَى الْعِرَاقِ فَقَالَ مِثْلَ ذَلِكَ، وَنَظَرَ قِبَلَ كُلِّ أُفُقٍ فَفَعَلَ ذَلِكَ، وَقَالَ:" اللَّهُمَّ ارْزُقْنَا مِنْ ثَمَرَاتِ الْأَرْضِ، وَبَارِكْ لَنَا فِي مُدِّنَا وَصَاعِنَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دیکھا آپ نے شام کی سمت دیکھ کر دعا کی: اے اللہ! تو ان کے دلوں کو لے آ پھر آپ نے عراق کی طرف دیکھ کر اس کی مانند کہا: آپ نے ہر افق کی طرف دیکھ اس کی مانند کیا اور یہ دعا کی اے اللہ! زمین کے پھلوں میں سے ہمیں رزق عطا فرما! اور ہمارے لئے ہمارے مد اور ہمارے صاع میں برکت رکھ دے“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5813]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1184) اخرجه احمد فى المسند (342/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14280»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں