🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
16. ظُهُورُ الْمَهْدِى وَمُدَّۃُ مَكْثِهِ
امام مہدی کا ظہور اور اس کی مدتِ قیام
شواہد الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 12920 (کل: 10 مقامات، 9 کتب)
الفتح الربانی: 12920
سنن ابوداود: 4282
مشکوۃ المصابیح: 5452
صحیح ابن حبان: 6825
المستدرک علی الصحیحین: 8640
الجامع الكامل: 16103
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5304
المعجم الکبیر للطبرانی: 10187، 10188
المعجم الاوسط: 1233
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12920
وَعَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ”لَوْ لَمْ يَبْقَ مِنَ الدُّنْيَا إِلَّا يَوْمٌ لَبَعَثَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ رَجُلًا مِنَّا يَمْلَؤُهَا عَدْلًا كَمَا مُلِئَتْ جَوْرًا“
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگردنیا کا صرف ایک دن باقی رہ گیا ہو توپھر بھی اللہ تعالیٰ ہم میں سے ایک آدمی کو بھیجے گا، جو زمین کو عدل و انصاف سے بھر دے گا، جیسا کہ وہ اس سے پہلے ظلم و عدوان سے بھری ہوئی ہوگی۔ [الفتح الربانی/بيان القيامة وأحوال الآخرة والفتن والعلامات التى تسبقها/حدیث: 12920]
تخریج الحدیث: «صحيح، قاله الالباني، أخرجه ابوداود: 4283، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 773 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 773»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4282
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ عُبَيْدٍ حَدَّثَهُمْ. ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ يَعْنِي ابْنَ عَيَّاشٍ. ح وَحَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ سُفْيَانَ. ح وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، أَخْبَرَنَا زَائِدَةُ. ح وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، عَنْ فِطْرٍ، الْمَعْنَى وَاحِدٌ كُلُّهُمْ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ زِرٍّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لَوْ لَمْ يَبْقَ مِنَ الدُّنْيَا إِلَّا يَوْمٌ، قَالَ: زَائِدَةُ فِي حَدِيثِهِ لَطَوَّلَ اللَّهُ ذَلِكَ الْيَوْمَ، ثُمَّ اتَّفَقُوا: حَتَّى يَبْعَثَ فِيهِ رَجُلًا مِنِّي أَوْ مِنْ أَهْلِ بَيْتِي يُوَاطِئُ اسْمُهُ اسْمِي وَاسْمُ أَبِيهِ اسْمَ أَبِي زَادَ فِي حَدِيثِ فِطْرٍ يَمْلَأُ الْأَرْضَ قِسْطًا وَعَدْلًا كَمَا مُلِئَتْ ظُلْمًا وَجَوْرًا، وَقَالَ فِي حَدِيثِ سُفْيَانَ: لَا تَذْهَبُ أَوْ لَا تَنْقَضِي الدُّنْيَا حَتَّى يَمْلِكَ الْعَرَبَ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ بَيْتِي يُوَاطِئُ اسْمُهُ اسْمِي"، قَالَ أَبُو دَاوُد: لَفْظُ عُمَرَ، وَأَبِي بَكْرٍ بِمَعْنَى سُفْيَانَ.
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر دنیا کا ایک دن بھی رہ جائے گا تو اللہ تعالیٰ اس دن کو لمبا کر دے گا، یہاں تک کہ اس میں ایک شخص کو مجھ سے یا میرے اہل بیت میں سے اس طرح کا برپا کرے گا کہ اس کا نام میرے نام پر، اور اس کے والد کا نام میرے والد کے نام پر ہو گا، وہ عدل و انصاف سے زمین کو بھر دے گا، جیسا کہ وہ ظلم و جور سے بھر دی گئی ہے“۔ سفیان کی روایت میں ہے: ”دنیا نہیں جائے گی یا ختم نہیں ہو گی تاآنکہ عربوں کا مالک ایک ایسا شخص ہو جائے جو میرے اہل بیت میں سے ہو گا اس کا نام میرے نام کے موافق ہو گا“۔ ابوداؤد کہتے ہیں: عمر اور ابوبکر کے الفاظ سفیان کی روایت کے مفہوم کے مطابق ہیں۔ [سنن ابي داود/كتاب المهدى /حدیث: 4282]
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر دنیا (کے فنا ہونے) میں ایک دن بھی باقی ہوا، زائدہ بن قدامہ نے اپنی روایت میں کہا، اللہ اس دن کو لمبا کر دے گا۔ پھر سب راوی متفق ہیں۔ حتیٰ کہ اللہ اس میں ایک آدمی کو اٹھائے گا جو مجھ سے ہو گا یا میرے اہل بیت میں سے ہو گا، اس کا نام میرے نام اور اس کے باپ کا نام میرے باپ کے نام جیسا ہو گا۔“ فطر بن خلیفہ کی روایت میں مزید ہے: ”وہ زمین کو عدل و انصاف سے بھر دے گا جیسے کہ ظلم و زیادتی سے بھری ہوئی ہو گی۔“ سفیان ثوری کی روایت میں کہا: ”یہ دنیا اس وقت تک فنا نہیں ہو گی جب تک کہ میرے اہل بیت میں سے ایک آدمی عرب پر حاکم نہ بن جائے۔ اس کا نام میرے نام کے مطابق ہو گا۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں: ”عمر (عمر بن عبید) اور ابوبکر (ابوبکر بن عیاش) کے الفاظ سفیان کی روایت کے ہم معنی ہیں، لیکن ابوبکر نے «الْعَرَبَ» ”عرب“ کا لفظ ذکر نہیں کیا۔“ [سنن ابي داود/كتاب المهدى /حدیث: 4282]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن الترمذی/الفتن 52 (2230)، (تحفة الأشراف: 9208)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/376، 377، 430، 448) (حسن صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
مشكوة المصابيح (5452)
أخرجه الترمذي (2230 وسنده حسن)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5452
5452 - وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"لَا تَذْهَبُ الدُّنْيَا حَتَّى يَمْلِكَ الْعَرَبَ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ بَيْتِي يُوَاطِئُ اسْمُهُ اسْمِيَ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ. وَفِي رِوَايَةٍ لَهُ: قَالَ:"لَوْ لَمْ يَبْقَ مِنَ الدُّنْيَا إِلَّا يَوْمٌ لَطَوَّلَ اللَّهُ ذَلِكَ الْيَوْمَ حَتَّى يَبْعَثَ فِيهِ رَجُلًا مِنِّي - أَوْ مِنْ أَهْلِ بَيْتِي يُوَاطِئُ اسْمُهُ اسْمِيَ وَاسْمُ أَبِيهِ اسْمَ أَبِي، يَمْلَأُ الْأَرْضَ قِسْطًا وَعَدْلًا، كَمَا مُلِئَتْ ظُلْمًا وَجَوْرًا".
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”دنیا ختم نہیں ہو گی حتیٰ کہ میرے اہل بیت سے میرا ہم نام شخص عربوں کا بادشاہ بن جائے گا۔“ اور ابوداؤد کی روایت میں ہے، فرمایا: ”اگر دنیا کا صرف ایک ہی دن باقی رہ گیا تو اللہ اس دن کو لمبا کرے گا حتیٰ کہ اللہ اس میں میرے اہل بیت سے ایک آدمی بھیجے گا جس کا نام میرے نام جیسا اور اس کے والد کا نام میرے والد کے نام جیسا ہو گا، وہ زمین کو عدل و انصاف سے بھر دے گا جس طرح وہ ظلم و ستم سے بھری ہوئی تھی۔“ اسنادہ حسن، رواہ الترمذی و ابوداؤد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الفتن/حدیث: 5452]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه الترمذي (2230) و أبو داود (4282)»
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6825
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي عَوْنٍ الرَّيَّانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمُنْذِرِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ شُبْرُمَةَ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ أَبِي النَّجُودِ ، عَنْ زِرٍّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يَخْرُجُ رَجُلٌ مِنْ أُمَّتِي يُوَاطِئُ اسْمُهُ اسْمِي، وَخُلُقُهُ خُلُقِي، فَيَمْلَؤُهَا قِسْطًا وَعَدْلا كَمَا مُلِئَتْ ظُلْمًا وَجَوْرًا" .
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت میں سے ایک شخص نکلے گا، جس کا نام میرے نام کے مطابق ہو گا، اس کے اخلاق میرے اخلاق کے مطابق ہوں گے، وہ زمین کو انصاف اور عدل سے بھر دے گا، جس طرح یہ پہلے ظلم و ستم سے بھری ہوئی تھی۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6825]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5954، 6824، 6825، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4282، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2230، 2231، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3641» «رقم طبعة با وزير 6786»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني منكر بزيادة: «وخلقه خلقي» - «الضعيفة» (6485). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8640
أخبرني أبو بكر بن أبي دارِم الحافظ بالكوفة، حدثنا محمد عثمان بن سعيد القرشي، حدثنا يزيد بن محمد الثَّقفي، حدثنا حنان بن سَدِير، عن عمرو بن قيس، عن الحَكَم، عن إبراهيم، عن علقمة بن قيس وعبيدة السَّلماني، عن عبد الله بن مسعود قال: أتينا رسول الله ﷺ فخرج إلينا مستبشرًا يُعرَفُ السُّرورُ في وجهه، فما سألناه عن شيء إلَّا أخبرنا به، ولا سَكتنا إلَّا ابتدأَنا، حتى مرَّت فتيةٌ من بني هاشم فيهم الحسن والحسين، فلما رآهم خَثَرَ لمَمَرَّهم وانهملَت عيناه، فقلنا: يا رسول الله، ما نزال نرى في وجهك شيئًا نَكرَهُه، فقال:"إِنَّا أهلُ بيتٍ اختار الله لنا الآخرة على الدنيا، وإنه سيَلقَى أهلُ بيتي من بعدي تطريدًا وتشريدًا في البلاد، حتى تُرفَعَ رايات سودٌ من المشرق، فيسألون الحقَّ فلا يُعطونه، ثم يسألونه فلا يُعطونه، فيُقاتلون فيُنصرون، فمن أدركه منكم أو من أعقابكم فليأتِ إمامَ أهل بيتي ولو حَبوًا على الثَّلج، فإنها راياتُ هدى يدفعونها إلى رجل من أهل بيتي يواطئُ اسمُه اسمي، واسمُ أبيه اسمَ أبي، فيَملِكُ الأرضَ فيملؤُها قسطًا وعَدْلًا كما مُلِئَت جَوْرًا وظُلمًا" (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8434 - هذا موضوع
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہماری طرف خوش خوش تشریف لائے اور آپ کے چہرہ مبارک پر مسرت کے آثار عیاں تھے، ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے جو بھی سوال کیا آپ نے ہمیں اس کی خبر دی، اور جب ہم خاموش ہوئے تو آپ نے خود کلام کا آغاز فرمایا، یہاں تک کہ بنو ہاشم کے کچھ نوجوان وہاں سے گزرے جن میں حسن اور حسین رضی اللہ عنہما بھی تھے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دیکھا تو ان کے گزرنے پر آپ کی طبیعت مکدر ہو گئی اور آپ کی آنکھیں چھلک پڑیں، ہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ہم آپ کے چہرہ مبارک پر مسلسل ایسی چیز دیکھ رہے ہیں جو ہمیں ناگوار گزرتی ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلاشبہ ہم اہل بیت ہیں، اللہ نے ہمارے لیے دنیا کے مقابلے میں آخرت کو منتخب فرما لیا ہے، اور یقیناً میرے بعد میرے اہل بیت ملکوں میں جلاوطنی اور دربدر ہونے کی صعوبتیں جھیلیں گے، یہاں تک کہ مشرق کی جانب سے سیاہ جھنڈے بلند ہوں گے، وہ اپنا حق مانگیں گے مگر انہیں نہیں دیا جائے گا، پھر وہ مطالبہ کریں گے مگر انہیں نہیں دیا جائے گا، چنانچہ وہ قتال کریں گے اور ان کی مدد کی جائے گی، پس تم میں سے یا تمہاری اولاد میں سے جو کوئی اس وقت کو پائے وہ میرے اہل بیت کے امام کے پاس ضرور آئے خواہ اسے برف پر گھسٹ کر آنا پڑے، کیونکہ وہ ہدایت کے جھنڈے ہوں گے جنہیں وہ میرے اہل بیت کے ایک ایسے شخص کے سپرد کریں گے جس کا نام میرے نام پر اور اس کے باپ کا نام میرے باپ کے نام پر ہوگا، پس وہ زمین کا حکمران بنے گا اور اسے عدل و انصاف سے بھر دے گا جیسے وہ ظلم و جور سے بھر چکی ہوگی۔“ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الفتن والملاحم/حدیث: 8640]
تخریج الحدیث: «حديث منكر، وقال الذهبي في "تلخيصه": هذا موضوع. قلنا: وعلّته شيخ المصنف أبو بكر بن أبي دارم، فإنَّ الحاكم نفسه قد تكلّم فيه فقال» [ترقيم الرساله 8640] [ترقيم الشركة 8536] [ترقيم العلميه 8434]

الحكم على الحديث:
حديث منكر
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16103
16103- عن عبد الله بن مسعود، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: لو لم يبق من الدنيا إلا يوم لطول الله ذلك اليوم حتى يبعث الله فيه رجلا مني-أو من أهل بيتي- يواطىء اسمه اسمي، واسم أبيه اسم أبي، يملأ الأرض قسطا وعدلا كما ملئت ظلما وجورا
وفي رواية: لا تذهب أو لا تنقضي الدنيا حتى يملك العرب رجل من أهل بيتي يواطىء اسمه اسمي
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أبو داود (4282)، والترمذي (2320، 2231)، وأحمد (3571-3573)، وصحّحه ابن حبان (5954، 6824) كلهم من طرق عن عاصم بن بهدلة أبي النجود، عن زر بن حبيش، عن عبد الله بن مسعود فذكره.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5304
«لو لم يبق من الدنيا إلا يوم لطول الله ذلك اليوم حتى يبعث فيه رجل من أهل بيتي يواطئ اسمه اسمي واسم أبيه اسم أبي يملأ الأرض قسطا وعدلا كما ملئت ظلما وجورا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اگر دنیا کا صرف ایک دن باقی رہ جائے تو اللہ اس دن کو اتنا طویل کر دے گا یہاں تک کہ اس میں میرے اہلِ بیت میں سے ایک شخص کو بھیجے گا جس کا نام میرے نام سے اور اس کے باپ کا نام میرے باپ کے نام سے موافق ہوگا، وہ زمین کو انصاف اور عدل سے بھر دے گا جیسے وہ ظلم اور جور سے بھری ہوگی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5304]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [د] عن ابن مسعود. المشكاة 5452، الروض النضير 647.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10187
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ الرَّازِيُّ ، ثَنَا هَارُونُ بْنُ الْمُغِيرَةِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي قَيْسٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ زِرٍّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَوْ لَمْ يَبْقَ مِنَ الدُّنْيَا إِلَّا لَيْلَةٌ لَطَوَّلَ اللهُ تِلْكَ اللَّيْلَةَ حَتَّى يَمْلِكَ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ بَيْتِي يُوَاطِئُ اسْمُهُ اسْمِي، وَاسْمُ أَبِيهِ اسْمَ أَبِي، يَمْلَأُهَا قِسْطًا وَعَدْلًا كَمَا مُلِئَتْ ظُلْمًا وَجَوْرًا.
في طبعة مكتبة ابن تيمية: (حميد بن محمد الرازي) والمثبت من النسخة الخطية، والله أعلم.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر دنیا میں صرف ایک رات باقی رہ جائے تو اللہ اس رات کو اتنا طویل کر دے گا کہ اس میں میرے اہل بیت میں سے ایک شخص حکمران بن جائے جس کا نام میرے نام سے اور اس کے باپ کا نام میرے باپ کے نام سے مطابقت رکھتا ہوگا، وہ زمین کو انصاف اور عدل سے بھر دے گا جیسے وہ ظلم و جور سے بھری ہوگی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10187]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 135، حدیث 10224»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10188
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ ، ثَنَا يُوسُفُ بْنُ حَوْشَبٍ ، ثَنَا وَاسِطُ بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ أَبِي النَّجُودِ ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا يَذْهَبُ الدُّنْيَا حَتَّى يَمْلِكَ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ بَيْتِي يُوَافِقُ اسْمُهُ اسْمِي، يَمْلَأُ الْأَرْضَ قِسْطًا وَعَدْلًا كَمَا مُلِئَتْ جَوْرًا وَظُلْمًا.

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دنیا ختم نہیں ہوگی جب تک میرے اہل بیت میں سے ایک شخص حکمران نہ بنے جس کا نام میرے نام سے موافقت رکھتا ہوگا، وہ زمین کو عدل و انصاف سے بھر دے گا جیسے وہ جور و ظلم سے بھری ہوگی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10188]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 135، حدیث 10225»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1233
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ: نَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ النَّرْسِيُّ قَالَ: نَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى قَالَ: نَا زَائِدَةُ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ زِرٍّ . عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: لَوْ لَمْ يَبْقَ مِنَ الدُّنْيَا إِلَّا يَوْمٌ، لَطَوَّلَ اللهُ ذَلِكَ الْيَوْمَ حَتَّى يَبْعَثَ رَجُلًا مِنْ أَهْلِي، يُوَاطِئُ اسْمُهُ اسْمِي، وَاسْمُ أَبِيهِ اسْمَ أَبِي، يَمْلَأُ الْأَرْضَ قِسْطًا وَعَدْلًا، كَمَا مُلِئَتْ ظُلْمًا وَجَوْرًا. I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ زَائِدَةَ إِلَّا عُبَيْدُ اللهِ I ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر دنیا (کی عمر) میں سے صرف ایک دن بھی باقی رہ جائے تو اللہ تعالیٰ اس دن کو اتنا طویل فرما دے گا کہ یہاں تک کہ وہ میرے اہل خانہ میں سے ایک ایسے شخص کو مبعوث فرمائے گا جس کا نام میرے نام کے مطابق اور اس کے والد کا نام میرے والد کے نام کے مطابق ہو گا، وہ زمین کو عدل و انصاف سے اس طرح بھر دے گا جیسے وہ پہلے ظلم و جور سے بھری ہو گی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زائدہ رحمہ اللہ سے صرف عبید اللہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1233]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5954، 6824، 6825، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4282، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2230، 2231، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3641، 3642، 3643، 4179، 4365، والبزار فى «مسنده» برقم: 1802، 1805، 1803، 1804، 1807، 1806، 1831، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 38802، والطبراني فى «الكبير» برقم: 10208، 10213، 10214، 10217، 10215، 10216، 10218، 10219، 10220، 10223، 10222، 10224، 10221، 10225، 10226، 10227، 10227 / 2، 10230، 10229، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1181، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 6830»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں