🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5. التَّعَوذُ مِنَ النَّارِ وَسُوَّالُ اللَّهِ الْجَنَّةَ وَأَنَّهُمَا أَقْرَبُ إِلَى الْإِنْسَانَ مِنْ شِرَاكِ نَعْلِهِ
جہنم سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگنے اور اس سے جنت کا سوال کرنے کا بیان اور اس امر کی وضاحت کہ یہ دونوں انسان کے تسمے سے زیادہ قریب ہیں
شواہد الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 13200 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
الفتح الربانی: 13200
مسند اسحاق بن راہویہ: 962
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 17351
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 6192
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 6291
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13200
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ”مَا اسْتَجَارَ عَبْدٌ مِنَ النَّارِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ إِلَّا قَالَتِ النَّارُ: اللَّهُمَّ أَجِرْهُ مِنِّي وَلَا يَسْأَلُ الْجَنَّةَ إِلَّا قَالَتِ الْجَنَّةُ: اللَّهُمَّ أَدْخِلْهُ إِيَّايَ“
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی تین مرتبہ جہنم سے پناہ مانگتا ہے، تو جہنم کہتی ہے: اے اللہ! اس کو مجھ سے دور رکھنا، اسی طرح جوآدمی اللہ تعالیٰ سے جنت کا سوال کرتا ہے، توجنت کہتی ہے: اے اللہ! اس بندے کو میرے اندر داخل کرنا۔ [الفتح الربانی/كتاب النار والجنة/حدیث: 13200]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، أخرجه الترمذي: 2572، والنسائي: 8/279، وابن ماجه: 4340، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 12170 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 12194»
وضاحت: فوائد: … اگر اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ کرم نوازی ہے تو ہمیں بھی باشعور رہنا چاہیے اور کثرت سے جنت کا سوال کرنا چاہیے اور جہنم سے پناہ مانگنی چاہیے۔

الحكم على الحديث:
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 962
أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، عَنْ لَيْثِ بْنِ أَبِي سُلَيْمٍ، عَنْ يُونُسَ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَا اسْتَجَارَ عَبْدٌ مِنَ النَّارِ سَبْعَ مَرَّاتٍ إِلَّا قَالَتِ النَّارُ: يَا رَبِّ إِنَّ عَبْدَكَ فُلَانًا اسْتَجَارَكَ مِنِي فَأَجِرْهُ، وَلَا يَسْأَلُ اللَّهَ الْجَنَّةَ سَبْعَ مَرَّاتٍ إِلَّا قَالَتِ الْجَنَّةُ: يَا رَبِّ إِنَّ عَبْدَكَ فُلَانًا سَأَلَنِي فَأَدْخِلْهُ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بندہ سات بار جہنم سے پناہ طلب کرتا ہے تو وہ کہتی ہے: پروردگار! تیرے فلاں بندے نے مجھ سے پناہ طلب کی ہے پس تو اسے پناہ دے دے، اور جو شخص اللہ سے سات مرتبہ جنت کا سوال کرتا ہے تو جنت کہتی ہے: پروردگار! تیرے فلاں بندے نے میرے متعلق سوال کیا، پس تو اسے داخل فرما دے۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الجنة و النار و صفتهما/حدیث: 962]
تخریج الحدیث: «صحيح ترغيب وترهيب، رقم: 3653 . مسند ابي يعلي، رقم: 6192 .»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17351
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا اسْتَعَاذَ عَبْدٌ مِنَ النَّارِ سَبْعًا إِلَّا قَالَتِ النَّارُ: اللَّهُمَّ أَعِذْهُ مِنِّي، وَلَا سَأَلَ الْجَنَّةَ سَبْعًا إِلَّا قَالَتِ الْجَنَّةُ: اللَّهُمَّ أَسْكِنْهُ إِيَّايَ"، أَوْ كَلِمَةً نَحْوَهَا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ يُونُسُ بْنُ خَبَّابٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب کوئی شخص جہنم سے سات مرتبہ پناہ مانگتا ہے، تو جہنم یہ کہتی ہے: اے اللہ! تو اس کو مجھ سے پناہ دیدے، جب کوئی شخص جنت کا سات مرتبہ سوال کرتا ہے، تو جنت یہ کہتی ہے: اے اللہ! تو اس کو مجھ میں ٹھہرانا۔“ راوی کہتے ہیں: یا شاید اس کی مانند کوئی اور لفظ ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یونس بن خباب ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17351]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3175) اخرجه أبو يعلى فى المسند (6192)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6192
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ يُونُسَ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَا اسْتَجَارَ عَبْدٌ مِنَ النَّارِ سَبْعَ مَرَّاتٍ فِي يَوْمٍ إِلَّا قَالَتِ النَّارُ: يَا رَبِّ إِنَّ عَبْدَكَ فُلَانًا قَدِ اسْتَجَارَكَ مِنِّي فَأَجِرْهُ، وَلَا يَسْأَلُ اللهَ عَبْدٌ الْجَنَّةَ فِي يَوْمٍ سَبْعَ مَرَّاتٍ إِلَّا قَالَتِ الْجَنَّةُ: يَا رَبِّ إِنَّ عَبْدَكَ فُلَانًا سَأَلَنِي فَأَدْخِلْهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایسا نہیں ہوتا کہ کوئی بندہ دن میں سات مرتبہ آگ (جہنم) سے اللہ کی پناہ طلب کرے مگر جہنم خود پکار اٹھتی ہے: اے میرے رب! تیرے فلاں بندے نے مجھ سے بچنے کے لیے تیری پناہ مانگی ہے، پس تو اسے پناہ عطا فرما دے؛ اور نہ ہی کوئی بندہ دن میں سات مرتبہ اللہ تعالیٰ سے جنت کا سوال کرتا ہے مگر جنت خود التجا کرتی ہے: اے میرے رب! تیرے فلاں بندے نے میرا سوال کیا ہے، پس تو اسے (جنت میں) داخل فرما دے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 6192]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: منكر»
«أخرجه ابن راهويه (213)، والبخاري في "تاريخه" (2/ 79)- معلقًا - وأبو نعيم في "صفة الجنة" (ص (9/ رقم 68/ طبعة دار المأمون)، والضياء في "صفة الجنة" (3/ 89/ 1)، كما في "الصحيحة" (6/ 22)، والبيهقي في "الدعوات" (رقم 270)، والحسن بن سفيان في "مسنده" كما في "حادي الأرواح" (ص 63)، وغيرهم، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6164»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6291
قَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ : وَثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ ، سَمِعْتُ أَبَا عَلْقَمَةَ، قَالَ شُعْبَةُ : وَحَدَّثَنِي يُونُسُ بْنُ خَبَّابٍ ، سَمِعَ أَبَا عَلْقَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - وَلَمْ يَرْفَعْهُ يَعْلَى إِلَى أَبِي هُرَيْرَةَ - قَالَ: " مَنْ قَالَ: أَسْأَلُ اللَّهَ الْجَنَّةَ. سَبْعًا قَالَتِ الْجَنَّةُ: اللَّهُمَّ أَدْخِلْهُ الْجَنَّةَ، وَمَنِ اسْتَعَاذَ مِنَ النَّارِ قَالَتِ النَّارُ: اللَّهُمَّ أَعِذْهُ مِنَ النَّارِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، ثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ يُونُسَ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَا اسْتَجَارَ عَبْدٌ مِنَ النَّارِ فِي يَوْمٍ سَبْعَ مَرَّاتٍ إِلَّا قَالَتِ النَّارُ: يَا رَبِّ إِنَّ عَبْدَكَ فُلَانًا قَدِ اسْتَجَارَكَ مِنِّي فَأَجِرْهُ. وَلَا سَأَلَ اللَّهَ عَبْدٌ الْجَنَّةَ فِي يَوْمٍ سَبْعَ مَرَّاتٍ إِلَّا قَالَتِ الْجَنَّةُ: يَا رَبِّ، إِنَّ عَبْدَكَ فُلَانًا سَأَلَنِي، فَأَدْخِلْهُ الْجَنَّةَ".
قُلْتُ: وَإِسْنَادُ الطَّيَالِسِيِّ الْأَوَّلُ عَلَى شَرْطِ مُسْلِمٍ وَالثَّانِي فِيهِ يُونُسُ بْنُ خَبَّابٍ ، قَالَ فِيهِ الْبُخَارِيُّ : مُنْكَرُ الْحَدِيثِ. انْتَهَى، وَاتَّفَقُوا عَلَى ضَعْفِهِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ : ثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، ثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ يُونُسَ بْنِ خَبَّابٍ ، عَنْ أَبِي عَلْقَمَةَ... فَذَكَرَهُ.
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : ثَنَا خَالِدٌ ، ثَنَا أَبُو سِنَانٍ ضِرَارُ بْنُ مُرَّةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي الْهُذَيْلِ ، عَنْ شَيْخٍ مِنَ النَّخَعِ قَالَ: " دَخَلْتُ مَسْجِدَ إِيلْيَاءَ فَصَلَّيْتُ إِلَى سَارِيَةٍ رَكْعَتَيْنِ، فَجَاءَ رَجُلٌ فَصَلَّى قَرِيبًا فَمَالَ إِلَيْهِ النَّاسُ، فَإِذَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ، فَجَاءَ رَسُولُ يَزِيدَ بْنِ مَعَاوِيَةَ أَنْ أَجِبْ فَقَالَ: إِنَّ هَذَا يُرِيدُ أَنْ يَنْهَانِي أَنْ أُحَدِّثَ كَمَا كَانَ أَبُوهُ يَنْهَانِي، وَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: أَعُوَذُ بِاللَّهِ مِنْ نَفْسٍ لَا تَشْبَعُ، وَمِنْ قَلْبٍ لَا يَخْشَعُ، وَمِنْ دُعَاءٍ لَا يُسْمَعُ، وَمِنْ عِلْمٍ لَا يَنْفَعُ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوَذُ بِكَ مِنْ هَؤُلَاءِ الْأَرْبَعِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقَيَّةَ، أَبَنَا خَالِدٌ ، عَنْ أَبِي سِنَانٍ ... فَذَكَرَهُ.
قُلْتُ: رَوَاهُ النَّسَائِيُّ فِي الصُّغْرَى مِنْ طَرِيقِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي الْهُذَيْلِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو مُقْتَصِرًا عَلَى الْمَرْفُوعِ مِنْهُ.
وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ ، رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جو شخص سات مرتبہ اللہ تعالیٰ سے جنت کا سوال کرتا ہے تو جنت التجا کرتی ہے: «اللَّهُمَّ أَدْخِلْهُ الْجَنَّةَ» ”اے اللہ! اسے جنت میں داخل فرما دے“، اور جو شخص جہنم سے پناہ مانگتا ہے تو جہنم کہتی ہے: «اللَّهُمَّ أَعِذْهُ مِنَ النَّارِ» ”اے اللہ! اسے آگ سے پناہ عطا فرما“؛ اسی طرح سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو بندہ بھی دن میں سات مرتبہ جہنم سے پناہ مانگتا ہے تو جہنم عرض کرتی ہے: «يَا رَبِّ إِنَّ عَبْدَكَ فُلَانًا قَدِ اسْتَجَارَكَ مِنِّي فَأَجِرْهُ» ”اے میرے رب! یقیناً تیرے فلاں بندے نے مجھ سے تیری پناہ مانگی ہے، پس تو اسے پناہ دے دے“، اور جو بندہ دن میں سات مرتبہ اللہ سے جنت کا سوال کرتا ہے تو جنت کہتی ہے: «يَا رَبِّ إِنَّ عَبْدَكَ فُلَانًا سَأَلَنِي، فَأَدْخِلْهُ الْجَنَّةَ» ”اے میرے رب! یقیناً تیرے فلاں بندے نے میرا سوال کیا ہے، پس تو اسے جنت میں داخل فرما دے“۔“ امام طیالسی کی پہلی سند امام مسلم کی شرط پر ہے، جبکہ دوسری سند میں یونس بن خباب نامی راوی ہے جس کے بارے میں امام بخاری نے ”منکر الحدیث“ کہا ہے اور ائمہ کا اس کے ضعیف ہونے پر اتفاق ہے، نیز اسے امام بزار نے بھی یونس بن خباب کے واسطے سے روایت کیا ہے۔
قبیلہ نَخَع کے ایک بزرگ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا: ”میں بیت المقدس کی مسجد میں داخل ہوا اور ایک ستون کی اوٹ میں دو رکعتیں پڑھیں، اتنے میں ایک صاحب آئے اور قریب ہی نماز شروع کر دی جس پر لوگ ان کی طرف کھنچے چلے آئے، دیکھا تو وہ سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما تھے۔ پھر یزید بن معاویہ کا پیغام رساں آیا کہ آپ ان کی پکار پر لبیک کہیں (یعنی ان سے ملاقات کریں)، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”یہ شخص مجھے احادیث بیان کرنے سے روکنا چاہتا ہے جیسا کہ اس کا باپ مجھے منع کیا کرتا تھا، حالانکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: «أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ نَفْسٍ لَا تَشْبَعُ، وَمِنْ قَلْبٍ لَا يَخْشَعُ، وَمِنْ دُعَاءٍ لَا يُسْمَعُ، وَمِنْ عِلْمٍ لَا يَنْفَعُ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ هَؤُلَاءِ الْأَرْبَعِ» ”میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں ایسے نفس سے جو کبھی سیر نہ ہو، ایسے دل سے جس میں خشیتِ الٰہی نہ ہو، ایسی دعا سے جو سنی (قبول کی) نہ جائے اور ایسے علم سے جو نفع نہ پہنچائے؛ اے اللہ! میں ان چاروں فتنوں سے تیری پناہ کا طالب ہوں۔““ اسے امام ابویعلیٰ موصلی نے روایت کیا ہے؛ نیز امام نسائی نے اسے اپنی ’السنن الصغریٰ‘ میں عبداللہ بن ابی الہذیل کے واسطے سے سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے صرف مرفوع حصے کے ساتھ روایت کیا ہے، اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایت سے اس کا شاہد بھی موجود ہے جسے امام ابوداؤد، نسائی اور ابن ماجہ نے نقل کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الاستعاذة/حدیث: 6291]
تخریج الحدیث: «يونس بن خباب: قال البخاري منكر الحديث، واتفقوا على ضعفه (نقل البوصيري هنا)؛ قال البوصيري: إسناد الطيالسي الأول على شرط مسلم؛ ويعلى لم يرفعه إلى أبي هريرة؛ والمرفوع من حديث أنس عند الترمذي والنسائي وابن ماجه صحيح. وأما الحديث الثاني في الصفحة (6292 مسدد) ففيه شيخ من النخع مبهم، وأصله المرفوع في سنن النسائي»
«(6291/1) أخرجه سنن الترمذي برقم: 2572، وأخرجه سنن النسائي برقم: 5521، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4340، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12761، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2003»
«(6291/3) أخرجه سنن الترمذي برقم: 3482، وأخرجه سنن النسائي برقم: 5442، وأخرجه مسند أحمد برقم: 6826، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2003»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، طريق يعلى بن عطاء: رجاله ثقات على شرط مسلم لكنه موقوف/مقطوع لم يرفعه، وطريق يونس بن خباب ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں