🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
17. بَابُ الْقِرَاءَةِ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ
ظہر و عصر میں قراء ت کا بیان
شواہد الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 1621 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
الفتح الربانی: 1621
مسند احمد: 22595
مصنف ابن ابی شیبہ: 3761، 3776
المعجم الکبیر للطبرانی: 9274
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1621
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: كُنَّا نَحْزُرُ قِيَامَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ، قَالَ: فَحَزَرْنَا قِيَامَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي الظُّهْرِ الرَّكْعَتَيْنِ الْأُوْلَيَيْنِ قَدْرَ قِرَاءَةِ ثَلَاثِينَ آيَةً قَدْرَ قِرَاءَةِ سُورَةِ {الٓم تَنْزِيلُ} السَّجْدَةِ، قَالَ: وَحَزَرْنَا قِيَامَهُ فِي الْأُخْرَيَيْنِ عَلَى النِّصْفِ مِنْ ذَلِكَ قَالَ: وَحَزَرْنَا قِيَامَهُ فِي الْعَصْرِ فِي الرَّكْعَتَيْنِ الْأُوْلَيَيْنِ عَلَى النِّصْفِ مِنْ ذَلِكَ قَالَ: وَحَزَرْنَا قِيَامَهُ فِي الْأُخْرَيَيْنِ عَلَى النِّصْفِ مِنَ الْأُوْلَيَيْنِ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم ظہر اور عصر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قیام کا اندازہ لگاتے تھے، تو ہم نے ظہرکی پہلی دو رکعتوں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قیام کا تیس آیتیں یعنی سورۂ سجدہ کے پڑھنے کے برابر اندازہ لگایا اور ہم نے آپ کے قیام کا دوسری دو رکعتوں میں اس کے نصف کااندازہ لگایا،ہم نے عصر میں پہلی دو رکعتوں میں آپ کے قیام کا اندازہ (ظہر کی پہلی دو رکعتوں) کے نصف کے برابر لگایا۔ اور دوسری دو رکعتوں میں پہلی دو کے نصف کا اندازہ لگایا۔؎ [الفتح الربانی/أبواب صفة الصلاة/حدیث: 1621]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 452، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 10986 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 10999»
وضاحت: فوائد: … اس روایت کا مفہوم یہ ہے کہ ظہر کی پہلی دو رکعتوں میں سے ہر رکعت تیس تیس آیتوں کے برابر ہوتی اور دوسری دو رکعتیں اس قیام کے نصف یعنی پندرہ پندرہ آیتوں کے برابر ہوتیں اور عصر کی پہلی دو رکعتیں ظہر کی آخری دو رکعتوں کے برابر ہوتیں اور اس کی دوسری دو رکعتیں اس سے بھی نصف یعنی سات سات آیات کے برابر ہوتیں تھیں۔

الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 452
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 22595
حَدَّثَنَا مَخْلَدُ بْنُ يَزِيدَ الْحَرَّانِيُّ ، حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ ، عَنْ يَحْيَى يَعْنِي ابْنَ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِيهِ أَبِي قَتَادَةَ فَارِسِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أَنَّهُ كَانَ يَقْرَأُ فِي الرَّكْعَتَيْنِ الْأُولَيَيْنِ مِنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ وَسُورَةٍ، وَفِي الرَّكْعَتَيْنِ الْآخِرَتَيْنِ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ" .
حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ظہر اور عصر کی پہلی دو رکعتوں میں سورت فاتحہ اور کوئی سورت پڑھتے تھے اور آخری دو رکعتوں میں صرف سورت فاتحہ پڑھتے تھے۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 22595]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 762، م: 451
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 3743 ترقیم الشثری: -- 3761
حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا إسماعيل ابن علية، عن ايوب، عن ابن سيرين، قال:" نبئت ان ابن مسعود كان يقرا في الظهر والعصر في الركعتين الاوليين بفاتحة الكتاب وما تيسر وفي الاخريين بفاتحة الكتاب"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (الأولتين).
(٢) منقطع.

حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ حضرت ابن مسعود ظہر اور عصر کی پہلی دو رکعتوں میں سورة الفاتحہ اور اس کے ساتھ کوئی سورت پڑھتے تھے اور دوسری دو رکعتوں میں صرف سورة الفاتحہ کی تلاوت کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3761]
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 2985، 3936، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 3791، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 1245، والطبراني فى «الكبير» برقم: 8962، 9306، 9389، ترقيم محمد عوامة: 3743»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 3758 ترقیم الشثری: -- 3776
حدثنا ابو خالد الاحمر، عن سلمة، عن الضحاك، قال: " اقرا في الركعتين الاوليين بفاتحة الكتاب وسورة وفي الاخريين من الظهر والعصر بفاتحة الكتاب"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (الأولتين).
(٢) في [أ]: زيادة (من الظهر والعصر).
(٣) سقط من: [هـ].

حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ پہلی دو رکعتوں میں سورۃ الفاتحہ اور کوئی سورت پڑھو اور دوسری دو رکعتوں میں صرف سورۃ الفاتحہ پڑھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3776]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 3778، ترقيم محمد عوامة: 3758»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9274
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ ، ثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ كَانَ يَقْرَأُ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ، فِي الرَّكْعَتَيْنِ الْأُولَيَيْنِ، بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ وَسُورَةٍ فِي كُلِّ رَكْعَةٍ، وَفِي الْأُخْرَيَيْنِ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ ".
ابن سیرین بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ظہر اور عصر کی پہلی دو رکعتوں میں سے ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ کے ساتھ ایک اور سورت پڑھتے، اور آخری دو رکعتوں میں صرف سورۃ فاتحہ پڑھتے تھے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 9274]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 263، حدیث 9306»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں