الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
5. بَابٌ فِي الْإِيمَانِ بِالْقَدَرِ
تقدیر پر ایمان لانے کا بیان
شواہد الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 201 (کل: 14 مقامات، 6 کتب)
معجم صغیر للطبرانی : 48
1 تا 10
حدیث نمبر: 201
عَنْ يَحْيَى بْنِ يَعْمَرَ قَالَ: قُلْتُ لِابْنِ عُمَرَ (رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ) : إِنَّا نُسَافِرُ فِي الْآفَاقِ فَنَلْقَى قَوْمًا يَقُولُونَ لَا قَدَرَ، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: إِذَا لَقِيتُمُوهُمْ فَأَخْبِرُوهُمْ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ مِنْهُمْ بَرِيءٌ وَأَنَّهُمْ مِنْهُ بُرَاءُ ثَلَاثًا، ثُمَّ أَنْشَأَ يُحَدِّثُ، بَيْنَمَا نَحْنُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَجَاءَ رَجُلٌ، فَذَكَرَ مِنْ هَيْئَتِهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (أُدْنُهُ) ) فَدَنَا، فَقَالَ: ( (أَدْنُهُ) ) فَدَنَا، فَقَالَ: ( (أَدْنُهُ) ) فَدَنَا حَتَّى كَادَ رُكْبَتَاهُ تَمَسَّا رُكْبَتَيْهِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! أَخْبِرْنِي مَا الْإِيمَانُ أَوْ عَنِ الْإِيمَانِ؟ قَالَ: ( (تُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَمَلَائِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَتُؤْمِنُ بِالْقَدَرِ) ) قَالَ سُفْيَانُ: أَرَاهُ قَالَ: ( (بِخَيْرِهِ وَشَرِّهِ) ) قَالَ: فَمَا الْإِسْلَامُ؟ قَالَ: ( (إِقَامُ الصَّلَاةِ وَإِيتَاءُ الزَّكَاةِ وَحَجُّ الْبَيْتِ وَصِيَامُ شَهْرِ رَمَضَانَ وَغُسْلٌ مِنَ الْجَنَابَةِ) ) كُلَّ ذَلِكَ قَالَ: صَدَقْتَ صَدَقْتَ، قَالَ الْقَوْمُ: مَا رَأَيْنَا رَجُلًا أَشَدَّ تَوْقِيرًا لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مِنْ هَذَا، كَأَنَّهُ يُعَلِّمُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! أَخْبِرْنِي عَنِ الْإِحْسَانِ، قَالَ: ( (أَنْ تَعْبُدَ اللَّهَ) ) أَوْ ( (تَعْبُدُهُ كَأَنَّكَ تَرَاهُ فَإِنْ لَا تَرَاهُ فَإِنَّهُ يَرَاكَ) ) كُلَّ ذَلِكَ نَقُولُ: مَا رَأَيْنَا رَجُلًا أَشَدَّ تَوْقِيرًا لِرُسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مِنْ هَذَا، فَيَقُولُ: صَدَقْتَ صَدَقْتَ، قَالَ: أَخْبِرْنِي عَنِ السَّاعَةِ، قَالَ: ( (مَا الْمَسْئُولُ عَنْهَا بِأَعْلَمَ بِهَا مِنَ السَّائِلِ) ) ، قَالَ: فَقَالَ: صَدَقْتَ، قَالَ ذَاكَ مِرَارًا، مَا رَأَيْنَا رَجُلًا أَشَدَّ تَوْقِيرًا لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مِنْ هَذَا، ثُمَّ وَلَّى، قَالَ سُفْيَانُ: فَبَلَغَنِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (الْتَمِسُوهُ) ) فَلَمْ يَجِدُوهُ، قَالَ: ( (هَذَا جِبْرِيلُ جَاءَكُمْ يُعَلِّمُكُمْ دِينَكُمْ، مَا أَتَانِي فِي صُورَةٍ إِلَّا عَرَفْتُهُ غَيْرَ هَذِهِ الصُّورَةِ) )
یحییٰ بن یعمر رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا: ہم لوگ مختلف علاقوں کا سفر کرتے ہیں اور ایسے لوگوں سے ملتے ہیں جو کہتے ہیں کہ کوئی تقدیر نہیں ہے، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: اب جب تم ان سے ملو تو ان کو یہ بتلا دینا کہ عبداللہ بن عمر ان سے اور وہ ان سے بری ہیں، انہوں نے تین دفعہ یہ بات کہی، پھر انہوں نے یہ حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ ایک آدمی آیا، پھر اس کی حالت بیان کی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”قریب ہو جا۔“ پس وہ قریب ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر فرمایا: ”مزید قریب ہو جا۔“ وہ اور قریب ہو گیا، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور قریب ہو جا۔“ پس وہ اتنا قریب ہو گیا کہ اس کے گھٹنے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھٹنوں کو مس کرنے لگے، پھر اس بندے نے کہا: ”اے اللہ کے رسول! آپ مجھے بتلائیں کہ ایمان کیا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایمان یہ ہے کہ تم اللہ تعالیٰ، فرشتوں، کتابوں، رسولوں، آخرت کے دن اور تقدیر، وہ خیر والی ہو یا شر والی، پر ایمان لاؤ۔“ اس نے کہا: ”اسلام کیا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نماز قائم کرنا، زکاۃ ادا کرنا، بیت اللہ کا حج کرنا، رمضان کے روزے رکھنا اور غسلِ جنابت کرنا اسلام ہے۔“ ہر دفعہ اس نے جواب میں کہا: ”آپ سچ فرما رہے ہیں، آپ سچ فرما رہے ہیں۔“ لوگوں نے کہا: ہم نے کوئی ایسا شخص نہیں دیکھا کہ جو اس سے زیادہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی توقیر کرنے والا ہو، لیکن ایسے لگتا ہے کہ یہ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تعلیم دے رہا ہے، بہرحال اس نے پھر کہا: ”اے اللہ کے رسول! مجھے احسان کے بارے میں بتلائیں،“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”احسان یہ ہے کہ تو اللہ تعالیٰ کی اس طرح عبادت کر گویا کہ تو اس کو دیکھ رہا ہے اور اگر تو اس کو نہیں دیکھ رہا تو وہ تو تجھے دیکھ رہا ہے۔“ ہر دفعہ ہم کہتے: ہم نے ایسا آدمی نہیں دیکھا جو اس سے زیادہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی توقیر کرنے والا ہو، پھر اس نے کہا: ”آپ سچ فرما رہے ہیں، آپ سچ فرما رہے ہیں، اچھا اب مجھے قیامت کے بارے میں بتلائیں،“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کے بارے میں تو مسئول، سائل سے زیادہ جاننے والا نہیں ہے۔“ اس نے کہا: ”آپ سچ کہہ رہے ہیں،“ اس نے کئی دفعہ یہ بات کہی، ہم نے اس شخص کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سب سے زیادہ عزت کرنے والا پایا، پھر وہ چلا گیا۔ سفیان رحمہ اللہ کہتے ہیں: مجھے یہ بات بھی موصول ہوئی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کو تلاش کرو۔“ لیکن صحابہ اس کو تلاش نہ کر سکے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ جبریل علیہ السلام تھے، وہ تم لوگوں کو دین کی تعلیم دینے کے لیے آئے تھے، پہلے تو جس صورت میں آتے تھے، میں ان کو پہچان لیتا تھا، ما سوائے اس صورت کے، (آج میں ان کو نہیں پہچان سکا)۔“ [الفتح الربانی/كتاب القدر/حدیث: 201]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط مسلم۔ أخرجه ابوداود: 4697، وقال الترمذي في السنن: 5/ 8: روي ھذا الحديث عن ابن عمر، عن النبي صلي الله عليه وآله وسلم والصحيح: عن ابن عمر عن عمر عن النبي صلي الله عليه وآله وسلم۔ وأخرجه عن عمر مسلم: 8۔، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 374 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 374»
الحكم على الحديث:
اسناده صحيح علي شرط مسلم۔ أخرجه ابوداود: 4697
حدیث نمبر: 48
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَمَّادٍ أَبُو بِشْرٍ الدُّولابِيُّ ، بِمِصْرَ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا أَشْعَثُ بْنُ عَطَّافٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْبَجَلِيِّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:"بُنِيَ الإِسْلامُ عَلَى خَمْسٍ: شَهَادَةُ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ، وَإِقَامُ الصَّلاةِ، وَإِيتَاءُ الزَّكَاةِ، وَحَجُّ الْبَيْتِ، وَصَوْمُ رَمَضَانَ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَبِيبٍ، إِلا أَشْعَثُ وَسَوْرَةُ بْنُ الْحَكَمِ الْقَاضِي
سیدنا جریر بن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر رکھی گئی ہے: ﴿لا الٰہ الا اللہ﴾ کی گواہی دینے پر۔ نماز قائم کرنے پر۔ زکوٰۃ ادا کرنے پر۔ بیت اللہ کا حج کرنے پر۔ اور رمضان کے روزے رکھنے پر۔“ [معجم صغير للطبراني/كتاب الإيمان/حدیث: 48]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 19528، 19534، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 7502، 7507، والطبراني فى «الكبير» برقم: 2363، 2364، 2368، والطبراني فى «الصغير» برقم: 782، وله شواهد من حديث عبد الله بن عمر بن الخطاب، فأما حديث عبد الله بن عمر بن الخطاب، أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 8، 4515، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 16، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2609، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 5004، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4890، والحميدي فى «مسنده» برقم: 720،وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 19912
قال الهيثمي: إسناد أحمد صحيح، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (1 / 47)»
قال الهيثمي: إسناد أحمد صحيح، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (1 / 47)»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 191
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا كَهْمَسٌ ، عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ يَعْمَرَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عن عمر : أَنَّ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلَام، قَالَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا الْإِيمَانُ؟ قَالَ: أَنْ تُؤْمِنَ بِاللَّهِ وَمَلَائِكَتِهِ، وَكُتُبِهِ، وَرُسُلِهِ، وَالْيَوْمِ الْآخِرِ، وَبِالْقَدَرِ خَيْرِهِ وَشَرِّهِ، فَقَالَ لَهُ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَام: صَدَقْتَ، قَالَ: فَتَعَجَّبْنَا مِنْهُ يَسْأَلُهُ وَيُصَدِّقُهُ، قَالَ: فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ذَاكَ جِبْرِيلُ، أَتَاكُمْ يُعَلِّمُكُمْ مَعَالِمَ دِينِكُمْ".
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جبرئیل علیہ السلام نے ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ ایمان کیا ہے؟ فرمایا: ”ایمان یہ ہے کہ تم اللہ پر، اس کے فرشتوں، کتابوں، پیغمبروں، یوم آخرت اور اچھی بری تقدیر پر یقین رکھو“، جبرائیل علیہ السلام نے فرمایا: آپ نے سچ کہا، ہمیں تعجب ہوا کہ سوال بھی کر رہے ہیں اور تصدیق بھی کر رہے ہیں، بعد میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا کہ یہ جبریل تھے جو تمہیں تمہارے دین کی اہم باتیں سکھانے آئے تھے۔ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 191]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 8
حدیث نمبر: 19220
حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، عَنْ جَرِيرٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " بُنِيَ الْإِسْلَامُ عَلَى خَمْسٍ شَهَادَةِ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَإِقَامِ الصَّلَاةِ، وَإِيتَاءِ الزَّكَاةِ، وَحَجِّ الْبَيْتِ، وَصَوْمِ رَمَضَانَ" .
حضرت جریر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے، لا الہ الا اللہ کی گواہی دینا، نماز قائم کرنا، زکوٰۃ ادا کرنا، بیت اللہ کا حج کرنا اور رمضان کے روزے رکھنا۔ [مسند احمد/تتمہ مُسْنَدِ الْكُوفِيِّينَ/حدیث: 19220]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، جابر الجعفي ضعيف لكنه توبع
حدیث نمبر: 19226
حَدَّثَنَا مَكِّيُّ ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ يَزِيدَ الْأَوْدِيُّ ، عَنْ عَامِرٍ ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " بُنِيَ الْإِسْلَامُ عَلَى خَمْسٍ شَهَادَةِ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَإِقَامِ الصَّلَاةِ، وَإِيتَاءِ الزَّكَاةِ، وَحَجِّ الْبَيْتِ، وَصِيَامِ رَمَضَانَ" .
حضرت جریر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے، لا الہ الا اللہ کی گواہی دینا، نماز قائم کرنا، زکوٰۃ ادا کرنا، بیت اللہ کا حج کرنا اور رمضان کے روزے رکھنا۔ [مسند احمد/تتمہ مُسْنَدِ الْكُوفِيِّينَ/حدیث: 19226]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، داود بن يزيد ضعيف لكنه توبع
حدیث نمبر: 79
عَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (بُنِيَ الْإِسْلَامُ عَلَى خَمْسٍ: شَهَادَةِ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَإِقَامِ الصَّلَاةِ وَإِيتَاءِ الزَّكَاةِ وَحَجِّ الْبَيْتِ وَصَوْمِ رَمَضَانَ) )
سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر رکھی گئی ہے: اللہ تعالیٰ کے ہی معبودِ برحق ہونے کی شہادت دینا، نماز قائم کرنا، زکوٰۃ ادا کرنا، بیت اللہ کا حج کرنا اور رمضان کے روزے رکھنا۔“ [الفتح الربانی/كتاب الإيمان و الإسلام/حدیث: 79]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ أخرجه ابويعلي: 7507، والطبراني في الكبير: 2364، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 19226 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 19439»
وضاحت: فوائد: … اس حدیث کا متن مشہور ہے اور تقریباً ہر خاص و عام کو یاد بھی ہے، کاش! ہمارے اندر عملی رجحان بھی پیدا ہو جاتا اور ہم اسلام کے ان پانچ ستونوں کو تعمیر کر کے اپنے سروں پر اسلام کی چھت کا سایہ کر لیتے۔
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره ۔ أخرجه ابويعلي: 7507
حدیث نمبر: 2762
«الإحسان أن تعبد الله كأنك تراه فإن لم تكن تراه فإنه يراك»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”احسان یہ ہے کہ تم اللہ کی بندگی اس طرح کرو گویا تم اسے دیکھ رہے ہو، پس اگر تم اسے نہیں دیکھ رہے تو وہ یقیناً تمہیں دیکھ رہا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 2762]
”احسان یہ ہے کہ تم اللہ کی بندگی اس طرح کرو گویا تم اسے دیکھ رہے ہو، پس اگر تم اسے نہیں دیکھ رہے تو وہ یقیناً تمہیں دیکھ رہا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 2762]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [م 3] عن عمر [حم ق هـ] عن أبي هريرة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 2797
«الإيمان: أن تؤمن بالله وملائكته وكتبه ورسله واليوم الآخر وتؤمن بالقدر خيره وشره»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”ایمان یہ ہے کہ تم اللہ، اس کے فرشتوں، اس کی کتابوں، اس کے رسولوں اور آخرت کے دن پر ایمان لاؤ، اور تم تقدیر کی اچھائی اور برائی پر بھی یقین رکھو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 2797]
”ایمان یہ ہے کہ تم اللہ، اس کے فرشتوں، اس کی کتابوں، اس کے رسولوں اور آخرت کے دن پر ایمان لاؤ، اور تم تقدیر کی اچھائی اور برائی پر بھی یقین رکھو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 2797]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [م 3] عن عمر.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 2798
«الإيمان: أن تؤمن بالله وملائكته وكتبه ورسله وتؤمن بالجنة والنار والميزان وتؤمن بالبعث بعد الموت وتؤمن بالقدر خيره وشره»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”ایمان یہ ہے کہ تم اللہ، اس کے فرشتوں، اس کی کتابوں اور اس کے رسولوں پر ایمان لاؤ، اور جنت، دوزخ اور میزان (اعمال تولنے کے ترازو) پر یقین رکھو، نیز مرنے کے بعد دوبارہ جی اٹھنے پر ایمان لاؤ اور تقدیر کی اچھائی اور برائی پر بھی یقین رکھو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 2798]
”ایمان یہ ہے کہ تم اللہ، اس کے فرشتوں، اس کی کتابوں اور اس کے رسولوں پر ایمان لاؤ، اور جنت، دوزخ اور میزان (اعمال تولنے کے ترازو) پر یقین رکھو، نیز مرنے کے بعد دوبارہ جی اٹھنے پر ایمان لاؤ اور تقدیر کی اچھائی اور برائی پر بھی یقین رکھو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 2798]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [هب] عن عمر.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 2350
حَدَّثَنِي أَبُو أُسَامَةَ الدَّقَّاقُ الْبَصْرِيُّ ، ثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَاتِمٍ ، ثَنَا سَوْرَةُ بْنُ الْحَكَمِ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: بُنِيَ الْإِسْلَامُ عَلَى خَمْسٍ: شَهَادَةِ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَأَنِّي رَسُولُ اللهِ، وَإِقَامِ الصَّلَاةِ، وَإِيتَاءِ الزَّكَاةِ، وَحَجِّ الْبَيْتِ، وَصَوْمِ رَمَضَانِ ".
سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر رکھی گئی ہے: اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں اور میں اللہ کا رسول ہوں، نماز قائم کرنا، زکاۃ ادا کرنا، بیت اللہ کا حج کرنا، اور رمضان کے روزے رکھنا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 2350]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 326، حدیث 2363»