الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
29. بَابُ اقْتِدَاءِ الْمُفْتَرِضِ بِالْمُتَنَفِّلِ وَالْمُقِيمِ بِالْمُسَافِرِ
مفترض کی متنفل کی اور مقیم کی مسافر کی اقتداء میں نماز ادا کرنا
شواہد الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 2604 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
الفتح الربانی: 2604
سنن دارقطنی: 1076
حدیث نمبر: 2604
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ كَانَ يُصَلِّي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ الْعِشَاءَ ثُمَّ يَأْتِي قَوْمَهُ فَيُصَلِّي بِهِمْ تِلْكَ الصَّلَاةَ
سیّدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیّدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ پہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نمازِ عشاء پڑھتے، پھر وہ اپنی قوم کے پاس جاتے اور ان کو عشاء پڑھاتے تھے۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الجماعة/حدیث: 2604]
تخریج الحدیث: «أخرجه مطولا البخاري: 705، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 14190، 14241 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14290»
وضاحت: فوائد: … سیّدنا معاذ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں نمازِ عشاء ادا کرتے، پھر وہ جا کر اپنی قوم کو یہی نماز پڑھاتے تھے۔ اس حدیث سے لازمی طور پر یہ ثابت ہوا کہ نفلی نماز ادا کرنے والے امام کی اقتداء میں فرضی نماز ادا کی جا سکتی ہے، یعنی ایسی صورتوں میں امام اور مقتدی کی نیتوں میں فرق آ سکتا ہے، دوسری احادیث ِ صحیحہ سے ثابت ہوتا ہے کہ مفترض کی اقتداء میں متنفل کا نماز پڑھنا بھی درست ہے۔ اسی طرح مسافر اور مقیم بھی ایک دوسرے کی اقتداء میں نماز پڑھ سکتے ہیں، مقیم کی اقتداء میں مسافر پوری نماز پڑھے گا، جیسا کہ حدیث نمبر (۱۲۱۳) اور(۱۲۱۷) میں وضاحت ہو
الحكم على الحديث:
أخرجه مطولا البخاري: 705
ترقیم العلمیہ : 1061 ترقیم الرسالہ : -- 1076
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرٍ ، وَأَبُو الأَزْهَرِ، قَالا: نا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، أَخْبَرَنِي جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّ مُعَاذًا " كَانَ يُصَلِّي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعِشَاءَ، ثُمَّ يَنْصَرِفُ إِلَى قَوْمِهِ فَيُصَلِّي لَهُمْ تِلْكَ الصَّلاةَ، هِيَ لَهُ نَافِلَةٌ وَلَهُمْ فَرِيضَةٌ" .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں عشاء کی نماز ادا کرتے تھے اور پھر اپنے محلے میں واپس چلے جاتے تھے اور ان لوگوں کو نماز پڑھایا کرتے تھے وہ نماز سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کے لیے نفل ہوتی تھی اور ان لوگوں کے لیے فرض ہوتی تھی۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1076]
ترقیم العلمیہ: 1061
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 700، 701، 705، 711، 6106، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 465، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 521، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1524، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 830، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 599، 600، 790، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 583، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 836، 986، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1075، 1076، والطبراني فى ((الصغير)) برقم: 1009، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 1283، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 14410»
«قال ابن حجر: حديث صحيح، تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي: (1 / 404)»
«قال ابن حجر: حديث صحيح، تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي: (1 / 404)»
الحكم على الحديث:
صحيح