الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
35. فَصْلٌ ثَالِثٌ فِي عَذَابِ عُصَاةِ الْمُؤْمِنِينَ فِي الْقَبْرِ وَمَا يُخَفِّفُهُ عَنْهُمْ وَإِنَّهُ أَكْثَرُهُ بِسَبَبِ التَّبَوُّلُ
گنہگار مومنوں کو قبر میں عذاب ہونے اور اس کو ہلکا کرنے والے امور کا بیان¤اور اس چیز کی وضاحت کہ یہ عذاب زیادہ پیشاب کی وجہ سے ہوتا ہے
شواہد الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 3323 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
الفتح الربانی: 3323
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2440
حدیث نمبر: 3323
عَنْ أَبِي بَكْرَةَ (نُفَيْعِ بْنِ الْحَارِثِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ) قَالَ: بَيْنَا أَنَا أُمَاشِي رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ آخِذٌ بِيَدِي وَرَجُلٌ عَنْ يَسَارِهِ فَإِذَا نَحْنُ بِقَبْرَيْنِ أَمَامَنَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (إِنَّهُمَا لَيُعَذَّبَانِ وَمَا يُعَذَّبَانِ فِي كَبِيرٍ وَبَلَى، فَأَيُّكُمْ يَأْتِينِي بِجَرِيدَةٍ) ) ، فَاسْتَبَقْنَا، فَسَبَقْتُهُ فَأَتَيْتُهُ بِجَرِيدَةٍ فَكَسَرَهَا نِصْفَيْنِ فَأَلْقَى عَلَى ذَا الْقَبْرِ قِطْعَةً وَعَلَى ذَا الْقَبْرِ قِطْعَةً وَقَالَ: ( (إِنَّهُ يُهَوِّنُ عَلَيْهِمَا مَا كَانَتَا رَطْبَتَيْنِ، وَمَا يُعَذَّبَانِ إِلَّا فِي الْبَوْلِ وَالْغِيبَةِ) )
سیّدناابوبکرہ نفیع بن حارث رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ چل رہا تھا،جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑا ہوا تھا اور ایک آدمی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بائیں جانب چل رہا تھا، اچانک دو قبریں ہمارے سامنے آ گئیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ان دونوں کو عذاب دیا جا رہا ہے اور انہیں یہ عذاب کسی بڑے گناہ کی وجہ سے نہیں ہو رہا، البتہ (یہ گناہ ہیں کبیرہ)، تم میں سے کون آدمی چھڑی لائے گا۔)) یہ سن کر ہم دونوں لپکے، لیکن میں سبقت لے گیا اورچھڑی لے آیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے دو حصوںمیں تقسیم کر کے ایک حصہ ایک قبر پر اور دوسرا دوسری قبر پر رکھ دیا اورفرمایا: جب تک یہ تر رہیں گی، تب تک ان کے عذاب میں کمی کی جائے گی اور ان کو عذاب پیشاب اور غیبت کی وجہ سے ہو رہا ہے۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الجنازة/حدیث: 3323]
تخریج الحدیث: «اسناده قوي أخرجه ابن ماجه: 349، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 20373، 20411 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 20644»
الحكم على الحديث:
اسناده قوي أخرجه ابن ماجه: 349
حدیث نمبر: 2440
«إنهما ليعذبان وما يعذبان في كبير أما أحدهما فكان لا يستنزه من البول وأما الآخر فكان يمشي بالنميمة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بے شک ان دونوں (قبر والوں) کو عذاب دیا جا رہا ہے، اور انہیں کسی ایسی بات پر عذاب نہیں دیا جا رہا (جس سے بچنا ان کے لیے مشکل ہو)۔ ان میں سے ایک شخص پیشاب کے چھینٹوں سے پرہیز نہیں کرتا تھا اور دوسرا شخص چغل خوری کرتا پھرتا تھا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ك/حدیث: 2440]
”بے شک ان دونوں (قبر والوں) کو عذاب دیا جا رہا ہے، اور انہیں کسی ایسی بات پر عذاب نہیں دیا جا رہا (جس سے بچنا ان کے لیے مشکل ہو)۔ ان میں سے ایک شخص پیشاب کے چھینٹوں سے پرہیز نہیں کرتا تھا اور دوسرا شخص چغل خوری کرتا پھرتا تھا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ك/حدیث: 2440]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق 4] عن ابن عباس [حم] عن أبي أمامة. صحيح أبي داود 15 صحيح الترغيب154.»
قال الشيخ الألباني: صحيح