الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7. بَابُ ثُبُوتِ الشَّهْرِ بِرُؤْيَةِ الْهِلَالِ فِي الصَّوْمِ وَالْفِطْرِ أَوْ إِكْمَالِ الْعِدَّةِ ثَلَاثِينَ إِنْ كَانَ
ماہِ رمضان کا آغاز اور اختتام چاند کو دیکھ کر کرنے اور بادل وغیرہ کی وجہ سے چاند نظر نہ آنے کی صورت میں تیس دن پورے کرنے کا بیان
شواہد الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 3679 (کل: 10 مقامات، 8 کتب)
صحیح مسلم: 2515
بلوغ المرام: 529
اللؤلؤ والمرجان: 656
مصنف ابن ابی شیبہ: 9269
السنن الكبرى للبيهقي: 7938
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3810
حدیث نمبر: 3679
عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ قَالَ: أَهْلَلْنَا هِلَالَ رَمَضَانَ وَنَحْنُ بِذَاتِ عِرْقٍ، قَالَ: فَأَرْسَلْنَا رَجُلًا إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ يَسْأَلُهُ فَسَأَلَهُ قَالَ هَاشِمٌ: فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (إِنَّ اللَّهَ قَدْ مَدَّ رُؤْيَتَهُ، قَالَ: هَاشِمٌ لِرُؤْيَتِهِ، فَإِنْ أُغْمِيَ عَلَيْكُمْ فَأَكْمِلُوا الْعِدَّةَ) )
۔ ابو بختری کہتے ہیں: ہم نے ذات ِ عرق کے مقام پر رمضان کا چاند دیکھا، پھر ہم نے ایک آدمی کو سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کی طرف اس کے بارے میں سوال کرنے کے لیے بھیجا، جب اس نے سوال کیا: ہاشم کہتے ہیں تو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ نے کہاکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے اس کی رؤیت کو لمبا کر دیا ہے، اگر بادل ہوں تو (شعبان) کی گنتی پوری کر لو۔ [الفتح الربانی/كتاب الصيام/حدیث: 3679]
تخریج الحدیث: «اخرجه مسلم: 1088، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 3021 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 3021»
وضاحت: فوائد: … اس حدیث کے پہلے جملے کے معنییہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے شعبان کی مدت کو رمضان کا چاند نظر آنے تک لمبا کر دیا ہے، یعنی اگر کسی وجہ سے شعبان کی۲۹ تاریخ کو چاند نظر نہ آئے تو اگلے دن کو اسی ماہ کی۳۰ تاریخ سمجھ لی جائے۔
الحكم على الحديث:
اخرجه مسلم: 1088
ترقیم عبدالباقی: 1081 ترقیم شاملہ: -- 2515
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلَّامٍ الْجُمَحِيُّ ، حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ يَعْنِي ابْنَ مُسْلِمٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ وَهُوَ ابْنُ زِيَادٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ، فَإِنْ غُمِّيَ عَلَيْكُمْ فَأَكْمِلُوا الْعَدَدَ ".
ربیع، ابن مسلم، محمد، ابن زیاد، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم چاند دیکھ کر روزہ رکھو اور چاند دیکھ کر افطار کرو اور اگر مطلع ابر آلود ہو تو تم روزوں کی تعداد پوری کرو۔“ [صحيح مسلم/كتاب الصيام/حدیث: 2515]
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چاند دیکھ کر روزہ رکھو اور چاند دیکھو تو روزہ رکھنا چھوڑ دو، اگر مہینہ کا چاند دکھائی نہ دے تو گنتی پوری کر لو (تیس دن پورے کرو)۔“ [صحيح مسلم/كتاب الصيام/حدیث: 2515]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1081
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 529
وعن ابن عمر رضي الله عنهما قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يقول: «إذا رأيتموه فصوموا وإذا رأيتموه فأفطروا، فإن غم عليكم فاقدروا له» . متفق عليه ولمسلم: «فإن أغمى عليكم فاقدروا له ثلاثين» . وللبخاري: «فأكملوا العدة ثلاثين» . وله في حديث أبي هريرة: «فأكملوا عدة شعبان ثلاثين» .
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے ”جب تم چاند دیکھ لو تو روزہ رکھو اور (عید کے لیے) چاند دیکھ لو تو افطار کر دو۔ اگر مطلع ابر آلود ہو تو اس کے لیے اندازہ لگا لو۔“ (متفق علیہ) مسلم کے الفاظ ہیں ”اگر مطلع ابر آلود ہو تو پھر اس کے لیے تیس دن کی گنتی کا اندازہ رکھو۔“ اور بخاری کے الفاظ ہیں ”پھر تیس روز کی گنتی اور تعداد پوری کرو۔“ اور بخاری میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے ”پھر تم شعبان کے تیس دن پورے کرو۔“ (بخاری و مسلم) [بلوغ المرام/حدیث: 529]
«وَعَنِ» اور سے – «ابْنِ عُمَرَ» ابن عمر – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا» اللہ ان دونوں سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «سَمِعْتُ» میں نے سنا – «رَسُولَ اللَّهِ» اللہ کے رسول کو – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «يَقُولُ» فرماتے ہوئے: – «إِذَا رَأَيْتُمُوهُ» جب تم اسے (چاند کو) دیکھو – «فَصُومُوا» تو روزہ رکھو – «وَإِذَا رَأَيْتُمُوهُ» اور جب تم اسے دیکھو – «فَأَفْطِرُوا» تو روزہ چھوڑ دو – «فَإِنْ غُمَّ» پس اگر (بادل سے) چھپا دیا جائے – «عَلَيْكُمْ» تم پر – «فَاقْدُرُوا لَهُ» تو اس کا اندازہ کرو۔ – «مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ» اس پر (بخاری و مسلم کا) اتفاق ہے۔ – «وَلِمُسْلِمٍ» اور مسلم کی روایت میں ہے: – «فَإِنْ أُغْمِيَ» پس اگر چھپا دیا جائے – «عَلَيْكُمْ» تم پر – «فَاقْدُرُوا لَهُ» تو اس کا اندازہ کرو – «ثَلَاثِينَ» تیس (دن)۔ – «وَلِلْبُخَارِيِّ» اور بخاری کی روایت میں ہے: – «فَأَكْمِلُوا» تو پوری کرو – «الْعِدَّةَ» گنتی – «ثَلَاثِينَ» تیس۔ – «وَلَهُ» اور ان (بخاری) کی روایت میں ہے – «فِي حَدِيثِ» کی حدیث میں – «أَبِي هُرَيْرَةَ» ابو ہریرہ – «فَأَكْمِلُوا» تو پوری کرو – «عِدَّةَ شَعْبَانَ» شعبان کی گنتی – «ثَلَاثِينَ» تیس۔
اور سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جب تم (رمضان کا) چاند دیکھو تو روزہ رکھو اور جب (شوال کا) چاند دیکھو تو روزہ چھوڑ دو، اور اگر (بادل کی وجہ سے) چاند تم پر چھپ جائے تو اس کا اندازہ کر لو۔“ (بخاری و مسلم) متفق علیہ۔ اور مسلم کی روایت میں ہے: ”اگر تم پر چاند چھپ جائے تو اس کے لیے تیس دن کا اندازہ کرو۔“ اور بخاری کی روایت میں ہے: ”تو گنتی تیس پوری کرو۔“ اور بخاری ہی میں سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث میں ہے: ”تو شعبان کی گنتی تیس دن پوری کرو۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 529]
اور سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جب تم (رمضان کا) چاند دیکھو تو روزہ رکھو اور جب (شوال کا) چاند دیکھو تو روزہ چھوڑ دو، اور اگر (بادل کی وجہ سے) چاند تم پر چھپ جائے تو اس کا اندازہ کر لو۔“ (بخاری و مسلم) متفق علیہ۔ اور مسلم کی روایت میں ہے: ”اگر تم پر چاند چھپ جائے تو اس کے لیے تیس دن کا اندازہ کرو۔“ اور بخاری کی روایت میں ہے: ”تو گنتی تیس پوری کرو۔“ اور بخاری ہی میں سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث میں ہے: ”تو شعبان کی گنتی تیس دن پوری کرو۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 529]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الصوم، باب قول النبي صلي الله عليه وسلم إذا رأيتم الهلال فصوموا، حديث:1906، ومسلم، الصيام، باب وجوب صوم رمضان، حديث:1080، وحديث أبي هريرة أخرجه البخاري، الصوم، حديث:1909، ومسلم، الصيام، حديث:1081.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 9472
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْأُمَوِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَة ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم: " صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ، وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ الشَّهْرُ، فَأَكْمِلُوا الْعِدَّةَ ثَلَاثِينَ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا چاند دیکھ کر روزہ رکھا کرو، چاند دیکھ کر عید منایا کرو۔ اگر چاند نظر نہ آئے اور آسمان پر ابر چھایا ہو کیا تیس کی گنتی پوری کیا کرو۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 9472]
الحكم على الحديث:
حدیث صحیح ، خ : 1909 ، م : 1081 ، وھذا إسناد ضعیف ، الحجاج بن أرطاۃ مدلس ، وقد عنعن
حدیث نمبر: 9556
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ شُعْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ، وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَأَكْمِلُوا الْعِدَّةَ ثَلَاثِينَ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ چاند دیکھ کر روزہ رکھا کرو چاند دیکھ کر عید منایا کرو، اگر چاند نظر نہ آئے اور آسمان پر ابر چھایا ہو تو تیس کی گنتی پوری کیا کرو۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 9556]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح ، خ : 1909 ، م : 1081
حدیث نمبر: 656
656 صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه، قَالَ: قَالَ النَّبَيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَوْ قَالَ: قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صُوموا لِرُؤْيَتِهِ وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ، فَإِنْ غُبِّيَ عَلَيْكُمْ فَأَكْمِلُوا عِدَّةَ شَعْبَانَ ثَلاَثِينَ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یا یوں کہا کہ ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چاند ہی دیکھ کر روزے شروع کرو اور چاند ہی دیکھ کر روزہ موقوف کرو اور اگر ابر آ جائے تو شعبان کے تیس دن پورے کر لو۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الصيام/حدیث: 656]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 30 كتاب الصوم: 11 باب قول النبي صلی اللہ علیہ وسلم إذا رأيتم الهلال فصوموا وإذا رأيتموه فأفطروا»
الحكم على الحديث:
«صحیح»
ترقیم عوامۃ: 9114 ترقیم الشثری: -- 9269
حدثنا حدثنا ابو الاحوص، عن ابي إسحاق، عن ابي الاحوص، عن عبد الله ، قال: " صوموا لرؤيته، وافطروا لرؤيته، فإن غم عليكم فاكملوا ثلاثين"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز، ص]: (غمي).
(٢) في [ص، ز]: (فأتموا).
(٣) صحيح.
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ چاند دیکھ کر روزہ رکھو اور چاند دیکھ کر عید مناؤ، اگر بادل چھا جائیں تو تیس روزے پورے کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9269]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 9561، ترقيم محمد عوامة: 9114»
حدیث نمبر: 3677
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمُ الشَّهْرُ، فَأَكْمِلُوا الْعِدَّةَ ثَلَاثِينَ) )
۔ سیدناابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: چاند دیکھ کر روزے رکھنا شروع کیا کرو اور چاند دیکھ کر ہی روزے ترک کیا کرو، ہاں اگر بادل کی وجہ سے چاند دکھائی نہ دے تو تیس کی گنتی پوری کرو۔ [الفتح الربانی/كتاب الصيام/حدیث: 3677]
تخریج الحدیث: «اخرجه مسلم: 1081، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 9472 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 9453»
الحكم على الحديث:
اخرجه مسلم: 1081
حدیث نمبر: 7938
وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا عِمْرَانُ الْقَطَّانُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أَبِي بَكْرَةَ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ، وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَأَكْمِلُوا الْعِدَّةَ ثَلَاثِينَ يَوْمًا".
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کے نظر آنے پر روزہ رکھو اور اس کے نظر آنے پر افطار کرلو، اگر تم پر بادل ہو جائیں تو پھر تیس دن کی گنتی کرو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 7938]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه الطبراني»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 3810
«صوموا لرؤيته وأفطروا لرؤيته فإن غم عليكم فأكملوا شعبان ثلاثين»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”چاند دیکھ کر روزہ رکھو اور چاند دیکھ کر روزہ چھوڑو، اور اگر (چاند) تم پر مخفی ہو جائے تو شعبان کے تیس دن پورے کر لو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الصاد/حدیث: 3810]
”چاند دیکھ کر روزہ رکھو اور چاند دیکھ کر روزہ چھوڑو، اور اگر (چاند) تم پر مخفی ہو جائے تو شعبان کے تیس دن پورے کر لو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الصاد/حدیث: 3810]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ق ن] عن أبي هريرة ... [ن] عن ابن عباس [طب] عن البراء. الروض النضير 1099»
قال الشيخ الألباني: صحيح