الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
5. بَابُ مَا يُقَالُ مِنَ الذِّكْرِ فِي الطَّوَافِ وَعِنْدَ الِاسْتِلَامِ وَمَا كَانَ يَقُولُهُ أَهْلُ
طواف اور استلام کے موقع پر کیا جانے والا ذکر، جاہلیت والے لوگ طواف میںکیا کہتے تھے اور¤دورانِ طواف کلام نہ کرنے کا مستحب ہونا، ان سب امور کا بیان
شواہد الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 4382 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
الفتح الربانی: 4382
مصنف ابن ابی شیبہ: 31613
حدیث نمبر: 4382
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ السَّائِبِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ بَيْنَ الرُّكْنِ الْيَمَانِيِّ وَالْحَجَرِ: {رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ}
۔ سیدنا عبداللہ بن سائب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے سناکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رکن یمانی اورحجراسود کے درمیان یہ دعا پڑھ رہے تھے: {رَبَّنَا آتِنَا فِیْ الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَ فِیْ الْآخِـرَۃِ حَسَنَـۃً وَقِـنَا عَذَابَ النَّارِ} (اے ہمارے رب! ہمیں دنیا میں بھلائی عطافرما اورآخرت میں بھی بھلائی نصیب فرمانا اور ہمیں جہنم کے عذاب سے محفوظ فرما)۔ (سورۂ بقرہ:۲۰۱) [الفتح الربانی/طواف المفرد والقارن والمتمتع/حدیث: 4382]
تخریج الحدیث: «اسناده محتمل للتحسين۔ أخرجه ابوداود: 1892، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 15399 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 15474»
وضاحت: فوائد: … طواف کے دوران رکن یمانی اور حجر اسود کے درمیانیہ دعا بطورِ خاص پڑھنی چاہیے، چکر کے باقی حصے میں کوئی بھی ذکر اور دعا کی جا سکتی ہے اور درود و سلام بھی پڑھا جا سکتا ہے، کسی چکر کا کوئی مخصوص ذکر نہیں ہے، چونکہ طواف کو نماز کہا گیا ہے اور ساری کی ساری نماز ذکر پر مشتمل ہے، اس لیے طواف میں بھی کثرت کے ساتھ ذکر کرنا چاہیے۔
الحكم على الحديث:
اسناده محتمل للتحسين۔ أخرجه ابوداود: 1892
ترقیم عوامۃ: 30250 ترقیم الشثری: -- 31613
حدثنا وكيع ، عن سفيان ، عن منصور ، عن هلال بن يساف ، عن ابي شعبة عن ابن عمر : انه كان يقول عند الركن [او الحجر] : ربنا آتنا في الدنيا حسنة وفي الآخرة حسنة وقنا عذاب النار.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول، أبو شعبة هو البكري من أهل البصرة لم يوثقه أحد، والخبر أخرجه عبد الرزاق (٨٩٦٤)، والطبراني في الدعاء (٨٥٦)، والفاكهي (٧١).
حضرت ابو شعبہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما رکن یمانی اور حجر اسود کے درمیان یہ دعا پڑھا کرتے تھے، ہمارے رب! دے ہمیں خوبی دنیا میں، اور آخرت میں خوبی اور ہمیں جہنم کے عذاب سے بچا لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31613]
تخریج الحدیث: «أخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 8965، 8964، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 31641، ترقيم محمد عوامة: 30250»