الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
25. بَابُ وَقْتِ رَمْيِ جَمْرَةِ الْعَقَبَةِ يَوْمَ النَّحْرِ
یوم نحریعنی دس ذوالحجہ کوجمرۂ عقبہ کی رمی کے وقت کا بیان
شواہد الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 4501 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
الفتح الربانی: 4501
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 5613
حدیث نمبر: 4501
عَنْ شُعْبَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ بِهِ مَعَ أَهْلِهِ إِلَى مِنَى يَوْمَ النَّحْرِ فَرَمَوْا الْجَمْرَةَ مَعَ الْفَجْرِ
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو دس ذوالحجہ کو اپنے اہل کے ساتھ منیٰ کی طرف روانہ کیا تھا، ان حضرات نے فجر ہوتے ہی رمی کرلی تھی۔ [الفتح الربانی/طواف المفرد والقارن والمتمتع/حدیث: 4501]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لضعف شعبة مولي ابن عباس۔ أخرجه الطيالسي: 2729، والطبراني: 12220، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2936 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2936»
الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف لضعف شعبة مولي ابن عباس۔ أخرجه الطيالسي: 2729
حدیث نمبر: 5613
عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَهَا أَنْ تُوَافِيَ صَلَاةَ الصُّبْحِ يَوْمَ النَّحْرِ بِمَكَّةَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَهُوَ مُشْكِلٌ مُسْتَبْعَدٌ ; لِأَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ مَنْ قَدِمَ مِنْ ضَعَفَةِ أَهْلِهِ: أَنْ لَا يَرْمُوا الْجَمْرَةَ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ، وَلَمْ يَقْدِمِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَكَّةَ حَتَّى رَمَى وَحَلَقَ وَذَبَحَ، فَكَيْفَ يُوَاعِدُهَا؟ وَهَذَا بَعِيدٌ.

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہما بیان کرتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یہ حکم دیا تھا کہ وہ قربانی کے دن صبح کی نماز مکہ میں ادا کریں۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں لیکن یہ بات مشکل اور بعید از امکان ہے کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اہل خانہ میں سے جن کمزور افراد کو پہلے بھجوا دیا تھا انہیں یہ حکم دیا تھا کہ وہ سورج نکلنے تک جمرات کو کنکریاں نہ ماریں اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رمی کر لینے کے بعد سر مونڈوا لینے کے بعد اور قربانی کرنے کے بعد مکہ تشریف لائے تھے تو آپ انہیں یہ کیسے تاکید کر سکتے ہیں؟ یہ بات بعید از امکان ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5613]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7000) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (343/23408) اخرجه احمد فى المسند (291/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 25953»
الحكم على الحديث:
«رجاله رجال الصحيح» (لیکن متن میں اشکال کی وجہ سے مستبعد ہے۔)