الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
11. فَضْلُ الشُّهَدَاءِ
شہداء کی فضیلت
شواہد الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 4886 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
الفتح الربانی: 4886
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 3797
حدیث نمبر: 4886
عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَا عَلَى الْأَرْضِ مِنْ نَفْسٍ تَمُوتُ وَلَهَا عِنْدَ اللَّهِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى خَيْرٌ تُحِبُّ أَنْ تَرْجِعَ إِلَيْكُمْ إِلَّا الْمَقْتُولُ وَقَالَ رَوْحٌ إِلَّا الْقَتِيلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَإِنَّهُ يُحِبُّ أَنْ يَرْجِعَ فَيُقْتَلَ مَرَّةً أُخْرَى
۔ سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: زمین پر کوئی ایسا نفس نہیں ہے، جو وفات پائے اور اس کے لیے اللہ تعالیٰ کے ہاں خیر ہو اور وہ پھر بھی دنیا کی طرف لوٹنے کو پسند کرے، ما سوائے شہید فی سبیل اللہ کے، پس بیشک وہ یہ پسند کرتا ہے کہ وہ واپس لوٹے اور اس کو دوبارہ شہید کر دیا جائے۔ [الفتح الربانی/كتاب الجهاد/حدیث: 4886]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، أخرجه النسائي: 6/35، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 22710 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 23086»
وضاحت: فوائد: … یہ صرف شہید کا اعزاز ہے کہ وہ اپنے انجام کو مزید بہتر بنانے کے لیے دوبارہ شہید ہونے ترجیح دے گا۔
الحكم على الحديث:
حديث صحيح
حدیث نمبر: 3797
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ النَّرْسِيُّ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، قَالَ: سَمِعْتُ حُمَيْدًا يُحَدِّثُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: مَا مِنْ عَبْدٍ يَمُوتُ، وَلَهُ عِنْدَ اللهِ خَيْرٌ، يُحِبُّ أَنْ يَرْجِعَ إِلَى الدُّنْيَا وَلَهُ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا، إِلَّا الشَّهِيدُ، لِمَا يَرَى مِنْ فَضْلِ الشَّهَادَةِ، فَإِنَّهُ يُحِبُّ أَنْ يَرْجِعَ إِلَى الدُّنْيَا فَيُقْتَلَ مَرَّةً أُخْرَى.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کوئی بھی ایسا بندہ جو وفات پا جائے اور اللہ کے ہاں اس کے لیے خیر و بھلائی مقدر ہو، وہ دنیا میں واپس آنے کی تمنا نہیں کرتا خواہ اسے پوری دنیا اور اس کی تمام نعمتیں ہی کیوں نہ دے دی جائیں، سوائے شہید کے؛ کیونکہ وہ شہادت کی فضیلت اور اس کے اجر و ثواب کا مشاہدہ کر چکا ہوتا ہے، چنانچہ وہ اس بات کی خواہش کرتا ہے کہ وہ دوبارہ دنیا میں لوٹ جائے تاکہ اسے ایک مرتبہ پھر اللہ کی راہ میں شہید کیا جائے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3797]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح على شرط البخاري ومسلم وهو حديث صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2642، 2662، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1877، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1643، وأخرجه سنن النسائي برقم: 3160، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11592، 11864، 12147، 12360، 13099، 13216، 13514، 13552، 13619، 13669، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2409، وأخرجه فتح الباري برقم: 2662، وأخرجه مسند البزار برقم: 2726، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2452، وأخرجه شرح السنة برقم: 2628، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3785»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2642، 2662، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1877، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1643، وأخرجه سنن النسائي برقم: 3160، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11592، 11864، 12147، 12360، 13099، 13216، 13514، 13552، 13619، 13669، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2409، وأخرجه فتح الباري برقم: 2662، وأخرجه مسند البزار برقم: 2726، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2452، وأخرجه شرح السنة برقم: 2628، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3785»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح على شرط البخاري ومسلم وهو حديث صحيح