الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
17. بَاب مَا يُذْكَرُ فِيمَنْ نَذَرَ الصَّدْقَةَ بِمَالِهِ كُلِّهِ
اس شخص کا بیان جس نے سارا مال صدقہ کر دینے کی نذر مانی
شواہد الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 5383 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
الفتح الربانی: 5383
المعجم الکبیر للطبرانی: 4495
حدیث نمبر: 5383
عَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ مِنْ تَوْبَتِي أَنْ أَنْخَلِعَ مِنْ مَالِي صَدَقَةً إِلَى اللَّهِ تَعَالَى وَإِلَى رَسُولِهِ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَمْسِكْ بَعْضَ مَالِكَ فَهُوَ خَيْرٌ لَكَ قَالَ فَقُلْتُ إِنِّي أُمْسِكُ سَهْمِي الَّذِي بِخَيْبَرَ
۔ سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انھوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! بیشک میری توبہ کے قبول ہونے کا تقاضا ہے کہ میں اپنے مال کے بیچ سے نکل جاؤں اور اس کو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے لیے صدقہ کردوں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کچھ مال اپنے پاس رہنے دو، اس میں تمہارے لیے بہتری ہو گی۔ میں نے کہا: تو پھر میں وہ حصہ اپنے پاس رکھ لیتا ہوں،جو مجھے خیبر میںملا تھا۔ [الفتح الربانی/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 5383]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 2950، 3889، 4676، ومسلم: 2769، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 27175 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 27717»
وضاحت: فوائد: … اس حدیث میںنذر کی وضاحت تو نہیں ہے، لیکن جب سیدنا کعب رضی اللہ عنہ نے قبولیت ِ توبہ کی وجہ سے
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 2950
حدیث نمبر: 4495
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْخَلَّالُ ، ثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدٍ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى التَّمِيمِيُّ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، حَدَّثَنِي بَعْضُ ابْنِ السَّائِبِ بْنِ أَبِي لُبَابَةَ ، عَنْ أَبِي لُبَابَةَ أَنَّهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ مِنْ تَوْبَتِي أَنْ أَهْجُرَ دَارَ قَوْمِي الَّتِي أَصَبْتُ فِيهَا الذَّنْبَ، وَأَنْخَلِعُ مِنْ مَالِي صَدَقَةً إِلَى اللهِ وَرَسُولِهِ! فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يُجْزِئُ عَنْكَ الثُّلُثُ مِنْ مَالِكِ.
سیدنا ابولبابہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میری توبہ میں یہ بھی شامل ہے کہ میں اپنی قوم کے اس گھر کو چھوڑ دوں جہاں مجھ سے گناہ سرزد ہوا، اور اپنا مال اللہ اور اس کے رسول کے لیے صدقہ کر کے اس سے الگ ہو جاؤں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے مال میں سے تہائی تمہارے لیے کافی ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الراء/حدیث: 4495]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 33، حدیث 4510»