🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
53. بَابُ السِّوَاكِ عِنْدَ الِاسْتِيقَاظِ مِنَ النَّوْمِ وَعِنْدَ التَّهَجُّدِ وَدُخُولِ الْمَنْزِلِ
نیند سے بیدار ہوتے وقت، تہجد کے وقت اور گھر میں داخل ہوتے وقت مسواک کرنے کا بیان
شواہد الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 572 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
الفتح الربانی: 572
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 3290
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 572
عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ شُرَيْحٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا رَأَى الْمَطْرَ قَالَ: ( (اللَّهُمَّ صَيِّبًا نَافِعًا) ) قَالَ: وَسَأَلْتُ عَائِشَةَ بِأَيِّ شَيْءٍ كَانَ يَبْدَأُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِذَا دَخَلَ بَيْتَهُ؟ قَالَتْ: بِالسِّوَاكِ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب بارش کو دیکھتے تو یہ دعا کرتے: «اللّٰہُمَّ صَیِّبًا نَافِعًا» … ”اے اللہ! نفع مند بارش نازل فرما۔“ شریح رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب گھر میں داخل ہوتے تو کسی چیز سے ابتدا کرتے تھے، انہوں نے کہا: ”مسواک سے۔“ [الفتح الربانی/كتاب الطهارة/حدیث: 572]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط مسلم۔ أخرجه النسائي: 3/ 164، وأخرجه مسلم: 253 دون القسم الاول، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 24144 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 24645»
وضاحت: فوائد: … نیند، گفتگو اور کچھ دیر گزر جانے سے معدہ کے بخارات کی وجہ سے منہ میں تغیر پیدا ہو جاتا ہے، اس لیے ایسے اوقات میں مسواک کی جاتی ہے۔

الحكم على الحديث:
اسناده صحيح علي شرط مسلم۔ أخرجه النسائي: 3/ 164
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3290
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُمَا - قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا رَأَى الْمَطَرَ قَالَ:" اللَّهُمَّ صَيِّبًا نَافِعًا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ عَاصِمِ بْنِ صُهَيْبٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب بارش دیکھتے تھے، تو یہ دعا کرتے تھے: ”اے اللہ! یہ تیز بارش ہو اور نفع دینے والی ہو“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن عاصم بن صہیب ہے، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3290]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں