🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
39. باب فضل إحسان العِشْرَةِ وَحُسْنِ الْخُلُقِ مَعَ الزوجة
بیوی کے ساتھ حسن معاشرت و حسن اخلاق سے پیش آنے کی فضیلت کا بیان
شواہد الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 7130 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
الفتح الربانی: 7130
المعجم الاوسط: 9081
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7130
عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِنَّ الْمَرْأَةَ خُلِقَتْ مِنْ ضِلَعٍ وَإِنَّكَ إِنْ تُرِدْ إِقَامَةَ الضِّلَعِ تَكْسِرْهَا فَدَارِهَا تَعِشْ بِهَا
۔ سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: عورت پسلی سے پیدا کی گئی ہے، اگر تم اس کو سیدھا کرنا چاہو گے تو اس کو توڑ ڈالو گے، اس لیے اس کے ساتھ لطف و نرمی والا سلوک کرو، تاکہ تم اس کے ساتھ زندگی گزارتے رہو۔ [الفتح الربانی/بيان موانع النكاح/حدیث: 7130]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، أخرجه ابن ابي شيبة: 5/ 275، والبزار: 1176، وابن حبان: 4178، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 20093 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 20353»
وضاحت: فوائد: … یہ آدمی کا پورا نہ ہونے والا خواب ہو گا کہ اس کی بیوی سو فیصد اس کی خواہشات کی تکمیل کرے، کیونکہ اللہ تعالی نے خواتین میں اتنی اہلیت ہی نہیں رکھی، الا ما شاء اللہ، کسی علاقے میں ایک دو مثالیں ہو بھی سکتی ہیں۔ لہذا خاوند کو عورت کی اس فطرت کو سامنے رکھ کر کچھ صبر کا مظاہرہ بھی کرنا چاہیے۔
حافظ ابن حجر نے کہا: اس حدیث سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ سیدہ حواء علیہا السلام، آدم علیہ السلام کی بائیں پسلی سے پیدا ہوئی تھیں۔

الحكم على الحديث:
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9081
حَدَّثَنَا مَسْلَمَةُ بْنُ جَابِرٍ ، نَا مُنَبِّهُ بْنُ عُثْمَانَ ، حَدَّثَنِي صَدَقَةُ ، نَا الْوَضِينُ بْنُ عَطَاءٍ ، عَنْ عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيِّ ، عَنِ الْحَسَنِ .
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: الْمَرْأَةُ خُلِقَتْ مِنْ ضِلَعٍ، وَلَا يَسْتَقِيمُ لَكَ عَلَى خُلُقٍ وَاحِدٍ، فَإِنْ تُقِمْهَا تَكْسِرْهَا، فَدَارِهَا تَعِشْ بِهَا.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْوَضِينِ إِلَّا صَدَقَةُ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُنَبِّهُ بْنُ عُثْمَانَ .
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عورت پسلی سے پیدا کی گئی ہے، وہ تمہارے لیے ایک ہی طرز پر سیدھی نہیں رہ سکتی، اگر تم اسے سیدھا کرنے لگو گے تو اسے توڑ بیٹھو گے، لہٰذا اس کے ساتھ نرمی اور مدارات سے کام لو، اسی طرح تم اس کے ساتھ زندگی گزار سکو گے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو وضین سے صدقہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور منبہ بن عثمان اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 9081]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3331، 5184، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1468، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4179، 4180، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 9095، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1188، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2268، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 14840، وأحمد فى «مسنده» برقم: 9655، 9929، 10593، 11010، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1202، والبزار فى «مسنده» برقم: 7750، 7908، 8369، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 19617، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 283، 565، 3966»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں