🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. بَابُ سُورَةِ الْفَاتِحَةِ وَ مَا وَرَدَ فِي فَضْلِهَا
سورۂ فاتحہ کی تفسیر اور اس کی فضیلت کا بیان
شواہد الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 8477 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
الفتح الربانی: 8477
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 184
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1394
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 3518
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 5606
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8477
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَا أَنْزَلَ اللَّهُ فِي التَّوْرَاةِ وَلَا فِي الْإِنْجِيلِ مِثْلَ أُمِّ الْقُرْآنِ وَهِيَ السَّبْعُ الْمَثَانِي وَهِيَ مَقْسُومَةٌ بَيْنِي وَبَيْنَ عَبْدِي وَلِعَبْدِي مَا سَأَلَ
۔ سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ سورۂ فاتحہ جیسی سورت نہ تورات میںنازل کی اور نہ انجیل میں،یہی بار بار پڑھی جانے والی سات آیات ہیں اور یہ سورت میں (اللہ) اور میرے بندے کے درمیان تقسیم کی گئی ہے اور میرے بندے کے لیے وہی کچھ ہے، جو اس نے سوال کیا۔ [الفتح الربانی/أبواب تفسير القرآن وفضائل السور والآيات حسب ترتيب النزول/حدیث: 8477]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط مسلم۔ أخرجه الترمذي: 3125، والنسائي: 2/ 139، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 21094 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 21410»
وضاحت: فوائد: … سورۂ فاتحہ کو اللہ تعالی اور اس کے بندے کے مابین کیسے تقسیم کیا گیا ہے؟ درج ذیل حدیث میں تفصیل بیان کی گئی ہے: سیّدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ((مَنْ صَلّٰی صَلَاۃً لَمْ یَقْرَأْ فِیْہَا بِأُمِّ الْقُرْآنِ (وَفِیْ رِوَایَۃٍ بِفَاتِحَۃِ الْکِتَابِ) فَھِیَ خِدَاجٌ، ھِیَ خِدَاجٌ غَیْرُ تَمَامٍ۔)) قَالَ أَبُوْ السَّائِبِ لِأَبِیْ ھُرَیْرَۃَ: إِنِّیْ أَ کُوْنُ أَ حْیَانًا وَرَائَ الإِْمَامِ، قَالَ أَ بُوْ السَّائِبِ: فَغَمَزَ أَ بُوْھُرَیْرَۃَ ذِرَاعِیْ، فَقَالَ: یَافَارِسِیُّ! اِقْرَأْھَا فِیْ نَفْسِکَ،إِنِّی سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُوْلُ: ((قَالَ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ: قَسَمْتُ الصَّلَاۃَ بَیْنِیْ وَبَیْنَ عَبْدِیْ نِصْفَیْنِ فَنِصْفُہَا لِیْ وَنِصْفُہَا لِعَبْدِی وَلِعَبْدِی مَا سَأَلَ۔)) قَالَ أَ بُوْھُرَیْرَۃَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم: ((اِقْرَئُ وْا یَقُوْلُ فَیَقُوْلُ الْعَبْدُ: {اَلَحْمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ} فَیَقُوْلُ اللّٰہُ: حَمِدَنِیْ عَبْدِیْ، وَیَقُوْلُ الْعَبْدُ: {اَلرَّحْمٰنِ الرْحِیْمِ} فَیَقُوْلُ اللّٰہُ: أَ ثْنٰی عَلَیَّ عَبْدِی، فَیَقُوْلُ الْعَبْدُ: {مَالِکِ یَوْمِ الدِّیِن} فَیَقُوْلُ اللّٰہُ: مَجَّدَنِیْ عَبْدِیْ، وَقَالَ: ھٰذِہٖبَیْنِیْ وَبَیْنَ عَبْدِیْ،یَقُوْلُ الْعَبْدُ: {إِیَّاکَ نَعْبُدُ وَإِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ} قَالَ: أَ جِدُھاَ لِعَبْدِیْ وَلِعَبْدِیْ مَا سأَ لَ، قَالَ یَقُوْلُعَبْدِیْ: {اِھْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَـقِیْمَ۔ صِرَاطَ الَّذِیْنَ أَ نْعَمْتَ عَلَیْہِمْ غَیْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْہِمْ وَلَا الضَّالِّیْنَ} یَقُوْلُ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ: ھٰذَا لِعَبْدِیْ وَلِعَبْدِیْ مَا سَأَ لَ۔)) … جس نے نماز پڑھی اور اس میں اس نے ام القرآن یعنی سورۂ فاتحہ نہیں پڑھی تو وہ نماز ناقص ہے، ناقص ہے، نامکمل ہے۔ ابو السائب نے سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے کہا: بسا اوقات میں امام کے پیچھے ہوتا ہوں، (تو اس وقت میں فاتحہ کی تلاوت کیسے کروں)؟ سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے جواب دیتے ہوئے میرے بازو کو دبایا اور کہا: اے فارسی! اسے اپنے دل میں پڑھ لیاکر، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: اللہ تعالی کہتا ہے: میں نے نماز (یعنی سورۂ فاتحہ) کو اپنے اور اپنے بندے کے درمیان دو حصوں میں تقسیم کیا ہے، اس کا نصف میرے لیے ہے اور نصف میرے بندے کے لیے، اور میرے بندے کیلئے وہ ہے جو وہ سوال کرے۔ سیّدناأبو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: فاتحہ پڑھو، جب بندہ {اَلَحْمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ} پڑھتا ہے تو اللہ فرماتاہے: میرے بندے نے میری تعریف کی ہے۔ جب بندہ {اَلرَّحْمَنِ الرْحِیْمِ} کہتا ہے تو اللہ فرماتا ہے: میرے بندے نے میری ثنا بیان کی، جب بندہ {مَالِکِ یَوْمِ الدِّیِن} پڑھتا ہے تو اللہ فرماتا ہے: میرے بندے نے میری شان بیان کی۔ اور اللہ تعالی کہتا ہے: یہ (اگلی آیت) میرے اور میرے بندے کے درمیان ہے، جب بندہ کہتا ہے: {إِیَّاکَ نَعْبُدُ وَإِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ}کہتا ہے تو اللہ فرماتا ہے: میں اس (آیت کے دوسرے جملے کو) اپنے بندے کے لیے پاتا ہوں اور میرے بندے کے لیے وہ ہے جو اس نے سوال کیا،جب بندہ کہتا ہے: {اِھْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَـقِیْمَ۔ صِرَاطَ الَّذِیْنَ أَ نْعَمْتَ عَلَیْہِمْ غَیْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْہِمْ وَلَا الضَّالِّیْنَ} تو اللہ تعالی فرماتا ہے: یہ میرے بندے کے لیے ہے اور میرے بندے کے لیے وہ ہے جو اس نے سوال کیا ہے۔ (مسلم: ۳۹۵، واللفظ لاحمد)
اس باب کی احادیث میں سورۂ فاتحہ کی فضیلت بیان کی گئی ہے، یہی وہ عظیم سورت ہے، جس کو اس کے مضمون کی وجہ سے ہر نماز کی ہر رکعت میں فرض کیا گیا ہے۔

الحكم على الحديث:
اسناده صحيح علي شرط مسلم ۔ أخرجه الترمذي: 3125
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 184
حَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مَالِك، عَنْ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَعْقُوبَ ، أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ مَوْلَى عَامِرِ بْنِ كُرَيْزٍ، أَخْبَرَهُ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَادَى أُبَيَّ بْنَ كَعْبٍ وَهُوَ يُصَلِّي، فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ صَلَاتِهِ لَحِقَهُ، فَوَضَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَهُ عَلَى يَدِهِ وَهُوَ يُرِيدُ أَنْ يَخْرُجَ مِنْ بَاب الْمَسْجِدِ، فَقَالَ:" إِنِّي لَأَرْجُو أَنْ لَا تَخْرُجَ مِنَ الْمَسْجِدِ، حَتَّى تَعْلَمَ سُورَةً مَا أَنْزَلَ اللَّهُ فِي التَّوْرَاةِ وَلَا فِي الْإِنْجِيلِ وَلَا فِي الْقُرْآنِ مِثْلَهَا". قَالَ أُبَيٌّ: فَجَعَلْتُ أُبْطِئُ فِي الْمَشْيِ رَجَاءَ ذَلِكَ، ثُمَّ قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، السُّورَةَ الَّتِي وَعَدْتَنِي، قَالَ:" كَيْفَ تَقْرَأُ إِذَا افْتَتَحْتَ الصَّلَاةَ؟" قَالَ: فَقَرَأْتُ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ حَتَّى أَتَيْتُ عَلَى آخِرِهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " هِيَ هَذِهِ السُّورَةُ وَهِيَ السَّبْعُ الْمَثَانِي، وَالْقُرْآنُ الْعَظِيمُ الَّذِي أُعْطِيتُ"
ابوسعید مولیٰ عامر بن کریز سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پکارا سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کو اور وہ نماز پڑھ رہے تھے، تو جب نماز سے فارغ ہوئے مل گئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے، پس رکھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہاتھ اپنا سیدنا اُبی رضی اللہ عنہ کے ہاتھ پر، اور وہ نکلناچاہتے تھے مسجد کے دروازے سے، سو فرمایا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے: ”میں چاہتا ہوں کہ نہ نکلے تو مسجد کے دروازے سے یہاں تک کہ سیکھ لے ایک سورت ایسی کہ نہیں اُتری توریت اور انجیل اور قرآن میں مثل اس کے۔“ کہا سیدنا اُبی رضی اللہ عنہ نے: پس ٹھہر ٹھہر کر چلنے لگا میں اسی امید میں، پھر کہا میں نے: اے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! وہ سورت جس کا آپ نے وعدہ کیا تھا سکھلایئے مجھ کو۔ فرمایا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے: ”کیونکر پڑھتا ہے تو جب شروع کرتا ہے نماز کو؟“ کہا سیدنا ابی رضی اللہ عنہ نے: تو میں پڑھنے لگا « ﴿الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ﴾ » یہاں تک کہ ختم کیا میں نے سورت کو۔ پس فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے: ”وہ یہی سورت ہے، اور یہ سورت سبع مثانی اور قرآن عظیم ہے جو میں دیا گیا۔“ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 184]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، وأخرجه الحاكم فى «مستدركه» برقم: 2056، وأورده ابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 3518، وانظر الترمذي فى «جامعه» برقم: 2875، 3124، شركة الحروف نمبر: 172، فواد عبدالباقي نمبر: 3 - كِتَابُ الصَّلَاةِ-ح: 37»

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1394
«أم القرآن هي: السبع المثاني والقرآن العظيم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”ام القرآن (سورۃ الفاتحہ) ہی سبع مثانی (بار بار پڑھی جانے والی سات آیات) اور قرآنِ عظیم ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أل م/حدیث: 1394]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [خ] عن أبي بكر1.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3518
وَقَالَ إِسْحَاقُ : أَخْبَرَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ، أَنَا مَالِكٌ ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ: إِنَّ أَبَا سَعِيدٍ مَوْلَى عَامِرِ ابْنِ كُرَيْزٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَعَا أُبَيَّ بْنَ كَعْبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ وَهُوَ يُصَلِّي فِي الْمَسْجِدِ فَالْتَفَتَ إِلَيْهِ، فَلَمَّا صَلَّى لَحِقَهُ فَوَضَعَ يَدَهُ فِي يَدِهِ فَقَالَ: «‏‏‏‏أَرْجُو أَلَّا تَخْرُجَ مِنَ الْمَسْجِدِ حَتَّى تَعْلَمَ سُورَةً مَا أَنْزَلَ اللهُ تَعَالَى فِي التَّوْرَاةِ وَلَا فِي الْإِنْجِيلِ مِثْلَهَا» ‏‏‏‏. قَالَ: فَجَعَلْتُ أُبْطِئُ فِي الْمَشْيِ رَجَاءَ أَنْ يَذْكُرَ ذَلِكَ، فَقُلْتُ: الَّذِي وَعَدْتَنِي يَا رَسُولَ اللهِ؟ فَقَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «‏‏‏‏مَا تَقْرَأُ إِذَا اسْتَفْتَحْتَ الصَّلَاةَ؟» ‏‏‏‏ فَقُلْتُ: الْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ حَتَّى أَتَيْتُ عَلَى آخِرِ السُّورَةِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «‏‏‏‏هِيَ السَّبْعُ الْمَثَانِي وَالْقُرْآنُ الْعَظِيمُ الَّذِي أُعْطِيتُ» ‏‏‏‏
هَذَا مُرْسَلٌ صَحِيحُ الْإِسْنَادِ
وَلَكِنِ اخْتُلِفَ فِيهِ عَلَى الْعَلَاءِ فَرَوَاهُ الدَّرَاوَرْدِيُّ عَنْهُ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ عَلَى أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ
أَخْرَجَهُ التِّرْمِذِيُّ
وَرَوَاهُ عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جَعْفَرٍ ، عَنِ الْعَلَاءِ ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ ، عَنِ اللهِ عَنْهُ قَالَ: فَذَكَرَهُ.
أَخْرَجَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَالْحَاكِمُ .
عامر بن کریز کے مولیٰ ابوسعید رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کو پکارا جبکہ وہ مسجد میں نماز ادا کر رہے تھے، انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف التفات کیا، پھر جب وہ نماز سے فارغ ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا ہاتھ اپنے دستِ مبارک میں تھاما اور فرمایا: ”مجھے قوی امید ہے کہ تم مسجد سے اس وقت تک نہیں نکلو گے جب تک تم ایسی سورت نہ جان لو کہ اللہ تعالیٰ نے اس جیسی عظمت والی کوئی سورت نہ تو تورات میں نازل فرمائی ہے اور نہ ہی انجیل میں۔“ سیدنا ابی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں (رخصت ہوتے وقت) جان بوجھ کر آہستہ چلنے لگا اس امید میں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس بات کا تذکرہ فرمائیں گے، چنانچہ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! وہ سورت جس کا آپ نے مجھ سے وعدہ فرمایا تھا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”جب تم نماز شروع کرتے ہو تو کیا پڑھتے ہو؟“ میں نے عرض کیا: ﴿الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ﴾ [سورة الفاتحة: 2] یہاں تک کہ میں نے سورت مکمل کر لی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہی وہ سبع مثانی (بار بار دہرائی جانے والی سات آیات) اور قرآنِ عظیم ہے جو مجھے عطا کیا گیا ہے۔“
یہ روایت مرسل ہے اور اس کی سند صحیح ہے، لیکن اس میں علاء نامی راوی پر اختلاف ہوا ہے؛ چنانچہ دراوردی نے اسے علاء سے، انہوں نے اپنے والد سے اور انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کے پاس تشریف لائے۔
اسے امام ترمذی نے روایت کیا ہے۔
نیز اسے عبد الحمید بن جعفر نے علاء سے، انہوں نے اپنے والد سے، انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے واسطے سے سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت کیا کہ انہوں نے مذکورہ بالا واقعہ ذکر کیا۔
اسے امام ابن حبان اور امام حاکم نے روایت کیا ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب التفسير/حدیث: 3518]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث المطالب العالیہ محققاً تنسیق د. سعد بن ناصر بن عبد العزيز الشَّثري- مکتبہ شاملہ:قال ابن حجر: هَذَا مُرْسَلٌ صَحِيحُ الْإِسْنَادِ .» ‏‏‏‏
«قال ابن حجر: هذا مرسل صحيح الإسناد ولكن اختلف فيه على العلاء فرواه الدراوردي عنه عن أبيه عن أبي هريرة رضي الله عنه قال إن رسول الله صلى الله عليه وسلم خرج على أبي بن كعب (المطالب العالية، ج 14، ص 433)»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 2875، 3125، وأخرجه مسند أحمد برقم: 20591، وأخرجه موطأ مالك برقم: 187، وأخرجه فتح الباري برقم: 4204، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2095، 3402، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 500، 501، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11457، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 1295، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5606/1، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 953»

الحكم على الحديث:
مرسل؛ إسناده صحيح إلى مرسله
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5606
قَالَ إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ : وَأَبَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ، أَبَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَعْقُوبَ، أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ مَوْلَى عَامِرِ بْنِ كُرَيْزٍ أَخْبَرَهُ " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَعَا أُبَيَّ بْنَ كَعْبٍ وَهُوَ يُصَلِّي فِي الْمَسْجِدِ فَالْتَفَتَ إِلَيْهِ فَلَمْ يُجِبْهُ، فَلَمَّا صَلَّى لَحِقَهُ فَوَضَعَ يَدَهُ فِي يَدِهِ، قَالَ: أَرْجُو أَلَّا تَخْرُجَ مِنَ الْمَسْجِدِ حَتَّى تَعْلَمَ سُورَةً مَا أُنْزِلَ فِي التَّوْرَاةِ وَلَا فِي الْإِنْجِيلِ وَالْقُرْآنِ مِثْلُهَا. قَالَ: فَجَعَلْتُ أُبْطِئُ فِي الْمَسْجِدِ رَجَاءَ أَنْ يَذْكُرَ ذَلِكَ، فَقُلْتُ: الَّذِي وَعَدْتَنِي يَا رَسُولَ اللَّهِ. فَقَالَ: مَا تَقْرَأُ إِذَا اسْتَفْتَحْتَ الصَّلَاةَ؟ فَقُلْتُ: الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ... حَتَّى انْتَهَيْتُ عَلَى آخِرِ السُّورَةِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: هِيَ السَّبْعُ الْمَثَانِي وَالْقُرْآنُ الْعَظِيمُ الَّذِي أُعْطِيتُ ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ ، عَنِ الْعَلَاءِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَا فِي التَّوْرَاةِ وَلَا فِي الْإِنْجِيلِ مِثْلُ أُمِّ الْقُرْآنِ، وَهِيَ مَقْسُومَةٌ بَيْنِي وَبَيْنَ عَبْدِي، وَلِعَبْدِي مَا سَأَلَ ". وَكَذَا رَوَاهُ ابْنُ خُزَيْمَةَ وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحَيْهِمَا، وَالْحَاكِمُ مِنْ طَرِيقِ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ ... فَذَكَرُوهُ.
وَقَالَ الْحَاكِمُ : صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِ مُسْلِمٍ.
قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ فِي الْجَامِعِ وَصَحَّحَهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ بِتَمَامِهِ لَا مِنْ حَدِيثِ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ ، وَلِحَدِيثِ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ شَاهِدٌ فِي صَحِيحِ الْبُخَارِيِّ وَغَيْرِهِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي سَعِيدِ بْنِ الْمُعَلَّى الْأَنْصَارِيِّ.
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اس حال میں پکارا جب وہ مسجد میں نماز پڑھ رہے تھے، انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف التفات تو کیا مگر جواب نہ دیا، پھر جب وہ نماز سے فارغ ہو کر حاضرِ خدمت ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا ہاتھ اپنے دستِ مبارک میں لے کر فرمایا: ”مجھے امید ہے کہ تم مسجد سے باہر نہیں نکلو گے یہاں تک کہ تم ایسی سورت سیکھ لو گے کہ جس کی مانند نہ تورات میں کچھ نازل کیا گیا، نہ انجیل میں اور نہ ہی (بقیہ) قرآن میں۔“ سیدنا ابی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں اس امید پر کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کا ذکر فرمائیں گے، مسجد سے نکلنے میں تاخیر کرنے لگا اور عرض کی: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! وہ (سورت) جس کا آپ نے مجھ سے وعدہ فرمایا تھا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”جب تم نماز شروع کرتے ہو تو کیا پڑھتے ہو؟“ میں نے ﴿الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ﴾ پوری سورت کے اختتام تک تلاوت کی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہی 'السبع المثانی' (بار بار دہرائی جانے والی سات آیات) اور وہ 'قرآنِ عظیم' ہے جو مجھے عطا کیا گیا ہے۔“ ایک اور سند کے ساتھ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تورات اور انجیل میں 'ام القرآن' (سورہ فاتحہ) جیسی کوئی سورت نہیں ہے، اور یہ میرے اور میرے بندے کے درمیان تقسیم کر دی گئی ہے، اور میرے بندے کے لیے وہی ہے جو اس نے مانگا۔“ اس روایت کو امام ابن خزیمہ اور امام ابن حبان نے اپنی صحیحین میں، اور امام حاکم نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے واسطے سے سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے نقل کیا ہے، نیز امام حاکم نے اسے امام مسلم کی شرط پر صحیح قرار دیا ہے۔ امام ترمذی نے اسے اپنی 'الجامع' میں روایت کر کے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث سے مکمل طور پر صحیح قرار دیا ہے نہ کہ سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کی حدیث سے، جبکہ سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کی اس حدیث کا ایک شاہد صحیح بخاری وغیرہ میں سیدنا ابو سعید بن معلی انصاری رضی اللہ عنہ کی روایت سے بھی موجود ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب التفسير/حدیث: 5606]
تخریج الحدیث: «(5606/1) أخرجه سنن الترمذي برقم: 2875، 3125، وأخرجه مسند أحمد برقم: 20591، وأخرجه موطأ مالك برقم: 187، وأخرجه فتح الباري برقم: 4204، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2095، 3402، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 500، 501، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11457، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 1295، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 953»
«(5606/2) أخرجه صحيح البخاري برقم: 4427، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3125، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1457، وأخرجه مسند أحمد برقم: 8467، 9081، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 3372، 3373، 3374، وأخرجه فتح الباري برقم: 4204، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2092، 2095، 3402، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 500، 501، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1232»

الحكم على الحديث:
صححه الترمذي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں