الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن سعید بن منصور سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شرکۃ الحروف
ترقيم دار السلفیہ
عربی
اردو
209. قَوْلُهُ تَعَالَى: {أُحِلَّ لَكُمْ صَيْدُ الْبَحْرِ وَطَعَامُهُ مَتَاعًا لَكُمْ وَلِلسَّيَّارَةِ}
باب: اللہ تعالیٰ کے قول «أُحِلَّ لَكُمْ صَيْدُ الْبَحْرِ وَطَعَامُهُ مَتَاعًا لَكُمْ» کا بیان
شواہد الحدیث — سنن سعید بن منصور حدیث نمبر 834 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 1044
سنن دارقطنی: 4727
السنن الكبرى للبيهقي: 18982
ترقیم دار السلفیہ: 834 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 834
نا نا خَالِدٌ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ , فِي قَوْلِهِ: أُحِلَّ لَكُمْ صَيْدُ الْبَحْرِ وَطَعَامُهُ سورة المائدة آية 96 , قَالَ:" صَيْدُهُ: الطَّرِيُّ، وَطَعَامُهُ: الْمَالِحُ لِلْمُسَافِرِ وَالْمُقِيمِ" .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اللہ عزوجل کے فرمان ﴿أُحِلَّ لَكُمْ صَيْدُ الْبَحْرِ وَطَعَامُهُ﴾ کے بارے میں فرمایا: «صَيْدُهُ» سے مراد تازہ شکار ہے اور «طَعَامُهُ» سے مراد نمک لگی ہوئی (نمکین) مچھلی ہے، جو مسافر اور مقیم دونوں کے لیے حلال ہے۔ [سنن سعید بن منصور/كتاب التفسير/حدیث: 834]
تخریج الحدیث: «أخرجه سعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 833، 834، 835، 837، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 10142، 19038، 19052، 19053، والدارقطني فى (سننه) برقم: 4728، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 20125، 20129»
الحكم على الحديث:
سنده ضعيف لاختلاط عطاء بن السائب كما سبق
حدیث نمبر: 1044
وَحَدَّثَنِي وَحَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مَالِك، عَنْ نَافِعٍ ، أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي هُرَيْرَةَ سَأَلَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ عَمَّا لَفَظَ الْبَحْرُ،" فَنَهَاهُ عَنْ أَكْلِهِ"، قَالَ نَافِعٌ: ثُمَّ انْقَلَبَ عَبْدُ اللَّهِ، فَدَعَا بِالْمُصْحَفِ، فَقَرَأَ: أُحِلَّ لَكُمْ صَيْدُ الْبَحْرِ وَطَعَامُهُ سورة المائدة آية 96، قَالَ نَافِعٌ: فَأَرْسَلَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ إِلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي هُرَيْرَةَ،" إِنَّهُ لَا بَأْسَ بِأَكْلِهِ"
نافع بیان کرتے ہیں کہ حضرت عبدالرحمٰن بن ابی ہریرہ نے پوچھا سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے اس جانور کے بارے جس کو دریا پھینک دے، تو منع کیا سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اس کے کھانے سے، پھر سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ گھر گئے اور کلام اللہ کو منگوایا اور پڑھا اس آیت کو: ”حلال کیا گیا واسطے تمہارے شکار دریا کا اور طعام دریا کا۔“ نافع نے کہا: پھر سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے مجھ کو بھیجا حضرت عبدالرحمٰن بن ابی ہریرہ کے پاس یہ کہنے کو کہ اس جانور کا کھانا درست ہے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 1044]
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 18986، وأخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 8669، فواد عبدالباقي نمبر: 25 - كِتَابُ الصَّيْدِ-ح: 9»
الحكم على الحديث:
موقوف صحيح
ترقیم العلمیہ : 4644 ترقیم الرسالہ : -- 4727
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى الأُمَوِيُّ ، نَا أَبِي، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، نَا أَبُو سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ:" قَالَ اللَّهُ تَعَالَى: أُحِلَّ لَكُمْ صَيْدُ الْبَحْرِ وَطَعَامُهُ مَتَاعًا لَكُمْ وَلِلسَّيَّارَةِ سورة المائدة آية 96" ، وَطَعَامُهُ مَا لُفِظَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: ”تمہارے لیے سمندر کے شکار کو اور اس کے کھانے کو حلال قرار دیا گیا ہے یہ تمہارے لیے اور سفر کرنے والوں کے لیے زاد راہ ہے۔“ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اس کے کھانے سے مراد وہ چیز ہے، جو وہ باہر پھینک دے۔ [سنن الدارقطني/ الصيد والذبائح والأطعمة وغير ذلك/حدیث: 4727]
ترقیم العلمیہ: 4644
تخریج الحدیث: «أخرجه مالك فى ((الموطأ)) برقم: 1817، 1818، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 19048، 19050، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4727، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 20122، 20126»
ترقیم دار السلفیہ: 836 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 836
نا نا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , قَالَ: قَدِمْتُ الْبَحْرَيْنِ فَسَأَلَنِي أَهْلُهَا عَمَّا يَقْذِفُ الْبَحْرُ مِنَ السَّمَكِ، فَأَمَرْتُهُمْ بِأَكْلِهِ، فَلَمَّا قَدِمْتُ سَأَلْتُ عُمَرَ، عَنْ ذَلِكَ، فَقَالَ: مَا أَمَرْتَهُمْ؟ , فَقُلْتُ: أَمَرْتُهُمْ بِأَكْلِهِ , فَقَالَ: لَوْ قُلْتَ غَيْرَ ذَلِكَ لَعَلَوْتُكَ بِالدِّرَّةِ، ثُمَّ قَرَأَ عُمَرُ : أُحِلَّ لَكُمْ صَيْدُ الْبَحْرِ وَطَعَامُهُ سورة المائدة آية 96 , قَالَ: " صَيْدُهُ مَا اصْطِيدَ، وَطَعَامُهُ مَا رَمَى بِهِ" .
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں بحرین آیا تو وہاں کے لوگوں نے مجھ سے پوچھا کہ سمندر جو مچھلی خشکی پر پھینک دے اس کا کیا حکم ہے؟ میں نے انہیں اسے کھانے کا حکم دیا۔ جب واپس آیا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے اس کے متعلق پوچھا۔ انہوں نے فرمایا: تم نے انہیں کیا حکم دیا تھا؟ میں نے کہا: میں نے انہیں کھانے کا حکم دیا تھا۔ فرمایا: اگر تم اس کے علاوہ کچھ اور کہتے تو میں تمہیں درے سے مارتا۔ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے یہ آیت پڑھی ﴿أُحِلَّ لَكُمْ صَيْدُ الْبَحْرِ وَطَعَامُهُ﴾ اور فرمایا: «صَيْدُهُ» وہ ہے جسے خود شکار کیا جائے اور «طَعَامُهُ» وہ ہے جسے سمندر خشکی پر پھینک دے۔ [سنن سعید بن منصور/كتاب التفسير/حدیث: 836]
تخریج الحدیث: «أخرجه سعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 836، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 19050»
الحكم على الحديث:
سنده ضعيف لضعف عمر بن أبي سلمة من قبل حفظه، وهو صحيح من غير طريقه مع بعض الاختلاف في السياق كما سيأتي
حدیث نمبر: 18982
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ، أنبأ أَبُو مَنْصُورٍ النَّضْرَوِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَةَ، ثنا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ثنا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَدِمْتُ الْبَحْرَيْنَ فَسَأَلَنِي أَهْلُ الْبَحْرَيْنِ عَمَّا يَقْذِفُ الْبَحْرُ مِنَ السَّمَكِ فَأَمَرْتُهُمْ بِأَكْلِهِ، فَلَمَّا قَدِمْتُ سَأَلْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ: مَا أَمَرْتَهُمْ؟ قُلْتُ: أَمَرْتُهُمْ بِأَكْلِهِ. فَقَالَ: لَوْ قُلْتَ غَيْرَ ذَلِكَ لَعَلَوْتُكَ بِالدِّرَّةِ. ثُمَّ قَرَأَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: {أُحِلَّ لَكُمْ صَيْدُ الْبَحْرِ وَطَعَامُهُ مَتَاعًا لَكُمْ} [المائدة: ٩٦] ، قَالَ: صَيْدُهُ مَا اصْطِيدَ، وَطَعَامُهُ مَا رَمَى بِهِ.
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں بحرین آیا تو وہاں کے لوگوں نے سمندر کی باہر پھینکی ہوئی مچھلی کے بارے میں مجھ سے پوچھا تو میں نے انہیں اسے کھانے کا حکم دیا۔ پھر میں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے اس کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا: تم نے انہیں کیا حکم دیا؟ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے انہیں اسے کھانے کا کہا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اگر تم اس کے علاوہ کچھ اور کہتے تو میں تمہیں درے مارتا۔ پھر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے یہ آیت تلاوت کی: ﴿أُحِلَّ لَكُمْ صَيْدُ الْبَحْرِ وَطَعَامُهُ مَتَاعًا لَّكُمْ﴾ [سورة المائدة: 96] جو اس سے شکار کیا جائے اور جس کو یہ باہر پھینک دے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 18982]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث:
ضعيف