🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
241. باب جلود الميتة - ذكر إباحة الانتفاع بجلود الميتة التي تحل بالذكاة إذا دبغت
مردار کے چمڑے کے احکام کا بیان - اس بات کا ذکر کہ ذکاة سے حلال ہونے والی مردار کی کھالوں سے نفع اٹھانا جائز ہے اگر وہ دباغت کی جائیں
شواہد الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 1284 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح ابن حبان: 1284
مشکوۃ المصابیح: 499
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1284
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يُونُسُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجَدَ شَاةً مَيْتَةً أُعْطِيَتْهَا مَوْلاةٌ لَمْيْمُونَةَ مِنَ الصَّدَقَةِ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " هَلا انْتَفَعْتُمْ بِجِلْدِهَا؟ قَالُوا: إِنَّهَا مَيْتَةٌ!، قَالَ: إِنَّمَا حُرِّمَ أَكْلُهَا" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ایسی بکری کو مردار پایا جو سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کی کنیز کو صدقے میں سے دی گئی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ اس کی کھال سے نفع حاصل کیوں نہیں کرتے؟“ لوگوں نے عرض کی: یہ مردار ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے کھانے کو حرام قرار دیا گیا ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1284]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1492، 2221، 5531، 5532، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 363، ومالك فى (الموطأ) برقم: 1829، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1280، 1282، 1284، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 4246، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4120، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1727، والدارقطني فى (سننه) برقم: 98، 99، 100،وأحمد فى (مسنده) برقم: 2030، والحميدي فى (مسنده) برقم: 498» «رقم طبعة با وزير 1281»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 499
499 - وَعَنْهُ قَالَ: تُصُدِّقَ عَلَى مَوْلَاةٍ لِمَيْمُونَةَ بِشَاةٍ فَمَاتَتْ، فَمَرَّ بِهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: هَلَّا أَخَذْتُمْ إِهَابَهَا فَدَبَغْتُمُوهُ فَانْتَفَعْتُمْ بِهِ"، فَقَالُوا: إِنَّهَا مَيْتَةٌ، فَقَالَ:"إِنَّمَا حُرِّمَ أَكْلُهَا"مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میمونہ رضی اللہ عنہا کی آزاد کردہ لونڈی کو صدقہ کے طور پر ایک بکری دی گئی، پس وہ مر گئی، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس کے پاس سے گزرے تو فرمایا: ”تم نے اس کی کھال کیوں نہ اتار لی، پس تم اسے رنگ دیتے اور اس سے فائدہ اٹھاتے۔“ انہوں نے عرض کیا: یہ تو مردار ہے، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”صرف اس کا کھانا حرام قرار دیا گیا ہے۔“ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الطهارة/حدیث: 499]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (1492) و مسلم (100 / 363)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفق عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں