🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
557. فصل في القنوت - ذكر خبر ثان يدل على أن الزجر عن السمر بعد عشاء الآخرة لم يرد به السمر الذي يكون في العلم
نماز میں قنوت پڑھنے کا بیان - دوسری خبر کا ذکر جو اس بات کی دلیل ہے کہ عشاء کی آخری نماز کے بعد بات چیت سے منع کا مقصد علم کی باتیں نہیں
شواہد الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 2033 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
صحیح ابن حبان: 2033
مسند احمد: 14743
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 1746
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2033
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الصَّبَّاحِ الْعَطَّارُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَلِيٍّ الْحَنَفِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا قُرَّةُ بْنُ خَالِدٍ ، قَالَ: انْتَظَرْنَا الْحَسَنَ ، وَرَاثَ عَلَيْنَا حَتَّى قَرُبْنَا مِنْ وَقْتِ قِيَامِهِ جَاءَ، فَقَالَ: دَعَانَا جِيرَانُنَا هَؤُلاءِ، ثُمّ قَالَ: قَالَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ : انْتَظَرْنَا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ، حَتَّى كَانَ شَطْرُ اللَّيْلِ، فَجَاءَ، فَصَلَّى لَنَا، ثُمَّ خَطَبَنَا فَقَالَ:" إِنَّ النَّاسَ قَدْ صَلُّوا، وَرَقَدُوا، وَإِنَّكُمْ لَنْ تَزَالُوا فِي صَلاةٍ مُذِ انْتَظَرْتُمُ الصَّلاةَ" . قَالَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ :" إِنَّ الْقَوْمَ لا يَزَالُونَ بِخَيْرٍ مَا انْتَظَرُوا الْخَيْرَ" .
قرہ بن خالد بیان کرتے ہیں: ہم حسن بصری کا انتظار کر رہے تھے، وہ کافی دیر تک ہمارے پاس نہیں آئے، یہاں تک کہ جب ان کے اٹھنے کا وقت قریب آیا تو وہ اس وقت تشریف لے آئے، انہوں نے فرمایا: ہمارے ان پڑوسیوں نے بلا لیا تھا، پھر انہوں نے یہ بات بتائی کہ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی ہے کہ ایک رات ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا انتظار کرتے رہے، یہاں تک کہ نصف رات ہو گئی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نماز پڑھائی، پھر خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”لوگ نماز ادا کر کے سو بھی چکے ہیں اور تم لوگ جب سے نماز کا انتظار کر رہے تھے، نماز کی حالت میں شمار ہو گے۔“ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جو لوگ بھلائی کا جب تک انتظار کرتے رہتے ہیں، وہ بھلائی کی حالت میں شمار ہوتے ہیں۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2033]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 572، 5869، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 640، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1537، 1750، 2033، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 692، وأحمد فى (مسنده) برقم: 13078، والحميدي فى (مسنده) برقم: 1248» «رقم طبعة با وزير 2031»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «مختصر البخاري» (363). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرطهما.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14743
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُوسَى ، وَحَسَنٌ ، وَاللَّفْظُ لَفْظُ حَسَنٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ ، قَالَ: سَأَلْتُ جَابِرًا : هَلْ سَمِعْتَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" الرَّجُلُ فِي صَلَاةٍ مَا انْتَظَرَ الصَّلَاةَ؟"، قَالَ: انْتَظَرْنَا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةً لِصَلَاةِ الْعَتَمَةِ، فَاحْتَبَسَ عَلَيْنَا، حَتَّى كَانَ قَرِيبًا مِنْ شَطْرِ اللَّيْلِ، أَوْ بَلَغَ ذَلِكَ، ثُمَّ جَاءَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَصَلَّيْنَا، ثُمَّ قَالَ:" اجْلِسُوا"، فَخَطَبَنَا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ النَّاسَ قَدْ صَلَّوْا وَرَقَدُوا، وَأَنْتُمْ لَمْ تَزَالُوا فِي صَلَاةٍ مَا انْتَظَرْتُمْ الصَّلَاةَ".
ابوالزبیر کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ کیا آپ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ انسان جب تک نماز کا انتظار کرتا رہتا ہے نماز میں ہی شمار ہوتا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ ایک مرتبہ ہم نے نماز عشاء کے لئے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا انتظار کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نا آئے یہاں تک کہ رات کا ایک حصہ بیت گیا پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو ہم نے نماز پڑھی پھر فرمایا کہ بیٹھ جاؤ اور ہمارے سامنے خطبہ دیتے ہوئے فرمایا کہ لوگوں نے نماز پڑھی اور سوگئے اور تم مسلسل نماز میں ہی رہے یعنی جتنی دیر تم نے نماز کا انتظار کیا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14743]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف لضعف ابن لهيعة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1746
وَعَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ قَالَ: سَأَلْتُ جَابِرًا - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: هَلْ سَمِعْتَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: الرَّجُلُ فِي صَلَاةٍ مَا انْتَظَرَ الصَّلَاةَ؟. قَالَ: انْتَظَرْنَا النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِصَلَاةِ الْعَتَمَةِ، فَاحْتَبَسَ عَلَيْنَا حَتَّى كَانَ قَرِيبًا مِنْ نِصْفِ اللَّيْلِ أَوْ بَلَغَ ذَلِكَ، ثُمَّ جَاءَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ فَصَلَّيْنَا، ثُمَّ قَالَ:" اجْلِسُوا"، فَخَطَبَنَا فَقَالَ:" إِنَّ النَّاسَ قَدْ صَلَّوْا وَرَقَدُوا وَأَنْتُمْ لَنْ تَزَالُوا فِي صَلَاةٍ مَا انْتَظَرْتُمُ الصَّلَاةَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى زَادَ: ثُمَّ قَالَ:" لَوْلَا ضَعْفُ الضَّعِيفِ وَكِبَرُ الْكَبِيرِ لَأَخَّرْتُ هَذِهِ الصَّلَاةَ إِلَى شَطْرِ اللَّيْلِ". وَإِسْنَادُ أَبِي يَعْلَى رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابوزبیر بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے سوال کیا کیا آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: آدمی نماز کی حالت میں شمار ہوتا ہے، جب تک وہ نماز کا انتظار کرتا رہتا ہے انہوں نے جواب دیا: ایک مرتبہ ہم نے عشاء کی نماز کے لئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا انتظار کیا آپ ہمارے پاس تشریف نہیں لائے یہاں تک کہ جب نصف رات کے قریب کا وقت ہو گیا یعنی نصف رات کا وقت ہو گیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے ہم نے نماز ادا کر لی پھر آپ نے ارشاد فرمایا: تم لوگ بیٹھے رہو پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیا آپ نے ارشاد فرمایا: لوگوں نے نماز ادا کر بھی لی اور وہ سو بھی گئے اور تم لوگ اس وقت تک مسلسل نماز کی حالت میں شمار ہو گے جب سے تم نماز کا انتظار کرتے رہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”پھر آپ نے ارشاد فرمایا: اگر کمزور شخص کی کمزوری اور بڑی عمر کے فرد کی عمر کا خیال نہ ہوتا تو میں اس نماز کو نصف رات تک مؤخر کرتا“۔ امام ابویعلیٰ کی سند کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1746]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 14333»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں