الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
80. باب ما جاء في الطاعات وثوابها - ذكر الأمر بالمقاربة في الطاعات إذ الفوز في العقبى يكون بسعة رحمة الله لا بكثرة الأعمال
اطاعتوں اور ان کے ثواب کا بیان - طاعات میں میانہ روی کا حکم، کیونکہ آخرت میں کامیابی اللہ کی وسیع رحمت سے ہوگی، اعمال کی کثرت سے نہیں۔
شواہد الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 350 (کل: 13 مقامات، 9 کتب)
صحیح ابن حبان: 350
صحیح بخاری: 6467
صحیح مسلم: 7122
مسند الشهاب: 626
اللؤلؤ والمرجان: 1794
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 18430
11 تا 13
حدیث نمبر: 18430
وَعَنْ أَبِي مُوسَى، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" لَنْ يُنْجِيَ أَحَدًا مِنْكُمْ عَمَلُهُ". قَالُوا: وَلَا أَنْتَ يَا رَسُولُ اللَّهِ؟! قَالَ:" وَلَا أَنَا إِلَّا أَنْ يَتَغَمَّدَنِي اللَّهُ مِنْهُ بِرَحْمَةٍ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فِي الْكَبِيرِ:" مَا مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ يُدْخِلُهُ عَمَلُهُ الْجَنَّةَ". فَقَالَ بَعْضُ الْقَوْمِ: وَلَا أَنْتَ؟! فَذَكَرَهُ. وَفِي أَسَانِيدِهِمْ أَشْعَثُ بْنُ سَوَّارٍ، وَقَدْ وُثِّقَ عَلَى ضَعْفِهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمْ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم میں سے کسی ایک کو اس کا عمل نجات نہیں دلوائے گا، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کو بھی نہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے بھی نہیں البتہ اللہ تعالیٰ نے اپنی رحمت کے ذریعے مجھے ڈھانپ لیا ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے معجم کبیر میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”تم میں سے کسی ایک کو اس کا عمل جنت میں داخل نہیں کروائے گا، حاضرین میں سے کسی نے دریافت کیا: آپ کو بھی نہیں؟۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔ ان روایات کی اسانید میں ایک راوی اشعث بن سوار ہے جس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی توثیق کی گئی ہے، ان روایات کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18430]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3447)، أخرجه مسند البزار برقم: 3121»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 3628
«سددوا وقاربوا وأبشروا واعلموا أنه لن يدخل أحدكم الجنة عمله ولا أنا إلا أن يتغمدني الله بمغفرة ورحمة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میانہ روی اختیار کرو اور (کمال کے) قریب رہنے کی کوشش کرو، اور خوش ہو جاؤ، اور جان لو کہ تم میں سے کسی کو بھی اس کا عمل جنت میں داخل نہیں کرے گا، اور نہ مجھے، سوائے اس کے کہ اللہ اپنی مغفرت اور رحمت سے مجھے ڈھانپ لے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف السين./حدیث: 3628]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق] عن عائشة. مختصر مسلم 1927.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 5222
«لن يدخل أحدا عمله الجنة ولا أنا إلا أن يتغمدني الله بفضل رحمته فسددوا وقاربوا ولا يتمنى أحدكم الموت إما محسن فلعله يزداد خيرا وإما مسيء فلعله أن يستعتب»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”کسی کا عمل اسے جنت میں داخل نہیں کرے گا، اور نہ مجھے، سوائے اس کے کہ اللہ اپنی رحمت کے فضل سے مجھے ڈھانپ لے، پس سیدھی راہ پر رہو اور اس سے قریب رہو، اور تم میں سے کوئی موت کی تمنا نہ کرے، اگر وہ نیک ہے تو شاید اس کی نیکی میں اضافہ ہو، اور اگر وہ گناہ گار ہے تو شاید وہ توبہ کر کے اللہ کو راضی کر لے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5222]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [ق] عن أبي هريرة. شرح الطحاوية 613.»
قال الشيخ الألباني: صحيح