🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
114. باب حجامة الصائم - ذكر وصف ما يحتجم المرء به إذا كان صائما
روزہ دار کے لیے حجامت کا بیان - اس بات کی کیفیت کا ذکر کہ آدمی اگر روزہ دار ہو تو کیا حجامت کرائے
شواہد الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 3536 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح ابن حبان: 3536
شمائل ترمذی: 362
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3536
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفِيَانَ ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ يَحِيَى ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ بُرْقَانَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ أَبَا طَيْبَةَ أَنْ يَأْتِيَهُ مَعَ غَيْبُوبَةِ الشَّمْسِ، فَأَمَرَهُ أَنْ يَضَعَ الْمُحَاجِمَ مَعَ إِفْطَارِ الصَّائِمِ، فَحَجَمَهُ، ثُمَّ سَأَلَهُ:" كَمْ خَرَاجُكَ؟" قَالَ: صَاعَيْنِ، فَوَضَعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْهُ صَاعًا ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: سَعِيدُ بْنُ يَحِيَى يُعْرَفُ بِسَعْدَانِ، مِنْ أَهْلِ دِمَشْقَ، ثِقَةٌ، مَأْمُونٌ، مُسْتَقِيمُ الأَمْرِ فِي الْحَدِيثِ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوطیبہ رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ وہ سورج غروب ہونے کے وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یہ ہدایت کی کہ وہ افطاری کے وقت پچھنے لگانے کے اوزاروں کے ہمراہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پچھنے لگا دیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت کیا: ”تمہارا خراج کتنا ہے؟“ انہوں نے جواب دیا: دو صاع۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا ایک صاع معاف کروا دیا۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) سعید بن یحییٰ نامی راوی کو سعدان کے نام سے پہچانا جاتا ہے، یہ اہل دمشق سے تعلق رکھتے ہیں، یہ ثقہ اور مامون ہیں اور حدیث میں مستقیم الامر ہیں۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3536]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3536، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4510، والدارمي فى (مسنده) برقم: 69، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 16107، وأحمد فى (مسنده) برقم: 15037، والطيالسي فى (مسنده) برقم: 1829، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 1777» «رقم طبعة با وزير 3528»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني ضعيف - «الإرواء» (933 - التحقيق الثاني). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط Null
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 362
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَعَا حَجَّامًا فَحَجَمَهُ وَسَأَلَهُ: «كَمْ خَرَاجُكَ؟» فَقَالَ: ثَلَاثَةُ آصُعٍ، فَوَضَعَ عَنْهُ صَاعًا وَأَعْطَاهُ أَجْرَهُ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سینگی لگانے والے کو بلایا اور سینگی لگوائی اور اس سے پوچھا کہ تیرا روزانہ کا محصول (ٹیکس) کتنا ہے؟ تو اس نے عرض کیا: تین صاع، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک صاع کم کروا دیا اور اس کو مزدوری بھی عطا کر دی۔ [شمائل ترمذي/باب ما جاء فى حجامة رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 362]
تخریج الحدیث: { «‏‏‏‏حسن» ‏‏‏‏ }:
اس روایت کی سند محمد بن عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ (ضعیف عند الجمہور) کی وجہ سے ضعیف ہے، لیکن مسند احمد (353/3) میں اس کا ایک صحیح شاہد ہے، جس کے ساتھ یہ حسن یا صحیح ہے۔ نیز دیکھئے حدیث سابق: 359
قال الشيخ زبير على زئي:حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں