🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
143. باب صوم المسافر - ذكر العلة التي من أجلها أفطر صلى الله عليه وسلم في ذلك السفر
مسافر کے روزے کا بیان - اس وجہ کا ذکر جس کی بنا پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سفر میں افطار کیا
شواہد الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 3565 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
صحیح ابن حبان: 3565
مسند احمد: 12269
الفتح الربانی: 3833
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 4920
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 3807
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3565
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ،" أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَافَرَ فِي رَمَضَانَ، فَاشْتَدَّ الصَّوْمُ عَلَى رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِهِ، فَجَعَلَتْ نَاقَتُهُ تَهِيمُ بِهِ تَحْتَ ظِلالِ الشَّجَرِ، فَأُخْبِرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَمَرَهُ فَأَفْطَرَ، ثُمَّ دَعَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِإِنَاءٍ فِيهِ مَاءٌ، فَوَضَعَهُ عَلَى يَدِهِ، فَلَمَّا رَآهُ النَّاسُ شَرِبَ شَرِبُوا" .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان کے مہینے میں سفر کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک صاحب کے لیے روزہ رکھنا دشواری کا باعث ہو گیا اور اس کی اونٹنی اسے لے کر ایک درخت کے سائے میں چلی گئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں بتایا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے روزہ ختم کرنے کا حکم دیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک برتن منگوایا جس میں پانی موجود تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اپنے ہاتھ میں لیا، جب لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ لیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی پی لیا ہے، تو لوگوں نے بھی پانی پی لیا، (اور روزہ ختم کر دیا)۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3565]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1114، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2019، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2706، 3549، 3551، 3565، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1587، والترمذي فى (جامعه) برقم: 710، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8243،وأحمد فى (مسنده) برقم: 14732» «رقم طبعة با وزير 3557»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12269
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ ، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" كَانَ فِي سَفَرٍ فِي رَمَضَانَ، فَأُتِيَ بِإِنَاءٍ فَوَضَعَهُ عَلَى يَدِهِ، فَلَمَّا رَآهُ النَّاسُ أَفْطَرُوا".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ماہ رمضان میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم سفر پر تھے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ایک برتن لایا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اپنے ہاتھ پر رکھا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ کر لوگوں نے بھی روزہ ختم کردیا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 12269]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3833
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَانَ فِي سَفَرٍ فِي رَمَضَانَ، فَأُتِيَ بِإِنَاءٍ فَوَضَعَهُ عَلَى يَدِهِ فَلَمَّا رَآهُ النَّاسُ أَفْطَرُوا
۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ماہِ رمضان میں سفر میں تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں ایک برتن پیش کیا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے اپنے ہاتھ پر رکھا، جب لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا تو انہوں نے بھی روزہ توڑ دیا۔ [الفتح الربانی/كتاب الصيام/حدیث: 3833]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط الشيخين۔ اخرجه ابو يعلي: 3806، 3807، وابن خزيمة: 2039، والطحاوي: 2/ 66، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 12269 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 12294»

الحكم على الحديث:
اسناده صحيح علي شرط الشيخين۔ اخرجه ابو يعلي: 3806
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4920
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ فِي سَفَرٍ فِي رَمَضَانَ، فَأُتِيَ بِإِنَاءٍ فَوَضَعَهُ عَلَى يَدِهِ، فَلَمَّا رَآهُ النَّاسُ أَفْطَرُوا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رمضان میں سفر کر رہے تھے۔ آپ کے پاس برتن لایا گیا وہ آپ نے اپنے دست مبارک میں لیا جب لوگوں نے آپ کو دیکھا تو انہوں نے بھی روزہ ختم کر دیا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4920]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 11860، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 3228»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3807
وَعَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ فِي سَفَرٍ لَهُ فِي رَمَضَانَ وَهُوَ صَائِمٌ، فَأُتِيَ بِإِنَاءٍ مِنْ مَاءٍ، وَضَعَهُ عَلَى يَدِهِ فَشَرِبَهُ، وَالنَّاسُ يَنْظُرُونَ فَشَرِبُوا.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رمضان المبارک کے ایام میں ایک سفر پر تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم حالتِ روزہ میں تھے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پانی کا ایک برتن لایا گیا جسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دستِ مبارک پر رکھ کر نوش فرمایا جبکہ لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ رہے تھے، چنانچہ (آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے عمل کو دیکھ کر) لوگوں نے بھی پانی پی لیا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3807]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح على شرط الشيخين .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«انظر قبله، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3795»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں