🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
100. باب ما جاء في الطاعات وثوابها - ذكر الإخبار عما وعد الله جل وعلا المؤمنين في العقبى من الثواب على أعمالهم في الدنيا
اطاعتوں اور ان کے ثواب کا بیان - اس بات کا ذکر کہ اللہ جل وعلا نے ایمان والوں سے آخرت میں دنیا کے اعمال پر ثواب کا وعدہ فرمایا ہے۔
شواہد الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 370 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح ابن حبان: 370
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5121
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 370
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ فِي قَوْلِهِ: إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُبِينًا لِيَغْفِرَ لَكَ اللَّهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ سورة الفتح آية 1 - 2، قَالَ: نَزَلَتْ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرْجِعَهُ مِنَ الْحُدَيْبِيَةِ، وَإِنَّ أَصْحَابَهُ قَدْ أَصَابَتْهُمُ الْكَآبَةُ وَالْحُزْنُ، فقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أُنْزِلَتْ عَلَيَّ آيَةٌ هِيَ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنَ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا" فَتَلاهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَيْهِمْ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، بَيَّنَ اللَّهُ لَكَ مَا يَفْعَلُ بِكَ فَمَاذَا يَفْعَلُ بِنَا، فَأَنْزَلَ اللَّهُ الآيَةَ بَعْدَهَا: لِيُدْخِلَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الأَنْهَارُ سورة الفتح آية 5 .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان (ارشاد باری تعالیٰ ہے): ﴿إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُّبِينًا * لِّيَغْفِرَ لَكَ اللَّهُ مَا تَقَدَّمَ مِن ذَنبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ﴾ [سورة الفتح: 1-2] ”بیشک ہم نے تمہیں واضح فتح عطا کر دی ہے، تاکہ اللہ تعالیٰ تمہارے گزشتہ اور آئندہ ذنب کی مغفرت کر دے“ کے بارے میں نقل کرتے ہیں، سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ یہ آیت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر حدیبیہ سے واپسی پر نازل ہوئی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کو پریشانی اور غم کا سامنا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھ پر ایسی آیت نازل ہوئی ہے، جو میرے نزدیک دنیا اور اس میں موجود تمام چیزوں سے زیادہ محبوب ہے“، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت ان لوگوں کے سامنے تلاوت کی، تو لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اللہ تعالیٰ نے یہ بات تو بیان کر دی ہے کہ اس نے آپ کے ساتھ کیا کیا ہے، لیکن اس نے ہمارے ساتھ کیا کرنا ہے (یہ بیان نہیں کیا)، تو اللہ تعالیٰ نے اس کے بعد والی یہ آیت ﴿لِّيُدْخِلَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ﴾ [سورة الفتح: 5] نازل کر دی: ”تاکہ وہ مومن مردوں اور مومن خواتین کو ایسی جنتوں میں داخل کر دے جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب البر والإحسان/حدیث: 370]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 4172، 4834، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1786، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 370، 371، 6410، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 3733، 3734، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 11434، 11438، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3263، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12410» «رقم طبعة با وزير 371»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح الموارد» (1474/ 1760): خ أوله عن عمر. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين إسحاق بن إبراهيم: هو ابن راهوية، وسعيد: هو ابن أبي عروبة.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5121
«لقد أنزلت علي الليلة سورة لهي أحب إلي مما طلعت عليه الشمس: {إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحاً مُبِيناً}» ‏‏‏‏
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”آج رات مجھ پر ایک ایسی سورت نازل ہوئی ہے جو مجھے ہر اس چیز سے زیادہ محبوب ہے جس پر سورج طلوع ہوتا ہے: «إِنَّا فَتَحْنَا لَکَ فَتْحًا مُّبِینًا» ۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5121]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم خ ت] عن عمر.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں