الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
18. باب فضل مكة - ذكر البيان بأن الركن والمقام ياقوتتان من يواقيت الجنة
مکہ کے فضائل کا بیان - اس بات کا بیان کہ رکن اور مقام جنت کے یاقوتوں میں سے دو یاقوت ہیں
شواہد الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 3710 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح ابن حبان: 3710
مشکوۃ المصابیح: 2579
حدیث نمبر: 3710
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ بِسْطَامٍ بِالْبَصْرَةَ، حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، حَدَّثَنَا رَجَاءُ بْنُ صُبَيْحٍ الْحَرَشِيُّ ، حَدَّثَنَا مُسَافِعُ بْنُ شَيْبَةَ الْحَجَبِيُّ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ وَهُوَ مُسْنِدٌ ظَهْرَهُ إِلَى الْكَعْبَةِ: " الرُّكْنُ وَالْمَقَامُ يَاقُوتَتَانِ مَنْ يَوَاقِيتِ الْجَنَّةِ، وَلَوْلا أَنَّ اللَّهَ طَمَسَ عَلَى نُورِهِمَا لأَضَاءَتَا مَا بَيْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ" .
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا، آپ نے اپنی پشت خانہ کعبہ کے ساتھ لگائی ہوئی تھی: ”حجر اسود اور مقام ابراہیم دونوں جنت کے یواقیت میں سے یاقوت ہیں، اگر اللہ تعالیٰ نے ان کے نور پر پردہ نہ ڈالا ہوتا، تو یہ مشرق اور مغرب کے درمیان کی جگہ کو روشن کر دیتے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الحج/حدیث: 3710]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2731، 2732، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3710، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1683، والترمذي فى (جامعه) برقم: 878، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 9320، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7120» «رقم طبعة با وزير 3702»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح لغيره - «المشكاة» (2580)، «التعليق الرغيب» (2/ 122). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث حسن لغيره
حدیث نمبر: 2579
2579 - وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ"إِنَّ الرُّكْنَ وَالْمَقَامَ يَاقُوتَتَانِ مِنْ يَاقُوتِ الْجَنَّةِ ، طَمَسَ اللَّهُ نُورَهُمَا، وَلَوْ لَمْ يَطْمِسْ نُورَهُمَا لَأَضَاءَ مَا بَيْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.
ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”حجر اسود اور مقام ابراہیم (وہ پتھر جس پر کھڑے ہو کر آپ نے بیت اللہ کی تعمیر کی) جنت کے دو یاقوت ہیں، اللہ تعالیٰ نے ان کے نور کو ختم کر دیا، اور اگر وہ ان کے نور کو ختم نہ کرتا تو وہ دونوں مشرق و مغرب کے مابین کو روشن کر دیتے۔“ اسنادہ ضعیف، رواہ الترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناسك/حدیث: 2579]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه الترمذي (878 وقال: غريب)
٭ رجاء بن صبيح أبو يحيي: ضعيف، ضعفه الجمھور و للحديث شاھد ضعيف .»
٭ رجاء بن صبيح أبو يحيي: ضعيف، ضعفه الجمھور و للحديث شاھد ضعيف .»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف