🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
112. باب ما جاء في الطاعات وثوابها - ذكر البيان بأن تارك السيئة إنما يكتب له بها حسنة إذا تركها لله
اطاعتوں اور ان کے ثواب کا بیان - اس وضاحت کا ذکر کہ گناہ کا ارادہ چھوڑنے پر نیکی اسی وقت لکھی جاتی ہے جب وہ اسے اللہ کے لیے چھوڑے۔
شواہد الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 382 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
صحیح ابن حبان: 382
معجم صغیر للطبرانی : 30
مسند احمد: 2001
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 382
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الصَّبَّاحِ ، حَدَّثَنَا شَبَابَةُ ، عَنْ وَرْقَاءَ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ قَالَ: إِذَا أَرَادَ عَبْدِي أَنْ يَعْمَلَ سَيِّئَةً، فَلا تَكْتُبُوهَا عَلَيْهِ حَتَّى يَعْمَلْهَا، فَإِنْ عَمِلَهَا فَاكْتُبُوهَا مِثْلَهَا، فَإِنْ تَرَكَهَا مِنْ أَجْلِي، فَاكْتُبُوهَا حَسَنَةً فَإِنْ أَرَادَ أَنْ يَعْمَلَ حَسَنَةً، فَاكْتُبُوهَا لَهُ حَسَنَةً، فَإِنْ عَمِلَهَا فَاكْتُبُوهَا لَهُ عَشْرَةَ أَمْثَالِهَا إِلَى سَبْعِ مِائَةِ ضِعْفٍ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بیشک اللہ تعالیٰ یہ فرماتا ہے: (اے فرشتو!) جب میرا بندہ کسی برائی کا ارادہ کرے، تو تم اسے اس وقت تک نوٹ نہ کرو جب تک وہ اس پر عمل نہیں کرتا، اور اگر وہ اس پر عمل کر لیتا ہے، تو تم اسے ایک برائی کے طور پر نوٹ کرو، اگر وہ میری وجہ سے اسے چھوڑ دیتا ہے، تو تم اسے ایک نیکی کے طور پر نوٹ کرو، اگر وہ نیکی کا ارادہ کرتا ہے، تو تم اسے نیکی کے طور پر نوٹ کرو، اگر وہ اس نیکی پر عمل بھی کر لیتا ہے، تو تم اسے دس گنا سے لے کر سات سو گنا (اجر و ثواب) کے طور پر نوٹ کرو۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب البر والإحسان/حدیث: 382]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 42، 7501، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 128، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 379، 380، 381، 228، 382، 383، 384، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 11117، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3073، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7316» «رقم طبعة با وزير 383»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق (انظر 380). تنبيه!! رقم (380) = (379) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط البخاري، الحسن بن محمد بن الصباح ثقة من رجال البخاري، ومن فوقه على شرط الشيخين. وانظر (380).
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 30
حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ خَرُوفٍ الْمِصْرِيُّ ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ مُحَمَّدٍ السَّدُوسِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، حَدَّثَنَا أَشْعَثُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ صَعْصَعَةَ بْنٍ مُعَاوِيَةَ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"مَنْ هَمَّ بِحَسَنَةٍ، فَلَمْ يَعْمَلْهَا كُتِبَتْ لَهُ حَسَنَةً، فَإِنْ عَمِلَهَا كُتِبَتْ لَهُ عَشْرَ أَمْثَالِهَا إِلَى سَبْعِ مِائَةٍ وَسَبْعِ أَمْثَالِهَا، وَمَنْ هَمَّ بِسَيِّئَةٍ فَلَمْ يَعْمَلْهَا لَمْ تُكْتَبْ عَلَيْهِ، فَإِنْ عَمِلَهَا كُتِبَتْ عَلَيْهِ سَيِّئَةً أَوْ يَمْحُوهَا اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْحَسَنِ، إِلا أَشْعَثُ
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے نیکی کا ارادہ کیا اور وہ اسے کر نہ سکا تو اس کے لیے ایک نیکی لکھی جائے گی، اور اگر اسے کرے تو وہ دس سے سات سو تک لکھی جائیں گی۔ اور جس نے برائی کا ارادہ کیا اور پھر کر نہ سکا تو اس پر کچھ نہ لکھا جائے گا، اور اگر اس نے اس کا ارتکاب کیا تو ایک برائی لکھی جائے گی، یا اسے اللہ تعالیٰ مٹا دے گا۔ (یعنی معاف کر دے گا۔)“ [معجم صغير للطبراني/كتاب الإيمان/حدیث: 30]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2687، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 226، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 7700، 7719، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2830، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3821، وأحمد فى «مسنده» برقم: 21706، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 466، والبزار فى «مسنده» برقم: 3988، والطبراني فى «الكبير» برقم: 1646، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1714، 3060، والطبراني فى «الصغير» برقم: 502
قال الهيثمي: رواه الطبراني في الصغير ورجاله ثقات، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (10 / 145)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2001
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَحْيَى ، حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ ذَكْوَانَ ، عَنْ أَبِي رَجَاءٍ ، حَدَّثَنِي ابْنُ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِنْ هَمَّ بِحَسَنَةٍ فَعَمِلَهَا كُتِبَتْ عَشْرًا، وَإِنْ لَمْ يَعْمَلْهَا كُتِبَتْ حَسَنَةً، وَإِنْ هَمَّ بِسَيِّئَةٍ فَعَمِلَهَا كُتِبَتْ سَيِّئَةً، وَإِنْ لَمْ يَعْمَلْهَا كُتِبَتْ حَسَنَةً".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر کوئی شخص نیکی کا ارادہ کرتا ہے اور اسے کر گزرتا ہے تو اس کے لئے دس نیکیوں کا ثواب لکھا جاتا ہے، اور اگر وہ نیکی نہ بھی کرے تو صرف ارادے پر ہی ایک نیکی کا ثواب لکھ دیا جاتا ہے، اور اگر کوئی شخص گناہ کا ارادہ کرتا ہے اور اسے کر گزرتا ہے تو اس پر ایک گناہ کا بدلہ لکھا جاتا ہے، اور اگر ارادے کے بعد گناہ نہ کرے تو اس کے لئے ایک نیکی کا ثواب لکھ دیا جاتا ہے۔ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 2001]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، الحسن بن ذكوان ضعيف، لكنه توبع.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں