الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
125. - باب معاشرة الزوجين - ذكر إيجاب الجنة للمرأة إذا أطاعت زوجها مع إقامة الفرائض لله جل وعلا
میاں بیوی کی باہمی معاشرت کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ اگر عورت اپنے شوہر کی اطاعت کرے اور اللہ جل وعلا کے فرائض ادا کرے تو اس کے لیے جنت واجب ہو جاتی ہے۔
شواہد الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 4163 (کل: 8 مقامات، 7 کتب)
صحیح ابن حبان: 4163
مشکوۃ المصابیح: 3254
مسند احمد: 1661
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 7632
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 661
المعجم الاوسط: 8805
حدیث نمبر: 4163
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُوسَى الْجَوَالِيقِيُّ بِعَسْكَرِ مُكْرَمٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا دَاهِرُ بْنُ نُوحٍ الأَهْوَازِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو هَمَّامٍ مُحَمَّدُ بْنُ الزِّبْرِقَانِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ الْمِنْهَالِ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا صَلَّتِ الْمَرْأَةُ خُمُسَهَا، وَصَامَتْ شَهْرَهَا، وَحَصَّنَتْ فَرْجَهَا، وَأَطَاعَتْ بَعْلَهَا دَخَلَتْ مِنْ أَيِّ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ شَاءَتْ" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: تَفَرَّدَ بِهَذَا الْحَدِيثِ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عُمَيْرٍ مِنْ حَدِيثِ أَبِي سَلَمَةَ، وَمَا رَوَاهُ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ إِلا هُدْبَةُ بْنُ الْمِنْهَالِ وَهُوَ شَيْخُ الأَهْوَازِيِّ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب کوئی عورت پانچ نمازیں ادا کرے، رمضان کے روزے رکھے، اپنی شرم گاہ کی حفاظت کرے اور اپنے شوہر کی فرماں برداری کرے، تو وہ جنت کے جس بھی دروازے سے چاہے گی جنت میں داخل ہو جائے گی۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ابوسلمہ کے حوالے سے اس روایت کو نقل کرنے میں عبدالملک بن عمیر منفرد ہیں اور عبدالملک کے حوالے سے یہ روایت صرف ہدبہ بن منہال نے نقل کی ہے اور وہ اہوازی کے شیخ (استاد) ہیں۔ [صحیح ابن حبان/كتاب النكاح/حدیث: 4163]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4163، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 4598، 4715» «رقم طبعة با وزير 4151»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن لغيره - «الآداب» (286)، «التعليق الرغيب» (3/ 73). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح
حدیث نمبر: 3254
3254 - وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: الْمَرْأَةُ إِذَا صَلَّتْ خَمْسَهَا وَصَامَتْ شَهْرَهَا وَأَحْصَنَتْ فَرْجَهَا وَأَطَاعَتْ بَعْلَهَا فَلْتَدْخُلْ مِنْ أَيِّ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ شَاءَتْ. رَوَاهُ أَبُو نُعَيْمٍ فِي الْحِلْيَةِ.
انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب عورت پانچوں نمازیں پڑھے، ماہ رمضان کے روزے رکھے، اپنی شرم گاہ کی حفاظت کرے اور اپنے خاوند کی اطاعت کرے تو پھر وہ جنت کے جس دروازے سے چاہے داخل ہو جائے۔“ (سندہ ضعیف، رواہ ابونعیم فی الحلیہ)۔ [مشكوة المصابيح/كتاب النكاح/حدیث: 3254]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه أبو نعيم في حلية الأولياء (308/6)
٭ فيه يزيد الرقاشي: ضعيف و سفيان الثوري مدلس و عنعن و للحديث شواھد ضعيفة عند ابن حبان (الموارد: 1296، الإحسان: 4163/4151) و أحمد (1/ 191 ح 1661) وغيرهما .»
٭ فيه يزيد الرقاشي: ضعيف و سفيان الثوري مدلس و عنعن و للحديث شواھد ضعيفة عند ابن حبان (الموارد: 1296، الإحسان: 4163/4151) و أحمد (1/ 191 ح 1661) وغيرهما .»
قال الشيخ الألباني: صَحِيحٌ
قال الشيخ زبير على زئي:سنده ضعيف
حدیث نمبر: 1661
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي جَعْفَرٍ ، أَنَّ ابْنَ قَارِظٍ أَخْبَرَهُ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا صَلَّتْ الْمَرْأَةُ خَمْسَهَا، وَصَامَتْ شَهْرَهَا، وَحَفِظَتْ فَرْجَهَا، وَأَطَاعَتْ زَوْجَهَا، قِيلَ لَهَا ادْخُلِي الْجَنَّةَ مِنْ أَيِّ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ شِئْتِ".
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو عورت پانچ وقت کی نماز پڑھتی ہو، ماہ رمضان کے روزے رکھتی ہو، اپنی شرمگاہ کی حفاظت کرتی ہو اور اپنے شوہر کی اطاعت کرتی ہو، اس سے کہا جائے گا کہ جنت کے جس دروازے سے چاہو، جنت میں داخل ہو جاؤ۔“ [مسند احمد/مسند باقي العشرة المبشرين بالجنة/حدیث: 1661]
الحكم على الحديث:
حسن لغيره، وهذا إسناد ضعيف لضف ابن لهيعة.
حدیث نمبر: 7109
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِذَا صَلَّتِ الْمَرْأَةُ خَمْسَهَا وَصَامَتْ شَهْرَهَا وَحَفِظَتْ فَرْجَهَا وَأَطَاعَتْ زَوْجَهَا قِيلَ لَهَا ادْخُلِي الْجَنَّةَ مِنْ أَيِّ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ شِئْتِ
۔ سیدنا عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب عورت پانچ نمازیں پڑھتی ہو، ماہ رمضان کے روزے رکھتی ہو، اپنی شرمگاہ کی حفاظت کرتی ہو اور اپنے خاوند کی اطاعت کرتی ہو، تو اس سے کہا جائے گا کہ جنت میں جس دروازے سے چاہتی ہے، داخل ہو جا۔ [الفتح الربانی/بيان موانع النكاح/حدیث: 7109]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره، أخرجه الطبراني في ’’الاوسط‘‘، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 1661 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 1661»
وضاحت: فوائد: … اسلام کئی فرائض، واجبات، مستحبّات، محرّمات اور مکروہات پر مشتمل ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس حدیث ِ مبارکہ میں صرف چار امور کا ذکر کیا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ خواتین زیادہ تر ان چار امور میں راہِ اعتدال اختیار نہیں کرتیں۔
الحكم على الحديث:
حسن لغيره
حدیث نمبر: 9640
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِذَا صَلَّتِ الْمَرْأَةُ خَمْسَهَا وَصَامَتْ شَهْرَهَا وَحَفِظَتْ فَرْجَهَا وَأَطَاعَتْ زَوْجَهَا قِيلَ لَهَا ادْخُلِي الْجَنَّةَ مِنْ أَيِّ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ شِئْتِ
۔ سیدنا عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب عورت پانچ نمازیں پڑھے، ماہِ رمضان کے روزے رکھے، اپنی شرمگاہ کی حفاظت کرے اور اپنے خاوند کی فرمانبرداری کرے تو اس سے کہا جائے گا: جنت کے جس دروازے سے چاہتی ہے، داخل ہو جا۔ [الفتح الربانی/كتاب جامع فى الترغيب: الآداب والمواعظ والحكم وجوامع الكلم، يبدأ بالثلاثيات/حدیث: 9640]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 1661 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 1661»
وضاحت: فوائد: … خواتین کی ذمہ داریاں مردوں کی بہ نسبت بہت کم ہیں، پس ہونا یہ چاہیے تھا کہ مردوں کی بہ نسبت عورتیں زیادہ کامیاب ہونے والی ہوتیں، لیکنیہ ان کی نااہلی ہے کہ معاملہ اس کے الٹ ثابت ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خواتین کی اکثریت کو جہنم میں دیکھا۔ مسلم عورتوں کو چاہیے کہ وہ آخرت کا لحاظ کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں اور حقوق ادا کریں۔
الحكم على الحديث:
حسن لغيره
حدیث نمبر: 7632
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا صَلَّتِ الْمَرْأَةُ خَمْسَهَا وَصَامَتْ شَهَرَهَا وَحَفِظَتْ فَرْجَهَا وَأَطَاعَتْ زَوْجَهَا دَخَلَتِ الْجَنَّةَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ رَوَّادُ بْنُ الْجَرَّاحِ وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَجَمَاعَةٌ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ وَقَالَ ابْنُ مَعِينٍ: وَهِمَ فِي هَذَا الْحَدِيثِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ رَوَّادُ بْنُ الْجَرَّاحِ وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَجَمَاعَةٌ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ وَقَالَ ابْنُ مَعِينٍ: وَهِمَ فِي هَذَا الْحَدِيثِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کوئی عورت پانچ نمازیں ادا کرے اور مخصوص مہینے (یعنی رمضان کے) روزے رکھے اور اپنی شرمگاہ کی حفاظت کرے اور اپنے شوہر کی اطاعت کرے وہ جنت میں داخل ہو گی“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی رواد بن جراح ہے، جسے امام أحمد اور ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے، اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے یحیی بن معین کہتے ہیں: اسے اس حدیث میں وہم ہوا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7632]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی رواد بن جراح ہے، جسے امام أحمد اور ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے، اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے یحیی بن معین کہتے ہیں: اسے اس حدیث میں وہم ہوا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7632]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1373 و 1463)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7480»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 661
"إذا صلت المرأة خمسها وصامت شهرها وحفظت
فرجها وأطاعت زوجها دخلت الجنة"
فرجها وأطاعت زوجها دخلت الجنة"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب عورت اپنی پانچوں وقت کی نمازیں پڑھے، اپنے مہینے (رمضان) کے روزے رکھے، اپنی شرمگاہ کی حفاظت کرے اور اپنے شوہر کی فرمانبرداری کرے، تو وہ جنت میں داخل ہو گی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 661]
”جب عورت اپنی پانچوں وقت کی نمازیں پڑھے، اپنے مہینے (رمضان) کے روزے رکھے، اپنی شرمگاہ کی حفاظت کرے اور اپنے شوہر کی فرمانبرداری کرے، تو وہ جنت میں داخل ہو گی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 661]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [البزار] عن أنس [حم] عن عبد الرحمن الزهري [طب] عن عبد الرحمن ابن حسنة. تخريج الترغيب 3/73، آداب الزفاف 180 - 182.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 8805
حَدَّثَنَا مُطَّلِبٌ : نَا عَبْدُ اللهِ : نَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ رَبِيعَةَ بْنِ شُرَحْبِيلَ بْنِ حَسَنَةَ ، عَنِ ابْنِ قَارِظٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا صَلَّتِ الْمَرْأَةُ خَمْسَهَا، وَصَامَتْ شَهْرَهَا، وَحَفِظَتْ فَرْجَهَا، وَأَطَاعَتْ بَعْلَهَا فَلْتَدْخُلْ مِنْ أَيِّ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ شَاءَتْ.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: ابْنُ لَهِيعَةَ I ".
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: ابْنُ لَهِيعَةَ I ".
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب عورت اپنی پانچوں نمازیں پڑھے، اپنے (رمضان کے) مہینے کے روزے رکھے، اپنی شرمگاہ کی حفاظت کرے اور اپنے شوہر کی اطاعت کرے تو وہ جنت کے جس دروازے سے چاہے داخل ہو جائے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اس میں ابن لہیعہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8805]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اس میں ابن لہیعہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8805]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه ابن لهيعة وحديثه حسن وسعيد بن عفير لم أعرفه وبقية رجاله رجال الصحيح «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 4، ص 306» »
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 1683»
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 1683»
الحكم على الحديث:
فيه ابن لهيعة وحديثه حسن، وسعيد بن عفير لم يعرفه الهيثمي، وبقية رجاله رجال الصحيح