🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
168. باب صلة الرحم وقطعها - ذكر البيان بأن طيب العيش في الأمن وكثرة البركة في الرزق للواصل رحمه إنما يكون ذلك إذا قرنه بتقوى الله
صلہ رحمی اور قطع رحمی کا بیان - اس وضاحت کا ذکر کہ پُر سکون زندگی، امن اور رزق میں برکت صلہ رحمی کے ساتھ صرف اس وقت ہوتی ہے جب وہ تقویٰ الٰہی کے ساتھ ہو۔
شواہد الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 439 (کل: 12 مقامات، 9 کتب)
صحیح ابن حبان: 439
صحیح بخاری: 5985
بلوغ المرام: 1252
الادب المفرد: 57
صحیح الادب المفرد: 42
مسند احمد: 1213
المستدرک علی الصحیحین: 7467
الجامع الكامل: 13300، 14063، 14064
المعجم الاوسط: 3014، 6881
11 تا 12
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3014
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ خَالَوَيْهِ الْوَاسِطِيُّ قَالَ: نَا عَلِيُّ بْنُ بَحْرٍ قَالَ: نَا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ قَالَ: أَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ ، عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَمُدَّ اللهُ فِي عُمُرِهِ، وَيُوَسِّعَ لَهُ فِي رِزْقِهِ، وَيَدْفَعَ عَنْهُ مِيتَةَ السُّوءِ فَلْيَتَّقِ اللهَ، وَلْيَصِلْ رَحِمَهُ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص کو یہ بات خوش کرے کہ اللہ تعالیٰ اس کی عمر دراز فرما دے، اس کے رزق میں وسعت پیدا کر دے اور اسے بری موت سے بچا لے، تو اسے چاہیے کہ اللہ کا تقویٰ اختیار کرے اور صلہ رحمی کرے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 3014]
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 537، 538، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 7373، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1229، والبزار فى «مسنده» برقم: 693، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 6881»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6881
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الرَّازِيُّ ، ثَنَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ ، ثَنَا أَبُو حَفْصٍ الْأَبَّارُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ ، عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ سَرَّهُ أَنْ يُمَدَّ لَهُ فِي عُمُرِهِ وَيُنْسَأَ فِي أَجَلِهِ، فَلْيَتَّقِ اللهَ وَلْيَصِلْ رَحِمَهُ.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَنْصُورٍ إِلَّا أَبُو حَفْصٍ الْأَبَّارُ I ".
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص کو یہ بات پسند ہو کہ اس کی عمر دراز کر دی جائے اور اس کی موت میں تاخیر کر دی جائے، تو اسے چاہیے کہ اللہ سے ڈرے اور صلہ رحمی کرے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو منصور سے صرف ابو حفص ابار نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6881]
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 537، 538، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 7373، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1229، والبزار فى «مسنده» برقم: 693، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3014»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں