🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
178. باب فضل الشهادة - ذكر البيان بأن تمني الشهيد الرجوع إلى الدنيا بالعدد الذي ذكرت وقد يتمنى ما هو أكثر من ذلك العدد المذكور-
باب شہادت کی فضیلت - اس بیان کا ذکر کہ شہید جتنی بار واپس آ کر شہادت پانے کی آرزو کرے گا، وہ مذکورہ عدد سے بھی زیادہ ہو سکتا ہے
شواہد الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 4662 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح ابن حبان: 4662
المعجم الاوسط: 399
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4662
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، قَالَ: سَمِعْتُ قَتَادَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مَا مِنْ أَحَدٍ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ يُحِبُّ أَنْ يَرْجِعَ إِِلَى الدُّنْيَا وَلَهُ مَا عَلَى الأَرْضِ مِنْ شَيْءٍ إِِلا الشَّهِيدُ، فَإِِنَّهُ يَتَمَنَّى أَنْ يَرْجِعَ إِِلَى الدُّنْيَا فَيُقْتَلَ عَشْرَ مَرَّاتٍ لِمَا يَرَى مِنَ الْكَرَامَةِ" .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جنت میں داخل ہونے والا کوئی بھی شخص اس بات کو پسند نہیں کرے گا کہ وہ دوبارہ دنیا کی طرف جائے، اگرچہ اس کے عوض میں روئے زمین پر موجود سب کچھ اسے مل جائے، البتہ شہید کا معاملہ مختلف ہے کیونکہ وہ اس بات کی آرزو کرے گا کہ وہ دوبارہ دنیا کی طرف جائے اور اسے دس مرتبہ شہید کیا جائے، اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ (شہادت کی) عظمت کو دیکھ لے گا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4662]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2795، 2817، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1877، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4661، 4662، 7452، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1643، 1661، 1662، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 18588، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12185» «رقم طبعة با وزير 4643»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 399
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خُلَيْدٍ قَالَ: نَا أَبُو تَوْبَةَ قَالَ: نَا الْهَيْثَمُ بْنُ حُمَيْدٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَاقِدٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ مُرَّةَ قَالَ:
نَا عُبَادَةُ بْنُ الصَّامِتِ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: مَا فِي الْأَرْضِ مِنْ نَفْسٍ تَمُوتُ وَلَهَا عِنْدَ اللهِ خَيْرٌ تُحِبُّ أَنْ تَرْجِعَ إِلَيْكُمْ وَأَنَّ لَهَا الدُّنْيَا، إِلَّا الشَّهِيدُ، فَإِنَّهُ يُحِبُّ أَنْ يَرْجِعَ فَيُقْتَلَ مَرَّةً أُخْرَى، لِمَا يَرَى مِنْ فَضْلِ الشَّهَادَةِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ زَيْدِ بْنِ وَاقِدٍ إِلَّا الْهَيْثَمُ بْنُ حُمَيْدٍ .
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”روئے زمین پر ایسی کوئی جان نہیں جو وفات پا جائے اور اللہ کے ہاں اس کے لیے خیر و بھلائی مقدر ہو اور وہ یہ پسند کرے کہ تمہاری طرف دنیا میں واپس لوٹ آئے اگرچہ اسے پوری دنیا دے دی جائے، سوائے شہید کے، کیونکہ وہ شہادت کی فضیلت و برتری کا مشاہدہ کرنے کے باعث یہ تمنا کرتا ہے کہ وہ دوبارہ دنیا میں جائے اور اسے ایک بار پھر اللہ کی راہ میں قتل کیا جائے۔“
اس حدیث کو زید بن واقد رحمہ اللہ سے صرف ہیثم بن حمید رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 399]
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 318، 407، 408، 409، 410، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 3159 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 4352، وأحمد فى «مسنده» برقم: 23150، 23190، والبزار فى «مسنده» برقم: 2707، 2706، 2726، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 9535»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں