صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
178. باب فضل الشهادة - ذكر البيان بأن تمني الشهيد الرجوع إلى الدنيا بالعدد الذي ذكرت وقد يتمنى ما هو أكثر من ذلك العدد المذكور-
باب شہادت کی فضیلت - اس بیان کا ذکر کہ شہید جتنی بار واپس آ کر شہادت پانے کی آرزو کرے گا، وہ مذکورہ عدد سے بھی زیادہ ہو سکتا ہے
حدیث نمبر: 4662
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، قَالَ: سَمِعْتُ قَتَادَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مَا مِنْ أَحَدٍ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ يُحِبُّ أَنْ يَرْجِعَ إِِلَى الدُّنْيَا وَلَهُ مَا عَلَى الأَرْضِ مِنْ شَيْءٍ إِِلا الشَّهِيدُ، فَإِِنَّهُ يَتَمَنَّى أَنْ يَرْجِعَ إِِلَى الدُّنْيَا فَيُقْتَلَ عَشْرَ مَرَّاتٍ لِمَا يَرَى مِنَ الْكَرَامَةِ" .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جنت میں داخل ہونے والا کوئی بھی شخص اس بات کو پسند نہیں کرے گا کہ وہ دوبارہ دنیا کی طرف جائے اگرچہ اس کے عوض میں روئے زمین پر موجود سب کچھ اسے مل جائے البتہ شہید کا معاملہ مختلف ہے کیونکہ وہ اس بات کی آرزو کرے گا کہ وہ دوبارہ دنیا کی طرف جائے اور اسے دس مرتبہ شہید کیا جائے اس کی وجہ یہ ہے: وہ (شہادت کی) عظمت کو دیکھ لے گا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4662]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 4643»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين
الرواة الحديث:
قتادة بن دعامة السدوسي ← أنس بن مالك الأنصاري