🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
214. باب حسن الخلق - ذكر البيان بأن من حسن خلقه كان في القيامة ممن قرب مجلسه من المصطفى صلى الله عليه وسلم
حسنِ اخلاق کا بیان - اس وضاحت کا ذکر کہ جس شخص کا اخلاق اچھا ہوگا، قیامت کے دن اس کا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب بیٹھنے کا مقام ہوگا۔
شواہد الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 485 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
صحیح ابن حبان: 485
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 12666
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1573
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 485
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا قَاسِمُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْهَادِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ فِي مَجْلِسٍ: " أَلا أُخْبِرُكُمْ بِأَحَبِّكُمْ إِلَيَّ، وَأَقْرَبِكُمْ مِنِّي مَجْلِسًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ؟" ثَلاثَ مَرَّاتٍ يَقُولُهَا، قُلْنَا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" أَحْسَنُكُمْ أَخْلاقًا" .
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک محفل میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تمہیں ان لوگوں کے بارے میں نہ بتاؤں جو تم میں سے میرے سب سے زیادہ محبوب ہیں اور قیامت کے دن میرے سب سے زیادہ قریب بیٹھے ہوں گے؟“ یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی، ہم نے عرض کی: جی ہاں، یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے جس کے اخلاق زیادہ اچھے ہیں۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب البر والإحسان/حدیث: 485]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 485، وأحمد فى (مسنده) برقم: 6850، 7156» «رقم طبعة با وزير 485»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن صحيح - «الصحيحة» (791). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن، محمد بن عبد الله بن عمرو، وثقه المؤلف، قاسم بن أبي شيبة: هو قاسم بن يحيى بن عطاء الهلالي.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12666
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍ [ وَ ] أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِأَحَبِّكُمْ إِلَيَّ وَأَقْرَبِكُمْ مِنِّي مَجْلِسًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ؟". فَأَعَادَهَا ثَلَاثًا أَوْ مَرَّتَيْنِ. قَالُوا: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" أَحْسَنُكُمْ خُلُقًا".
قُلْتُ: لَهُ فِي الصَّحِيحِ:" إِنَّ مِنْ أَحَبِّكُمْ إِلَيَّ أَحْسَنُكُمْ خُلُقًا". فَقَطْ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ بِإِسْنَادٍ جَيِّدٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”کیا میں تمہیں ان لوگوں کے بارے میں نہ بتاؤں جو قیامت کے دن میرے نزدیک سب سے زیادہ محبوب ہوں گے، اور تم میں سے بیٹھنے کے اعتبار سے میرے سب سے زیادہ قریب ہوں گے؟ یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین یا شاید دو مرتبہ دہرائی، لوگوں نے عرض کی: جی ہاں یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جن کے اخلاق زیادہ اچھے ہوں گے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں ان صحابی کے حوالے سے ”صحیح“ میں صرف یہ الفاظ منقول ہیں: ”میرے نزدیک تم میں سب سے زیادہ محبوب وہ ہوں گے، جن کے اخلاق زیادہ اچھے ہوں گے۔“
یہ روایت امام أحمد نے عمدہ سند کے ساتھ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12666]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6735 و 7035)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 3549، وأخرجه مسند أحمد برقم: 6995»

الحكم على الحديث:
إسنادہ جید۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1573
«إن أقربكم مني منزلا يوم القيامة: أحاسنكم أخلاقا في الدنيا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ قیامت کے دن تم میں سے میرے سب سے زیادہ قریب رہنے والے وہ لوگ ہوں گے جن کے اخلاق دنیا میں تم سب سے اچھے ہوں گے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1573]
تخریج الحدیث: «(حسن) ... [ابن عساكر] عن أبي هريرة. المشكاة 4797، الصحيحة 792.»
قال الشيخ الألباني: حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں