🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
18. ذكر البيان بأن مشتري النخلة بعدما أبرت لا يكون له من ثمرها شيء إذا لم يتقدمه الشرط-
بیع کا بیان - بیان کہ اگر کھجور کا درخت گُبھا (پھول) نکلنے کے بعد فروخت کیا جائے تو پھل بیچنے والے کا ہوگا جب تک خریدار کے حق میں شرط نہ ہو۔
شواہد الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 4921 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
صحیح ابن حبان: 4921
مسند احمد: 5540
السنن الكبرى للبيهقي: 10771
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 1457
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 2759
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4921
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنِ اشْتَرَى نَخْلا بَعْدَمَا أُبِّرَتْ وَلَمْ يَشْتَرِطْ ثَمَرَهَا فَلا شَيْءَ لَهُ، وَمَنِ اشْتَرَى عَبْدًا وَلَمْ يَشْتَرِطْ مَالَهُ فَلا شَيْءَ لَهُ" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص پیوند کاری ہو جانے کے بعد کھجور کا درخت خریدے اور (سودا کرتے ہوئے) اس کے پھل کی شرط عائد نہ کرے تو اسے کچھ نہیں ملے گا اور جو شخص غلام خریدتے ہوئے اس کے پاس موجود مال کی شرط عائد نہ کرے اسے کچھ نہیں ملے گا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب البيوع/حدیث: 4921]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4921، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2603، والطيالسي فى (مسنده) برقم: 1914، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 5517، والطحاوي فى (شرح معاني الآثار) برقم: 5586» «رقم طبعة با وزير 4900»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» (1314)، «البيوع»: ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط البخاري
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5540
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ ، أَخْبَرَنَا الزُّهْرِيُّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ بَاعَ نَخْلًا قَدْ أُبِّرَتْ، فَثَمَرَتُهَا لِلْبَائِعِ، وَمَنْ بَاعَ عَبْدًا لَهُ مَالٌ، فَمَالُهُ لِلْبَائِعِ، إِلَّا أَنْ يَشْتَرِطَ الْمُبْتَاعُ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص پیوندکاری کئے ہوئے کھجوروں کے درخت بیچتا ہے تو اس کا پھل بھی بائع (بچنے والا) کا ہو گا الاّ یہ کہ مشتری (خریدنے والا) شرط لگادے اور جو شخص کسی مالدار غلام کو بیچے تو اس کا سارا مال بائع (بچنے والا) کا ہو گا الاّ یہ کہ مشتری (خریدنے والا) شرط لگا دے۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 5540]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 2379، م: 1199 وهذا إسناد حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10771
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّ عَلِيًّا، قَالَ:" مَنْ بَاعَ عَبْدًا، وَلَهُ مَالٌ فَمَالُهُ لِلْبَائِعِ إِلَّا أَنْ يَشْتَرِطَ الْمُبْتَاعُ، قَضَى بِهِ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَمَنْ بَاعَ نَخْلًا قَدْ أُبِّرَتْ فَثَمَرَتُهَا لِلْبَائِعِ إِلَّا أَنْ يَشْتَرِطَ الْمُبْتَاعُ".
جعفر بن محمد اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جس نے غلام فروخت کیا اور غلام کا مال بھی تھا تو مال فروخت کرنے والے کا ہے مگر یہ کہ خریدار شرط لگا لے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی کا فیصلہ فرمایا۔ اور جس نے پیوندکاری کی ہوئی کھجور کو فروخت کر دیا تو اس کا پھل فروخت کرنے والے کے لیے ہے مگر یہ کہ خریدار شرط لگا لے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 10771]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1457
إِسْحَاقُ : أَخْبَرَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَدَنِيُّ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ... عَلِيٍّ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - قَالَ: مَنْ بَاعَ عَبْدًا وَلَهُ مَالٌ، فَمَالُهُ لِلْبَائِعِ، إِلَّا أَنْ يَشْتَرِطَ الْمُبْتَاعُ، وَمَنْ بَاعَ نَخْلًا قَدْ أُبِّرَتْ فَثَمَرَتُهَا لِلْبَائِعِ، إِلَّا أَنْ يَشْتَرِطَ الْمُبْتَاعُ. قَضَى بِذَلِكَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جس شخص نے کوئی ایسا غلام فروخت کیا جس کے پاس کچھ مال و متاع ہو، تو وہ مال بیچنے والے ہی کا حق ہے، الا یہ کہ خریدار (اسے حاصل کرنے کی) شرط لگا دے، اور جس شخص نے کھجور کے ایسے درخت فروخت کیے جن کی پیوند کاری (تابیر) کی جا چکی ہو، تو ان کا پھل بیچنے والے ہی کا ہو گا، الا یہ کہ خریدنے والا اس کی شرط مقرر کر دے؛ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی بات کا فیصلہ صادر فرمایا ہے۔“ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب البيوع/حدیث: 1457]
تخریج الحدیث: «0»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2759
قَالَ إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ : أَبَنَا خَالِدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَدَنِيُّ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ (...) عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: "مَنْ بَاعَ عَبْدًا وَلَهُ مَالٌ فَمَالُهُ لِلْبَائِعِ إِلَّا أَنْ يَشْتَرِطَ الْمُبْتَاعُ، وَمَنْ بَاعَ نَخْلًا قَدْ أُبِّرَتْ فَثَمَرَتُهَا لِلْبَائِعِ إِلَّا أَنْ يَشْتَرِطَ الْمُبْتَاعُ، قَضَى بِذَلِكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ".
هَذَا إِسْنَادٌ فِيهِ انْقِطَاعٌ؛ مُحَمَّدٌ لَمْ يُدْرِكْ عَلِيًّا.
وَهَكَذَا رَوَاهُ الْحَاكِمُ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ : ثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبِ بْنِ بِلَالٍ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ... فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي سُنَنِهِ، عَنِ الْحَاكِمِ وَأَبِي سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَمْرٍو قَالَا: ثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ... فَذَكَرَهُ.
وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ، رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ فِي سُنَنِهِ، وَغَيْرُهُ.
وَرَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي سُنَنِهِ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ عُمَرَ ، وَمِنْ حَدِيثِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، وَمِنْ حَدِيثِ سَلْمَانَ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جو شخص کوئی ایسا غلام فروخت کرے جس کے پاس مال ہو تو وہ مال بیچنے والے ہی کا حق ہے الا یہ کہ خریدار (خریداری کے وقت) اسے اپنے لیے مشروط کر لے، اور جس نے کھجور کے ایسے درخت بیچے جن کی پیوند کاری (تابیر) کی جا چکی ہو تو ان کا پھل بیچنے والے کا ہو گا سوائے اس کے کہ خریدار (معاہدے میں) اسے اپنے لیے شرط قرار دے لے؛ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہی فیصلہ صادر فرمایا تھا۔“ اس روایت کی سند میں انقطاع ہے کیونکہ امام محمد باقر کا سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے سماع ثابت نہیں ہے، اور اسی طرح اسے امام حاکم ابو عبداللہ الحافظ اور امام بیہقی نے اپنی سنن میں روایت کیا ہے، نیز اس حدیث کا ایک شاہد سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کی روایت سے بھی موجود ہے جسے امام ابن ماجہ اور دیگر محدثین نے روایت کیا ہے، جبکہ امام بیہقی نے اسے سیدنا ابن عمر، سیدنا ابن عباس اور سیدنا سلمان رضی اللہ عنہم کی احادیث سے بھی نقل کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب البيوع/حدیث: 2759]
تخریج الحدیث: «هذا إسناد فيه انقطاع؛ محمد لم يدرك عليا»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2090، 2092، 2250، 2567، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1543، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1244، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4635، 4636، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3433، 3962، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2210، 2211، 2529، وأخرجه مسند أحمد برقم: 5515، وأخرجه موطأ مالك برقم: 1302، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2561، وأخرجه فتح الباري برقم: 2092، 2250، 2419، وأخرجه السنن الكبرى للبيهقي برقم: 20736، وأخرجه مسند البزار برقم: 112، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13130، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2057، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 11369، 12491»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف؛ لانقطاعه بين محمد الباقر وعلي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں