🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
46. فصل في التعذيب - ذكر العلة التي من أجلها زجر عن هذا الفعل-
عذاب دینے کے بیان میں ایک فصل - بیان کیا گیا کہ اس عمل کو منع کرنے کی وجہ کیا ہے
شواہد الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 5605 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
صحیح ابن حبان: 5605
مسند احمد: 11886
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 13221
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 703
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5605
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " إِذَا ضَرَبَ أَحَدُكُمْ فَلْيَجْتَنِبِ الْوَجْهَ، فَإِنَّ اللَّهَ خَلَقَ آدَمَ عَلَى صُورَتِهِ" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: يُرِيدُ بِهِ صُورَةَ الْمَضْرُوبِ، لأَنَّ الضَّارِبَ إِذَا ضَرَبَ وَجْهَ أَخِيهِ الْمُسْلِمِ، ضَرَبَ وَجْهًا خَلَقَ اللَّهُ آدَمَ عَلَى صُورَتِهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب کوئی شخص (کسی دوسرے کی) پٹائی کرے تو اس کے چہرے (پر مارنے سے) اجتناب کرے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے سیدنا آدم علیہ السلام کو اپنی صورت کے مطابق پیدا کیا ہے۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) اس کے ذریعے مراد یہ ہے: جس شخص کی پٹائی ہو رہی ہے اس کی شکل (سیدنا آدم علیہ السلام کی صورت کے مطابق ہے) کیونکہ جب مارنے والا شخص اپنے مسلمان بھائی کے چہرے پر مارتا ہے تو وہ ایک ایسے چہرے پر مارتا ہے جس کی صورت پر اللہ تعالیٰ نے سیدنا آدم علیہ السلام کو پیدا کیا ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الحظر والإباحة/حدیث: 5605]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2559، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2612، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5604، 5605، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 7310، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4493، 4493، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 17658، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7441» «رقم طبعة با وزير 5576»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - المصدر نفسه: م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط Null
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11886
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ عَطِيَّةَ الْعَوْفِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا قَاتَلَ أَحَدُكُمْ أَخَاهُ، فَلْيَجْتَنِبْ الْوَجْهَ".
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کوئی شخص کسی کو مارے تو اس کے چہرے پر مارنے سے اجتناب کرے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 11886]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لضعف عطية العوفي، وله شاهد من حديث أبى هريرة عند البخاري: 2559 بلفظ: إذا قاتل أحدكم فليجتنب الوجه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13221
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا قَاتَلَ أَحَدُكُمْ أَخَاهُ فَلْيَجْتَنِبِ الْوَجْهَ"
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کوئی شخص اپنے بھائی کے ساتھ لڑائی کرے تو چہرے (پر ضرب لگانے سے اور مارنے) سے اجتناب کرے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13221]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2063 و 2062) اخرجه أبو يعلى فى المسند (1179) اخرجه احمد فى المسند (93/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 11476»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 703
«إذا قاتل أحدكم أخاه فليجتنب الوجه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کوئی شخص اپنے بھائی سے لڑے (یا اسے مارے) تو اسے چاہیے کہ وہ چہرے (پر وار کرنے) سے بچے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 703]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم] عن أبي سعيد. مختصر مسلم 1819 حم، خ - عتق، م، بر - عن أبي هريرة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں