🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
11. باب الغرة - ذكر الخبر المصرح بأن المتوفاة من المرأتين اللتين ذكرناهما كانت المضروبة دون الضاربة-
«غُرَّہ» (یعنی حمل ضائع ہونے پر دیت) کا بیان - ذکر خبر جو واضح کرتی ہے کہ ہمارے ذکر کردہ دونوں عورتوں میں سے مرنے والی مضروبہ تھی نہ کہ ضاربہ
شواہد الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 6020 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح ابن حبان: 6020
سنن ابوداود: 4568
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6020
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا يُونُسُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنِ ابْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: اقْتَتَلَتِ امْرَأَتَانِ مِنْ هُذَيْلٍ، فَرَمَتْ إِحْدَاهُمَا الأُخْرَى بِحَجَرٍ، فَقَتَلَتْهَا وَمَا فِي بَطْنِهَا، فَاخْتَصَمُوا إِلَى إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " فَقَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ دِيَةَ جَنِينِهَا غُرَّةٌ: عَبْدٌ، أَوْ وَلِيدَةٌ، وَقَضَى بِدِيَةِ الْمَرْأَةِ عَلَى عَاقِلَتِهَا، وَيَرِثُهَا وَلَدُهَا وَمَنْ تَبِعَهُمْ" فَقَالَ حَمَلُ بْنُ النَّابِغَةِ: أَنَدِي يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ كَيْفَ أَغْرَمُ مَنْ لا أَكَلَ، وَلا شَرِبَ، وَلا نَطَقَ، وَلا اسْتَهَلَّ، فَمِثْلُ هَذَا يُطَلُّ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّمَا هَذَا مِنْ أَحْدَاثِ الْكُهَّانِ، مِنْ أَجْلِ سَجْعِهِ الَّذِي سَجَعَ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہذیل قبیلے سے تعلق رکھنے والی دو خواتین آپس میں لڑ پڑیں، ان میں سے ایک نے دوسری کو (پتھر) مار کر اسے اور اس کے پیٹ میں موجود بچے کو قتل کر دیا۔ وہ لوگ اپنا مقدمہ لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس عورت کے پیٹ میں موجود بچے کی دیت ایک غلام یا کنیز ہو گی۔“ اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مقتولہ کی دیت کی ادائیگی اس (قاتلہ) کے خاندان (عاقلہ) پر لازم قرار دی، اور ارشاد فرمایا کہ اس مقتولہ کی اولاد اور اس کے دیگر ورثا اس کے وارث بنیں گے۔ اس پر حمل بن نابغہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا میں اس کی دیت دوں؟ میں ایسے شخص کی دیت کیسے دے سکتا ہوں جس نے نہ کچھ کھایا، نہ کچھ پیا، نہ وہ بولا اور نہ ہی وہ (پیدا ہوتے وقت) پکار کر رویا؟ اس طرح کا خون تو رائیگاں جاتا ہے۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ تو کاہنوں کی طرح کی بات چیت کر رہا ہے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے مسجع الفاظ کی وجہ سے یہ بات ارشاد فرمائی۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الديات/حدیث: 6020]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 5758، 5759، 5760، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1681، وابن الجارود فى "المنتقى"، 838، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6017، 6018، 6020، 6022، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 4832، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4576، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1410، 2111، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2639، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 16231، والدارقطني فى (سننه) برقم: 3206، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7337» «رقم طبعة با وزير 5988»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: م - مضى (5985)، وهذا أتم. تنبيه!! رقم (5985) = (6017) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4568
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ النَّمَرِيُّ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ نَضْلَةَ، عَنِ الْمُغِيَرةِ بْنِ شُعْبَةَ:" أَنَّ امْرَأَتَيْنِ كَانَتَا تَحْتَ رَجُلٍ مِنْ هُذَيْلٍ فَضَرَبَتْ إِحْدَاهُمَا الْأُخْرَى بِعَمُودٍ فَقَتَلَتْهَا وَجَنِينَهَا، فَاخْتَصَمُوا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ أَحَدُ الرَّجُلَيْنِ: كَيْفَ نَدِي مَنْ لَا صَاحَ وَلَا أَكَلَ وَلَا شَرِبَ وَلَا اسْتَهَلَّ؟ فَقَالَ: أَسَجْعٌ كَسَجْعِ الْأَعْرَابِ، فَقَضَى فِيهِ بِغُرَّةٍ وَجَعَلَهُ عَلَى عَاقِلَةِ الْمَرْأَةِ".
مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ قبیلہ ہذیل کے ایک شخص کی دو بیویاں تھیں ان میں سے ایک نے دوسری کو لکڑی سے مار کر اسے اور اس کے پیٹ کے بچے کو قتل کر دیا، وہ لوگ جھگڑا لے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تو ان میں سے ایک شخص نے کہا: ہم اس کی دیت کیوں کر ادا کریں جو نہ رویا، نہ کھایا، نہ پیا، اور نہ ہی چلایا، (اس نے یہ بات مقفّٰی عبارت میں کہی) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم دیہاتیوں کی طرح مقفّی و مسجّع عبارت بولتے ہو؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں ایک غرہ (لونڈی یا غلام) کی دیت کا فیصلہ کیا، اور اسے عورت کے عاقلہ (وارثین) کے ذمہ ٹھہرایا۔ [سنن ابي داود/كتاب الديات /حدیث: 4568]
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ دو عورتیں بنو ہذیل کے ایک آدمی کی زوجیت میں تھیں۔ ان میں سے ایک نے دوسری کو خیمے کا بانس دے مارا اور اسے اور اس کے پیٹ کے بچے کو قتل کر دیا۔ وہ لوگ اپنا جھگڑا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے آئے۔ تو دونوں اطراف کے لوگوں میں سے کسی ایک نے کہا: ”کس طرح دیت دیں ہم اس کی جو نہ رویا، نہ کھایا، نہ پیا اور نہ چلایا؟“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (اس کے اندازِ گفتگو پر) فرمایا: ”کیا یہ دیہاتیوں کی سی سجع ہے؟“ الغرض آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(اس بچے کی دیت) ایک غلام ہے“ اور اسے قاتلہ کے وارثوں کے ذمے لگایا کہ وہ اسے ادا کریں۔ [سنن ابي داود/كتاب الديات /حدیث: 4568]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏صحیح مسلم/القسامة 1 (1682)، سنن الترمذی/الدیات 15 (1411)، سنن النسائی/القسامة 33 (4825)، سنن ابن ماجہ/الدیات 7 (2633)، (تحفة الأشراف: 11510)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الدیات 25 (6905-6908)، الاعتصام 13 (7317)، مسند احمد (4 /224، 245، 246، 249)، سنن الدارمی/الدیات 20 (2425) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم (1682)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں