🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
14. ذكر البيان بأن استرقاء المرء عند وجود العلل من قدر الله-
- ذکر بیان کہ بیماریوں کے وقت رقیت کرنا اللہ کے قدر سے ہے
شواہد الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 6100 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح ابن حبان: 6100
المعجم الکبیر للطبرانی: 3077
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6100
أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو بِالْفُسْطَاطِ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْعَلاءِ الزُّبَيْدِيُّ ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَالِمٍ ، عَنِ الزُّبَيْدِيِّ مُحَمَّدِ بْنِ الْوَلِيدِ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ دَوَاءً نَتَدَاوَى بِهِ، وَرُقًى نَسْتَرْقِي بِهَا، وَأَشْيَاءَ نَفْعَلُهَا، هَلْ تَرُدُّ مِنْ قَدَرِ اللَّهِ؟ قَالَ:" يَا كَعْبُ، بَلْ هِيَ مِنْ قَدَرِ اللَّهِ" ، عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ حِمْصِيٌّ ثِقَةٌ، وَلَيْسَ عَمْرَو بْنَ الْحَارِثِ الْمِصْرِيَّ.
عبداللہ بن کعب اپنے والد (سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ) کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اس بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی کیا رائے ہے کہ ہم جو دوا استعمال کرتے ہیں، یا جو دم کرتے ہیں یا اس طرح کے دیگر کام کرتے ہیں، تو کیا یہ اللہ تعالیٰ کی مقرر کردہ تقدیر کو بدل دیتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے کعب! بلکہ یہ بھی اللہ تعالیٰ کی تقدیر کا حصہ ہے۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) عمرو بن حارث حمصی نامی راوی ثقہ ہے، یہ عمرو بن حارث مصری نہیں ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الرقى والتمائم/حدیث: 6100]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: انفرد به المصنف من هذا الطريق «رقم طبعة با وزير 6068»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن لغيره - «أحاديث مشكلة الفقر» (13/ 11). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط Null
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3077
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حُمَيْدٍ الطَّوِيلُ ، ثَنَا صَالِحُ بْنُ أَبِي الْأَخْضَرِ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ أَنَّهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، رُقًى كُنَّا نَسْتَرْقِي بِهَا، وَأَدْوِيَةٌ كُنَّا نَتَدَاوَى بِهَا، هَلْ تَرُدُّ مِنْ قَدَرِ اللهِ شَيْئًا؟ قَالَ: هِيَ مِنْ قَدَرِ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ.
زہری، عروہ سے، وہ حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! وہ منتر جن سے ہم دم کرواتے تھے، اور وہ دوائیں جن سے ہم علاج کرتے تھے، کیا وہ اللہ کی تقدیر میں سے کچھ ٹال سکتی ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ بھی اللہ عزوجل کی تقدیر ہی میں سے ہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 3077]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 192، حدیث 3090»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 88، 89، 7524، 8317»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں