🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
92. باب بدء الخلق - ذكر وصف عيسى ابن مريم حيث أري صلى الله عليه وسلم إياه-
مخلوقات کے آغاز (پیدائش) کا بیان - ذکر وصف کہ عیسیٰ ابن مریم کی حالت جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دیکھا
شواہد الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 6231 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
صحیح ابن حبان: 6231
صحیح بخاری: 7407
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 869، 2636
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6231
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " رَأَيْتُنِي اللَّيْلَةَ عِنْدَ الْكَعْبَةِ، فَرَأَيْتُ رَجُلا آدَمَ كَأَحْسَنِ مَا أَنْتَ رَاءٍ مِنْ أُدْمِ الرِّجَالِ، لَهُ لِمَّةٌ كَأَحْسَنِ مَا أَنْتَ رَاءٍ مِنَ اللِّمَمِ، قَدْ رَجَّلَهَا، فَهِيَ تَقْطُرُ مَاءً، مُتَّكِئًا عَلَى رَجُلَيْنِ أَوْ عَلَى عَوَاتِقِ رَجُلَيْنِ، يَطُوفُ بِالْبَيْتِ، فَسَأَلْتُ: مَنْ هَذَا؟، فَقَالُوا: عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ، ثُمَّ إِِذَا أَنَا بِرَجُلٍ جَعْدٍ، قَطَطٍ، أَعْوَرَ الْعَيْنِ الْيَمِينِ، كَأَنَّ عَيْنَهُ عِنَبَةٌ طَافِيَةٌ، فَسَأَلْتُ: مَنْ هَذَا؟، فَقَالُوا: الْمَسِيحُ الدَّجَّالُ" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”گزشتہ رات میں نے خود کو خانہ کعبہ کے پاس دیکھا، میں نے گندمی رنگ کے ایک شخص کو دیکھا جو اتنے خوبصورت تھے جتنا تم نے گندمی رنگ کے سب سے زیادہ خوبصورت آدمی کو دیکھا ہو، ان کے لمبے بال تھے، تم نے سب سے خوبصورت بال جو بھی دیکھے ہوں (وہ ویسے ہی تھے)، انہوں نے ان بالوں میں کنگھی کی ہوئی تھی اور ان میں سے پانی کے قطرے ٹپک رہے تھے، وہ دو آدمیوں کے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں: دو آدمیوں کے) کندھوں پر ٹیک لگا کر بیت اللہ کا طواف کر رہے تھے۔ میں نے دریافت کیا: یہ کون صاحب ہیں؟ تو لوگوں نے بتایا: یہ سیدنا عیسیٰ بن مریم ہیں، پھر میں نے گھنگھریالے بالوں والے ایک شخص کو دیکھا جس کی دائیں آنکھ کانی تھی، اس کی آنکھ پھولے ہوئے انگور کی طرح تھی، میں نے دریافت کیا: یہ کون شخص ہے؟ تو لوگوں نے بتایا: یہ دجال ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6231]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3438، 3439، 3441، 7128، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 169، ومالك فى (الموطأ) برقم: 3405، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6231، وأحمد فى (مسنده) برقم: 4834» «رقم طبعة با وزير 6198»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: خ (5902)، م (1/ 107). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7407
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا جُوَيْرِيَةُ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: ذُكِرَ الدَّجَّالُ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" إِنَّ اللَّهَ لَا يَخْفَى عَلَيْكُمْ، إِنَّ اللَّهَ لَيْسَ بِأَعْوَرَ، وَأَشَارَ بِيَدِهِ إِلَى عَيْنِهِ، وَإِنَّ الْمَسِيحَ الدَّجَّالَ أَعْوَرُ الْعَيْنِ الْيُمْنَى كَأَنَّ عَيْنَهُ عِنَبَةٌ طَافِيَةٌ".
ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے جویریہ نے بیان کیا، ان سے نافع نے بیان کیا اور ان سے عبداللہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دجال کا ذکر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تمہیں اچھی طرح معلوم ہے کہ اللہ کانا نہیں ہے اور آپ نے ہاتھ سے اپنی آنکھ کی طرف اشارہ کیا اور دجال مسیح کی دائیں آنکھ کانی ہو گی، جیسے اس کی آنکھ پر انگور کا ایک اٹھا ہوا دانہ ہو۔ [صحيح البخاري/كتاب التوحيد/حدیث: 7407]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دجال کا ذکر کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کی ذات گرامی تم پر مخفی نہیں، اللہ تعالیٰ کانا نہیں۔“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ سے اپنی آنکھ کی طرف اشارہ فرمایا: ”اور بلاشبہ مسیح دجال دائیں آنکھ سے کانا ہوگا جیسے اس کی آنکھ پر ایک ابھرا ہوا انگور کا دانہ ہو۔“ [صحيح البخاري/كتاب التوحيد/حدیث: 7407]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 869
«أراني الليلة عند الكعبة فرأيت رجلا آدم كأحسن ما أنت راء من أدم الرجال له لمة كأحسن ما أنت راء من اللمم قد رجلها فهي تقطر ماء متكئا على رجلين يطوف بالبيت فسألت من هذا؟ فقيل لي: المسيح ابن مريم، ثم إذا أنا برجل جعد قطط أعور العين اليمنى كأنها عنبة طافية فسألت من هذا؟ فقيل لي: المسيح الدجال»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میں نے آج رات (خواب میں) خود کو کعبہ کے پاس دیکھا، تو میں نے ایک گندم گوں شخص کو دیکھا جو گندم گوں لوگوں میں سب سے زیادہ خوبصورت تھا جتنا تم دیکھ سکتے ہو، اس کے بال کانوں کی لو تک لمبے تھے جو اس قسم کے بالوں میں سب سے خوبصورت تھے، اس نے ان میں کنگھی کی ہوئی تھی اور ان سے پانی ٹپک رہا تھا، وہ دو آدمیوں پر سہارا دیے ہوئے بیت اللہ کا طواف کر رہا تھا۔ میں نے پوچھا: یہ کون ہیں؟ تو مجھے بتایا گیا: یہ مسیح ابن مریم (علیہما السلام) ہیں۔ پھر اچانک میں نے ایک انتہائی گھنگھریالے بالوں والے شخص کو دیکھا جس کی دائیں آنکھ کانی تھی گویا کہ وہ ایک ابھرا ہوا (پھولا ہوا) انگور ہے۔ میں نے پوچھا: یہ کون ہے؟ تو مجھے بتایا گیا: یہ مسیح دجال ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أر/حدیث: 869]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [مالك حم ق] عن ابن عمرو.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2636
«ألا إن المسيح الدجال أعور العين اليمنى كأن عينه عنبة طافية وأراني الليلة عند الكعبة في المنام فإذا رجل آدم كأحسن ما ترى من أدم الرجال تضرب لمته بين منكبيه رجل الشعر يقطر رأسه ماء واضعا يديه على منكبي رجلين وهو بينهما يطوف بالبيت; فقلت: من هذا؟ فقالوا: المسيح ابن مريم ثم رأيت رجلا وراءه جعدا قططا أعور العين اليمنى كأشبه من رأيت بابن قطن واضعا يديه على منكبي رجل يطوف بالبيت فقلت: من هذا؟ فقالوا: المسيح الدجال»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”سن لو! بلاشبہ مسیح دجال دائیں آنکھ سے کانا ہوگا، گویا کہ اس کی آنکھ پھولا ہوا انگور ہو۔ اور آج رات میں نے خواب میں خود کو کعبہ کے پاس دیکھا، تو وہاں گندمی رنگت کے ایک شخص تھے، گندمی رنگ کے آدمیوں میں تم نے ان سے زیادہ خوبصورت کوئی نہیں دیکھا ہوگا۔ ان کے پٹے (بال) ان کے کندھوں کے درمیان لٹک رہے تھے، بال سیدھے تھے، ان کے سر سے پانی ٹپک رہا تھا، انہوں نے دو آدمیوں کے کندھوں پر اپنے ہاتھ رکھے ہوئے تھے اور ان کے درمیان بیت اللہ کا طواف کر رہے تھے۔ میں نے پوچھا: یہ کون ہیں؟ تو انہوں نے کہا: یہ مسیح ابن مريم (علیہما السلام) ہیں۔ پھر میں نے ان کے پیچھے ایک اور شخص کو دیکھا جس کے بال سخت گھنگھریالے تھے، وہ دائیں آنکھ سے کانا تھا، اور میری نظر میں وہ ابن قطن سے سب سے زیادہ مشابہ تھا، اس نے ایک شخص کے دونوں کندھوں پر اپنے ہاتھ رکھے ہوئے تھے اور بیت اللہ کا طواف کر رہا تھا۔ میں نے پوچھا: یہ کون ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا: یہ مسیح دجال ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- اه/حدیث: 2636]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ق] عن ابن عمرو.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں