الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
502. باب إخباره صلى الله عليه وسلم عما يكون في أمته من الفتن والحوادث - ذكر الخبر المصرح بأن الأوزاعي سمع هذا الخبر عن الزهري على ما ذكرناه-
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ان پیشین گوئیوں کا بیان جو آپ نے اپنی امت میں ہونے والے فتنوں اور واقعات کے بارے میں فرمائیں - ذکر خبر جو واضح کرتی ہے کہ اوزاعی نے یہ خبر زہری سے سنی جیسا کہ ہم نے ذکر کیا
شواہد الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 6660 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
صحیح ابن حبان: 6660
صحیح مسلم: 4802
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 12158
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2395
حدیث نمبر: 6660
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِِسْحَاقُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا الْوَلِيدُ ، قَالَ: حَدَّثَنِي الأَوْزَاعِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَن رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " سَيَكُونُ بَعْدِي خُلَفَاءُ يَعْمَلُونَ بِمَا يَعْلَمُونَ، وَيَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ، ثُمَّ يَكُونُ مِنْ بَعْدِهِمْ خُلَفَاءُ يَعْمَلُونَ بِمَا لا يَعْلَمُونَ، وَيَفْعَلُونَ مَا لا يُؤْمَرُونَ، فَمَنْ أَنْكَرَ عَلَيْهِمْ فَقَدْ بَرِئَ، وَلَكِنْ مَنْ رَضِيَ وَتَابَعَ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”عنقریب میرے بعد کچھ خلفاء ہوں گے جو اس کے مطابق عمل کریں گے جو وہ علم رکھتے ہیں اور وہ کام کریں گے جن کا انہیں حکم دیا گیا ہے، پھر ان کے بعد کچھ خلفاء آئیں گے جو وہ عمل کریں گے جس کا وہ علم نہیں رکھتے اور وہ کام کریں گے جن کا انہیں حکم نہیں دیا گیا، تو جو ان کا انکار کرے وہ بری الذمہ ہو گا لیکن جو شخص راضی رہے اور پیروی کرے گا (اس کا معاملہ مختلف ہو گا)۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6660]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6658، 6659، 6660، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 16715، 16716، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 5902» «رقم طبعة با وزير 6625»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - المصدر نفسه. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
ترقیم عبدالباقی: 1854 ترقیم شاملہ: -- 4802
وحَدَّثَنِي أَبُو الرَّبِيعِ الْعَتَكِيُّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ ، حَدَّثَنَا الْمُعَلَّى بْنُ زِيَادٍ ، وَهِشَامٌ ، عَنْ الْحَسَنِ ، عَنْ ضَبَّةَ بْنِ مِحْصَنٍ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِنَحْوِ ذَلِكَ غَيْرَ أَنَّهُ، قَالَ: " فَمَنْ أَنْكَرَ فَقَدْ بَرِئَ وَمَنْ كَرِهَ فَقَدْ سَلِمَ "،
حماد بن زید نے کہا: ہمیں معلیٰ بن زیاد اور ہشام نے حسن سے حدیث بیان کی، انہوں نے ضبہ بن محصن سے، انہوں نے حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی، کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سابقہ حدیث کی طرح، البتہ اس حدیث میں یہ الفاظ ہیں: ”جس نے انکار کیا، وہ بری ہو گیا اور جس نے ناپسند کیا، وہ بچ گیا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الإمارة/حدیث: 4802]
حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، آگے مذکورہ روایت اس فرق کے ساتھ ہے، اس میں ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے انکار کیا، وہ بری ہو گیا اور جس نے مکروہ جانا سلامت رہا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الإمارة/حدیث: 4802]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1854
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 12158
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّهُ سَيَكُونُ عَلَيْكُمْ أُمَرَاءُ يَعْمَلُونَ بِمَا يَعْلَمُونَ وَيَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ، وَسَيَكُونُ مِنْ بَعْدِهِمْ أُمَرَاءُ يَعْمَلُونَ مَا لَا يَعْلَمُونَ وَيَفْعَلُونَ مَا لَا يُؤْمَرُونَ، مَنْ أَنْكَرَ فَقَدْ سَلِمَ، وَلَكِنْ مَنْ رَضِيَ وَتَابَعَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَسْلَمَةُ بْنُ عَلِيٍّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم پر ایسے حکمران آئیں گے، جو اپنے علم کے مطابق عمل کریں گے اور وہ کام کریں گے، جن کا انہیں حکم دیا گیا ہو گا، پھر ان کے بعد ایسے حکمران آئیں گے جو وہ عمل کریں گے، جن کا ان کو علم نہیں ہو گا اور وہ کام کریں گے، جن کا انہیں حکم نہیں دیا گیا ہو گا، جو شخص انکار کرے گا وہ سلامت رہے گا، لیکن جو شخص راضی رہے گا اور (ان کی) پیروی کرے گا (اس کا معاملہ مختلف ہے)۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسلمہ بن علی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12158]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسلمہ بن علی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12158]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (400)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 2395
«إنه سيكون عليكم أئمة تعرفون وتنكرون فمن أنكر فقد برئ ومن كره فقد سلم ولكن من رضي وتابع»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بے شک عنقریب تم پر ایسے حکمران مقرر ہوں گے جن کی بعض باتیں تم پہچانو گے (شریعت کے موافق پاؤ گے) اور بعض کو ناپسند کرو گے (خلافِ شریعت پاؤ گے)۔ پس جس شخص نے (ان کے برے کاموں کا) انکار کیا وہ بری ہو گیا، اور جس نے ناپسند کیا وہ محفوظ رہا، لیکن ہلاک وہ ہوا جو (ان کے کاموں پر) راضی ہوا اور ان کی پیروی کی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ك/حدیث: 2395]
”بے شک عنقریب تم پر ایسے حکمران مقرر ہوں گے جن کی بعض باتیں تم پہچانو گے (شریعت کے موافق پاؤ گے) اور بعض کو ناپسند کرو گے (خلافِ شریعت پاؤ گے)۔ پس جس شخص نے (ان کے برے کاموں کا) انکار کیا وہ بری ہو گیا، اور جس نے ناپسند کیا وہ محفوظ رہا، لیکن ہلاک وہ ہوا جو (ان کے کاموں پر) راضی ہوا اور ان کی پیروی کی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ك/حدیث: 2395]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ت] عن أم سلمة. مختصر مسلم 1229.»
قال الشيخ الألباني: صحيح