🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
458. باب إخباره صلى الله عليه وسلم عن البعث وأحوال الناس في ذلك اليوم - ذكر الإخبار عما يفعل الله بالسماوات والأرضين في القيامة-
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خبر کے بارے میں کہ قیامت کے دن دوبارہ اٹھائے جانے اور اس دن لوگوں کے حالات کیسے ہوں گے - ذکر اس خبر کا کہ اللہ تعالیٰ قیامت میں آسمانوں اور زمینوں کے ساتھ کیا کرے گا
شواہد الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 7324 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح ابن حبان: 7324
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 275
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7324
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ مَوْلَى ثَقِيفٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مِقْسَمٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ:" يَأْخُذُ اللَّهُ سَمَاوَاتِهِ وَأَرَضِيهِ بِيَدِهِ، ثُمَّ يَقُولُ: أَنَا اللَّهُ، وَيَقْبِضُ أَصَابِعَهُ، وَيَبْسُطُهَا، أَنَا الرَّحْمَنُ، أَنَا الْمَلِكُ" ، حَتَّى نَظَرْتُ إِلَى الْمِنْبَرِ يَتَحَرَّكُ مِنْ أَسْفَلِ مِنْهُ، حَتَّى إِنِّي لأَقُولُ: أَسَاقِطٌ هُوَ بِرَسُولِ اللَّهِ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: قَوْلُهُ" يَقْبِضُ أَصَابِعَهُ، وَيَبْسُطُهَا"، يُرِيدُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لا اللَّهَ جَلَّ وَعَلا.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے منبر پر ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ آسمانوں اور زمینوں کو اپنے دستِ قدرت میں پکڑے گا، پھر فرمائے گا: میں اللہ ہوں، پھر وہ اپنی انگلیوں کو بند کرے گا، پھر انہیں کھولے گا، پھر فرمائے گا: میں رحمن ہوں، میں بادشاہ ہوں۔“ (راوی بیان کرتے ہیں:) یہاں تک کہ میں نے منبر کی طرف دیکھا کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نیچے ڈول رہا تھا، یہاں تک کہ میں سوچنے لگا کہ یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سمیت گر تو نہیں جائے گا۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) روایت کے یہ الفاظ: ”وہ اپنی انگلیوں کو بند کر رہے تھے اور کھول رہے تھے۔“ اس کے ذریعے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مراد ہیں، اللہ تعالیٰ مراد نہیں ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7324]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 7412، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2788، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7324، 7327، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 7642، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4732، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 198، 4275، وأحمد فى (مسنده) برقم: 5515» «رقم طبعة با وزير 7280»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (3196): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 275
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" يَأْخُذُ الْجَبَّارُ سَمَاوَاتِهِ وَأَرْضَهُ بِيَدِهِ - وَقَبَضَ يَدَهُ، وَجَعَلَ يَقْبِضُهَا وَيَبْسُطُهَا - ثُمَّ يَقُولُ: أَنَا الْجَبَّارُ، أَنَا الْمَلِكُ، أَيْنَ الْجَبَّارُونَ؟ أَيْنَ الْمُتَكَبِّرُونَ؟". قَالَ: وَيَمِيلُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ شِمَالِهِ، حَتَّى نَظَرْتُ إِلَى الْمِنْبَرِ يَتَحَرَّكُ مِنْ أَسْفَلِ شَيْءٍ مِنْهُ، حَتَّى إِنِّي لَأَقُولُ: أَسَاقِطٌ هُوَ بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَقَالَ: هَكَذَا رَوَاهُ يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، فَقَالَ: عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، وَقَالَ غَيْرُهُ: عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”(قیامت کے دن) ”جبار“ (یعنی اللہ تعالیٰ) آسمانوں اور زمین کو اپنے ہاتھ میں لے گا، اور پھر ہاتھ کو بند کر لے گا، وہ اُسے بند کرے گا، کھولے گا اور پھر یہ فرمائے گا: میں زبردست ہوں، میں بادشاہ ہوں، خود کو زبردست کہنے والے کہاں ہیں؟ تکبر کرنے والے کہاں ہیں؟“ راوی بیان کرتے ہیں: یہ ارشاد فرماتے ہوئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دائیں، بائیں ہلنے لگے، یہاں تک کہ میں نے منبر کی طرف دیکھا کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نیچے حرکت کر رہا تھا اور میں یہ سوچ رہا تھا کہ کیا یہ منبر، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سمیت گر تو نہیں جائے گا؟“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، وہ بیان کرتے ہیں: یحیی بن بکیر نے اسے اسی طرح روایت کیا ہے اور یہ کہا: ہے: یہ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے منقول ہے، جبکہ دیگر راویوں نے یہ بات نقل کی ہے: یہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے منقول ہے، اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 275]

الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں