الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
486. باب إخباره صلى الله عليه وسلم عن البعث وأحوال الناس في ذلك اليوم - ذكر الإخبار عن قدر من يبعث للنار من الكفار يوم القيامة-
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خبر کے بارے میں کہ قیامت کے دن دوبارہ اٹھائے جانے اور اس دن لوگوں کے حالات کیسے ہوں گے - ذکر اس خبر کا کہ قیامت کے دن کافروں میں سے کتنے جہنم کے لیے اٹھائے جائیں گے
شواہد الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 7353 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
صحیح ابن حبان: 7353
الجامع الكامل: 16013
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 8047
المعجم الاوسط: 5464
حدیث نمبر: 7353
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ سَالِمٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ يَعْقُوبَ بْنَ عَاصِمِ بْنِ عُرْوَةَ بْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَجُلا، قَالَ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو : إِنَّكَ تَقُولُ: إِنَّ السَّاعَةَ تَقُومُ إِلَى كَذَا وَكَذَا، فَقَالَ: لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ لا أُحَدِّثَكُمْ بِشَيْءٍ، إِنَّمَا قُلْتُ: إِنَّكُمْ تَرَوْنَ بَعْدَ قَلِيلٍ أَمْرًا عَظِيمًا، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يَخْرُجُ الدَّجَّالُ فِي أُمَّتِي، فَيَمْكُثُ فِيهِمْ أَرْبَعِينَ، لا أَدْرِي أَرْبَعِينَ يَوْمًا، أَوْ أَرْبَعِينَ عَامًا، أَوْ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً، أَوْ أَرْبَعِينَ شَهْرًا، فَيَبْعَثُ اللَّهُ إِلَيْهِمْ عِيسَى بْنَ مَرْيَمَ، كَأَنَّهُ عُرْوَةُ بْنُ مَسْعُودٍ الثَّقَفِيُّ، فَيَطْلُبُهُ فَيُهْلِكُهُ، ثُمَّ يَمْكُثُ النَّاسُ بَعْدَهُ سَبْعَ سِنِينَ لَيْسَ بَيْنَ اثْنَيْنِ عَدَاوَةٌ، ثُمَّ يَبْعَثُ اللَّهُ رِيحًا مِنْ قِبَلِ الشَّامِ، فَلا يَبْقَى أَحَدٌ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ ذَرَّةٍ مِنْ إِيمَانٍ، إِلا قَبَضَتْهُ، حَتَّى لَوْ أَنَّ أَحَدَكُمْ كَانَ فِي كَبِدِ جَبَلٍ لَدَخَلَتْ عَلَيْهِ"، قَدْ سَمِعْتُهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،" وَيَبْقَى شِرَارُ النَّاسِ فِي خِفَّةِ الطَّيْرِ، وأحلامِ السِّباعِ، لا يَعْرِفُونَ مَعْرُوفًا، وَلا يُنْكِرُونَ مُنْكَرًا، فَيَتَمَثَّلُ لَهُمُ الشَّيْطَانُ، فَيَأْمُرُهُمْ بِالأَوْثَانِ فَيَعْبُدُونَهَا، وَفِي ذَلِكَ دَارَّةٌ أَرْزَاقُهُمْ، حَسَنٌ عَيْشُهُمْ، ثُمَّ يُنْفَخُ فِي الصُّورِ، فَلا يَسْمَعُهُ أَحَدٌ إِلا أَصْغَى، ثُمَّ لا يَبْقَى أَحَدٌ، إِلا صَعِقَ، ثُمَّ يُرْسِلُ اللَّهُ مَطَرًا كَأَنَّهُ الطَّلُّ أَوِ الظِّلُّ، النُّعْمَانُ يَشُكُّ، فَتَنْبُتُ مَعَهُ أَجْسَادُ النَّاسِ، ثُمَّ يُنْفَخُ فِيهِ أُخْرَى، فَإِذَا هُمْ قِيَامٌ يَنْظُرُونَ، ثُمَّ يُقَالُ: أَيُّهَا النَّاسُ هَلُمُّوا إِلَى رَبِّكِمْ: وَقِفُوهُمْ إِنَّهُمْ مَسْئُولُونَ، ثُمَّ يُقَالُ: أَخْرِجُوا مِنْ بَعْثِ أَهْلِ النَّارِ، فَيُقَالُ: كَمْ؟ فَيُقَالُ: مِنْ كُلُّ أَلْفٍ تِسْعَ مِائَةٍ وَتِسْعَةً وَتِسْعِينَ، فَيَوْمَئِذٍ يُبْعَثُ الْوِلْدَانُ شِيبًا، وَيَوْمَئِذٍ يُكْشَفُ عَنْ سَاقٍ" ، قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ: حَدَّثَنِي شُعْبَةُ بِهَذَا الْحَدِيثِ مِرَارًا، وَعَرَضْتُهُ عَلَيْهِ.
یعقوب بن عاصم بیان کرتے ہیں: میں نے ایک شخص کو سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے یہ کہتے ہوئے سنا: آپ یہ کہتے ہیں کہ قیامت اتنے اتنے عرصے تک قائم ہو جائے گی، تو سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما نے فرمایا: پہلے میں نے یہ ارادہ کیا تھا کہ میں تمہیں کوئی حدیث بیان نہیں کروں گا میں نے تو صرف یہ کہا تھا کہ تم تھوڑے ہی عرصے کے بعد ایک بڑا واقعہ دیکھو گے۔ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما نے بتایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت میں دجال نکلے گا، وہ لوگوں میں چالیس تک رہے گا (راوی کہتے ہیں:) لیکن مجھے نہیں معلوم اس سے مراد چالیس دن ہیں یا چالیس سال ہیں یا چالیس راتیں ہیں یا چالیس مہینے ہیں۔ پھر اللہ تعالیٰ عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کو اس کی طرف بھیجے گا، ان کی شکل عروہ بن مسعود ثقفی کی طرح ہو گی، وہ اسے تلاش کر کے اسے ہلاک کر دیں گے، پھر اس کے بعد لوگ سات سال تک (اس طرح) رہیں گے۔ اس دوران دو آدمیوں کے درمیان کوئی دشمنی نہیں ہو گی، پھر اللہ تعالیٰ شام کی طرف سے ایک ہوا بھیجے گا۔ کوئی ایسا شخص زندہ نہیں رہے گا جس میں رائی کے دانے جتنا ایمان ہو، وہ ہوا اس کی روح کو قبض کر لے گی، یہاں تک کہ اگر کوئی شخص کسی پہاڑ کی غار میں ہو گا تو ہوا اس تک بھی پہنچ جائے گی۔“ (سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما نے بتایا) میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی یہ بات بھی سنی ہے: ”پھر برے لوگ باقی رہ جائیں گے جو پرندوں جیسے ہلکے پن اور درندوں جیسی عقل والے ہوں گے، وہ نیکی سے واقف نہیں ہوں گے اور برائی کو برائی نہیں سمجھیں گے۔ شیطان ان کے سامنے انسانی شکل میں آئے گا اور انہیں بتوں کی عبادت کرنے کا حکم دے گا، تو وہ ان کی عبادت شروع کر دیں گے۔ اس وقت میں ان کا رزق عمدہ ہو گا، ان کی زندگی بظاہر عمدہ ہو گی، پھر صور میں پھونک ماری جائے گی، جو بھی اسے سنے گا وہ (اس کی طرف) گردن جھکا لے گا، پھر کوئی بھی شخص باقی نہیں رہے گا، ہر شخص مر جائے گا، پھر اللہ تعالیٰ ایک بارش کو بھیجے گا جو شبنم کی طرح ہو گی (یہاں پر نعمان نامی راوی کو شک ہے) یا سائے کی طرح ہو گی، اس بارش کے ہمراہ لوگوں کے جسم اگنا شروع ہوں گے۔ پھر صور میں دوبارہ پھونک ماری جائے گی، تو وہ لوگ کھڑے ہو کر دیکھنے لگیں گے۔ پھر یہ کہا جائے گا: اے لوگو! اپنے پروردگار کی طرف چل پڑو۔“ (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ﴿وَقِفُوهُمْ ۖ إِنَّهُم مَّسْئُولُونَ﴾ [سورة الصافات: 24] ”ان لوگوں کو روک لو ان سے حساب لیا جائے گا۔“ پھر یہ کہا جائے گا: ان میں سے جہنم میں جانے والے لوگوں کو نکال لو۔ پھر دریافت کیا جائے گا: کتنوں کو؟ تو یہ کہا جائے گا: ایک ہزار میں سے نو سو ننانوے افراد کو۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ”اس دن بچوں کو بزرگوں کی شکل میں زندہ کیا جائے گا اور اس دن ﴿يَوْمَ يُكْشَفُ عَن سَاقٍ﴾ [سورة القلم: 42] (یعنی معاملہ سخت ہو گا)۔“ محمد بن جعفر نامی راوی کہتے ہیں: شعبہ نے یہ حدیث کئی مرتبہ ہمیں بیان کی ہے اور کئی مرتبہ میں نے بھی یہ ان کے سامنے پڑھی ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7353]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2940، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7353، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 8501، وأحمد فى (مسنده) برقم: 6666، والطبراني فى(الكبير) برقم: 14364» «رقم طبعة با وزير 7309»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «قصة المسيح الدجال» (72): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
حدیث نمبر: 16013
16013- عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إن الله يبعث ريحًا من اليمن ألينَ من الحرير، فلا تدع أحدًا في قلبه مثقال حبة – أو مثقال ذرة- من إيمان إلا قبضته.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الإيمان (117: 185) من طريق صفوان بن سليم، عن عبد الله بن سلمان، عن أبيه، عن أبي هريرة فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 8047
" يخرج الدجال في أمتي فيمكث أربعين فيبعث الله تعالى عيسى ابن مريم كأنه عروة ابن مسعود الثقفي فيطلبه فيهلكه ثم يمكث الناس سبع سنين ليس بين اثنين عدأوة ثم يرسل الله ريحا باردة من قبل الشام فلا يبقى على وجه الأرض أحد في قلبه مثقال ذرة من إيمان إلا قبضته حتى لوأن أحدكم دخل في كبد جبل لدخلت عليه حتى تقبضه فيبقى شرار الناس في خفة الطير وأحلام السباع لا يعرفون معروفا ولا ينكرون منكرا فيتمثل لهم الشيطان فيقول: ألا تستجيبون؟ فيقولون: بم تأمرنا؟ فيأمرهم بعبادة الأوثان فيعبدونها وهم في ذلك دار رزقهم حسن عيشهم ثم ينفخ في الصور فلا يسمعه أحد إلا أصغى ليتا ورفع ليتا وأول من يسمعه رجل يلوط حوض إبله فيصعق ويصعق الناس ثم يرسل الله مطرا كأنه الطل فينبت منه أجساد الناس ثم ينفخ فيه أخرى فإذا هم قيام ينظرون ثم؟ يقال: يا أيها الناس! هلم إلى ربكم {وَقِفُوهُمْ إِنَّهُمْ مَسْؤُولُونَ} ثم يقال: أخرجوا بعث النار فيقال: من كم؟ فيقال: من كل ألف تسعمائة وتسعة وتسعون فذلك يوم يجعل الولدان شيبا وذلك يوم يكشف عن ساق"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”دجال میری امت میں نکلے گا اور چالیس رہے گا، پھر اللہ تعالیٰ عیسیٰ بن مریم علیہما السلام کو بھیجے گا، جو عروہ بن مسعود ثقفی جیسے ہوں گے، وہ اس کی تلاش کر کے اسے ہلاک کر دیں گے۔ پھر لوگ سات سال تک رہیں گے، اس دوران دو آدمیوں کے درمیان بھی کوئی دشمنی نہیں ہو گی۔ پھر اللہ شام کی طرف سے ایک ٹھنڈی ہوا بھیجے گا، تو زمین پر کوئی ایسا شخص باقی نہیں رہے گا جس کے دل میں ذرہ برابر بھی ایمان ہو مگر وہ ہوا اس کی روح قبض کر لے گی، یہاں تک کہ اگر تم میں سے کوئی پہاڑ کے اندر بھی چلا جائے تو وہ ہوا وہاں بھی داخل ہو کر اس کی روح قبض کر لے گی۔ تو صرف بدترین لوگ باقی رہ جائیں گے، وہ پرندوں جیسے ہلکے اور درندوں جیسے بے عقل ہوں گے، نہ نیکی پہچانیں گے اور نہ برائی کو برا سمجھیں گے۔ تو شیطان ان کے سامنے آ کر کہے گا: کیا تم میری بات نہیں مانو گے؟ وہ کہیں گے: تم ہمیں کیا حکم دیتے ہو؟ تو وہ انہیں بتوں کی پرستش کا حکم دے گا، تو وہ ان کی پرستش کرنے لگیں گے، اور اسی دوران ان کا رزق فراخ اور ان کی زندگی خوشحال ہو گی۔ پھر صور پھونکا جائے گا، تو کوئی بھی اسے سنے گا مگر وہ اپنا ایک کان جھکائے گا اور دوسرا اٹھائے گا، اور سب سے پہلے اسے سننے والا وہ آدمی ہو گا جو اپنے اونٹوں کے حوض کی مرمت کر رہا ہو گا، تو وہ بے ہوش ہو جائے گا اور سب لوگ بھی بے ہوش ہو جائیں گے۔ پھر اللہ اوس جیسی بارش بھیجے گا جس سے لوگوں کے جسم اگیں گے، پھر دوبارہ صور پھونکا جائے گا تو وہ سب کھڑے ہو کر دیکھنے لگیں گے۔ پھر کہا جائے گا: اے لوگو! اپنے رب کی طرف چلو، انہیں روک لو، بے شک ان سے پوچھ گچھ کی جانی ہے۔ پھر کہا جائے گا: جہنم کا حصہ نکالو۔ پوچھا جائے گا: کتنے میں سے؟ کہا جائے گا: ہر ہزار میں سے نو سو ننانوے۔ یہی وہ دن ہو گا جب چھوٹے بچے بوڑھے ہو جائیں گے، اور یہی وہ دن ہو گا جب پنڈلی کھول دی جائے گی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 8047]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم م] عن ابن عمر. مختصر مسلم 2052، الصحيحة 2457: ك.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 5464
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنِي عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ قَالَ: حَدَّثَنِي يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: يَنْزِلُ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ فَيَمْكُثُ فِي النَّاسِ أَرْبَعِينَ سَنَةً.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عیسیٰ بن مریم (علیہما السلام) نازل ہوں گے اور لوگوں میں چالیس سال قیام فرمائیں گے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5464]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رجاله ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 8، ص 205» »
«قال ابن عدي: ليونس بن بكير غير ما ذكرت من الغرائب وغيره وقد وثقه الأئمة مثل ابن معين وابن نمير وغيرهما «الكامل في الضعفاء، ج 8، ص 525» »
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2222، 2476، 3448، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 155، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6779، 6816، 6818، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 4185، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2233، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4078، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 1174، 11665، 18686، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7389، 7794، 8018، 9244، 9447، 10404، 10548، 11100، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2416، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1128، 1129، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5877، 6584، والبزار فى «مسنده» برقم: 8108، 8530، 9030، 10035، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 4505، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20840، 20844، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 38652، 38650، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 103، 104، 105، والطبراني فى «الصغير» برقم: 84، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1309، 1342، 4898، 8044»

رجاله ثقات