الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
365. باب الأدعية - ذكر ما يستحب للمرء أن يترك الاستغفار لقرابته المشركين أصلا
دعاؤں کا بیان - اس بات کا ذکر کہ آدمی کے لیے مستحب ہے کہ وہ اپنے مشرک رشتہ داروں کے لیے استغفار بالکل نہ کرے
شواہد الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 981 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
صحیح ابن حبان: 981
مصنف ابن ابی شیبہ: 12165
مسند امام شافعی: 605
المعجم الکبیر للطبرانی: 19906
حدیث نمبر: 981
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى الْمِصْرِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ هَانِئٍ ، عَنْ مَسْرُوقِ بْنِ الأَجْدَعِ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ يَوْمًا، فَخَرَجْنَا مَعَهُ، حَتَّى انْتَهَيْنَا إِلَى الْمَقَابِرِ، فَأَمَرَنَا فَجَلَسْنَا، ثُمَّ تَخَطَّى الْقُبُورَ حَتَّى انْتَهَى إِلَى قَبْرٍ مِنْهَا فَجَلَسَ إِلَيْهِ، فَنَاجَاهُ طَوِيلا، ثُمَّ رَجَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَاكِيًا، فَبَكَيْنَا لِبُكَاءِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَيْنَا، فَتَلَقَّاهُ عُمَرُ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ، وَقَالَ: مَا الَّذِي أَبْكَاكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَقَدْ أَبْكَيْتَنَا وَأَفْزَعْتَنَا؟ فَأَخَذَ بِيَدِ عُمَرَ، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَيْنَا، فَقَالَ:" أَفْزَعَكُمْ بُكَائِي؟" قُلْنَا: نَعَمْ، فَقَالَ:" إِنَّ الْقَبْرَ الَّذِي رَأَيْتُمُونِي أُنَاجِي قَبْرُ آمِنَةَ بِنْتِ وَهْبٍ، وَإِنِّي سَأَلْتُ رَبِّي الاسْتِغْفَارَ لَهَا، فَلَمْ يَأْذَنْ لِي، فَنَزَلَ عَلَيَّ: مَا كَانَ لِلنَّبِيِّ وَالَّذِينَ آمَنُوا أَنْ يَسْتَغْفِرُوا لِلْمُشْرِكِينَ سورة التوبة آية 113 فَأَخَذَنِي مَا يَأْخُذُ الْوَلَدُ لِلْوَالِدِ مِنَ الرِّقَةِ، فَذَلِكَ الَّذِي أَبْكَانِي. أَلا وَإِنِّي كُنْتُ نَهَيْتُكُمْ عَنْ زِيَارَةِ الْقُبُورِ، فَزُورُوهَا، فَإِنَّهَا تُزَهِّدُ فِي الدُّنْيَا وَتُرَغِّبُ فِي الآخِرَةِ" .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، ہم بھی آپ کے ساتھ آئے، جب ہم قبرستان پہنچے تو آپ نے ہمیں حکم دیا تو ہم لوگ بیٹھ گئے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم قبروں کو پھلانگتے ہوئے ان میں سے ایک قبر پر تشریف لے گئے، آپ اس کے پاس بیٹھ گئے، وہاں آپ نے طویل مناجات کی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم واپس تشریف لائے تو آپ رو رہے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے رونے کی وجہ سے ہم بھی رونے لگے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہماری طرف متوجہ ہوئے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ آپ کے سامنے تھے، انہوں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! آپ کیوں رو رہے ہیں؟ آپ نے ہمیں بھی رلا دیا ہے اور ہمیں گھبراہٹ کا شکار کر دیا ہے۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑا اور پھر آپ ہماری طرف متوجہ ہوئے اور دریافت فرمایا: ”کیا تم لوگ میرے رونے کی وجہ سے گھبرا گئے ہو؟“ ہم نے عرض کی: جی ہاں۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ قبر جسے تم نے دیکھا ہے، میں وہاں مناجات کر رہا تھا، وہ (میری والدہ) آمنہ بنت وہب کی قبر تھی، میں نے اپنے پروردگار سے ان کے لیے استغفار کا سوال کیا تو مجھے اجازت نہیں دی گئی اور مجھ پر یہ آیت نازل ہوئی: ﴿مَا كَانَ لِلنَّبِيِّ وَالَّذِينَ آمَنُوا أَنْ يَسْتَغْفِرُوا لِلْمُشْرِكِينَ﴾ [سورة التوبة: 113] ”نبی اور اہل ایمان کے لیے یہ بات مناسب نہیں ہے، وہ مشرکین کے لیے دعائے مغفرت کریں۔“ تو مجھ پر وہی کیفیت طاری ہو گئی، جو کسی بچے کی اپنی ماں کے لیے رقت ہوتی ہے، اس بات نے مجھے رلا دیا۔ خبردار! میں نے تمہیں قبروں کی زیارت کرنے سے منع کیا تھا، اب تم ان کی زیارت کیا کرو کیونکہ یہ دنیا سے بے رغبت کرتی ہیں اور آخرت کی طرف راغب کرتی ہیں۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الرقائق/حدیث: 981]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 981، 5409، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1391، 3311، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1571، 3406، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 7296، 17569، والدارقطني فى (سننه) برقم: 4679، وأحمد فى (مسنده) برقم: 4405» «رقم طبعة با وزير 977»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني ضعيف - «المشكاة» (1769)، «الضعيفة» (5131)، وبعضه صحيح عن أبي هريرة، وسيأتي برقم (3159). تنبيه!! رقم (3159) = (3169) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده ضعيف، ابن جريح: مدلس وقد عنعن، وأيوب بن هانىء: فيه لين.
ترقیم عوامۃ: 11928 ترقیم الشثری: -- 12165
حدثنا يزيد بن هارون ، عن حماد بن سلمة ، عن علي بن زيد ، عن ربيعة بن النابغة ، عن ابيه ، عن علي ، قال: نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن زيارة القبور ثم قال:" إني كنت نهيتكم عن زيارة القبور , فزوروها , تذكركم الآخرة".
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ص].
(٢) في [ص]: (يزيد).
(٣) في [هـ، ص]: (النافعة).
(٤) سقط من: [ص].
(٥) مجهول؛ لجهاله النابغة، أخرجه أحمد (١٢٣٦)، وأبو يعلى (٢٧٨)، وابن عدي ٣/ ١٥١٩، والطحاوي ٤/ ١٨٥.
حضرت علی رضی اللہ عنہ کرم اللہ وجہہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قبروں کی زیارت سے منع فرمایا تھا، پھر (بعد میں) ارشاد فرمایا: بیشک میں نے تمہیں قبروں کی زیارت کرنے سے منع کیا تھا، اب تم ان کی زیارت کرلیا کرو، اس سے آخرت کی یاد تازہ ہوتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12165]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال البخاري: لم يصح . قال الذهبى: لم يصح . قال الدارقطني: هو حديث يرويه علي بن زيد بن جدعان واختلف عنه فرواه عبد الوارث بن سعيد عن علي بن زيد عن النابغة بن مخارق بن سليم عن أبيه عن علي خالفه حماد بن سلمة فرواه عن علي بن زيد عن ربيعة بن النابغة عن أبيه عن علي . قال ابن عدي: قال ابن عدي وربيعة بن النابغة ما أنكر من حديث إلا هذا الحديث ولا ينكر من هذا شيء إذا كان الراوي عنه علي بن زيد بن جدعان . قال البخاري: ربيعة بن النابغة عن أبيه عن علي لا يصح حديثه . قال سعد الشثري: مجهول؛ لجهاله النابغة .»
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 1252، 1253، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 278، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 25325، 25511، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 6267، 6266، 6532، 6533، 6534، ترقيم محمد عوامة: 11928»
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 1252، 1253، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 278، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 25325، 25511، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 6267، 6266، 6532، 6533، 6534، ترقيم محمد عوامة: 11928»
الحكم على الحديث:
إسناده مجهول
حدیث نمبر: 605
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:"وَنَهَيْتُكُمْ عَنْ زِيَارَةِ الْقُبُورِ فَزُورُوهَا، وَلَا تَقُولُوا هُجْرًا" .
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں تم کو قبروں کی زیارت سے روکتا تھا اب تم ان کی زیارت کرو اور غلط بات نہ کرو۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الجنائز /حدیث: 605]
تخریج الحدیث: «اخرجه مسلم، الجنائز، باب استئذان النبي صلی اللہ علیہ وسلم ربه في زيارة قبر امه (977) والنسائی، الجنائز، باب زيارة القبور (2035) عن بريدة.»
حدیث نمبر: 4584
«كنت نهيتكم عن زيارة القبور ألا فزوروها فإنها ترق القلب وتدمع العين وتذكر الآخرة ولا تقولوا هجرا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میں نے تمہیں قبروں کی زیارت سے منع کیا تھا، خبردار! اب ان کی زیارت کیا کرو، کیونکہ یہ دل کو نرم کرتی ہے، آنکھ کو اشکبار کرتی ہے اور آخرت یاد دلاتی ہے، لیکن (زیارت کے دوران) بےہودہ بات نہ کہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الكاف/حدیث: 4584]
”میں نے تمہیں قبروں کی زیارت سے منع کیا تھا، خبردار! اب ان کی زیارت کیا کرو، کیونکہ یہ دل کو نرم کرتی ہے، آنکھ کو اشکبار کرتی ہے اور آخرت یاد دلاتی ہے، لیکن (زیارت کے دوران) بےہودہ بات نہ کہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الكاف/حدیث: 4584]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ك] عن أنس. الأحكام ص 179 - 180: حم.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 6789
«نهيتكم عن زيارة القبور فزوروها فإن لكم فيها عبرة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میں نے تمہیں قبروں کی زیارت سے منع کیا تھا، پس اب ان کی زیارت کیا کرو کیونکہ اس میں تمہارے لیے عبرت ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف النون./حدیث: 6789]
”میں نے تمہیں قبروں کی زیارت سے منع کیا تھا، پس اب ان کی زیارت کیا کرو کیونکہ اس میں تمہارے لیے عبرت ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف النون./حدیث: 6789]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [طب] عن أم سلمة. أحكام الجنائز ص 179: حم، ك، هق - أبي سعيد.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 19906
حَدَّثَنَا ابْنُ السَّمَيْدَعِ ، ثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ كَعْبٍ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ الْمُتَوَكِّلِ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: نَهَيْتُكُمْ عَنْ زِيَارَةِ الْقُبُورِ فَزُورُوهَا، فَإِنَّ لَكُمْ فِيهَا عِبْرَةً.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے تمہیں قبروں کی زیارت سے منع کیا تھا، اب ان کی زیارت کیا کرو، کیونکہ ان میں تمہارے لیے عبرت ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 19906]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 278، حدیث 602»